تازہ تر ین

شہباز شریف کے بیٹے سلمان کی جائیدادضبط کر نے کا حکم

لاہور (نمائندہ خصوصی) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ احتساب عدالت نے جائیداد قرقی کے لیے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی رہائش گاہ کے باہر اور عدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔ عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اپنایا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں تفتیش کے لیے طلب کیا، سلیمان شہباز تفتیش کے لیے پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے۔ یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے حکم پر نیب نے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے لئے نوٹسز ان کے گھر کے باہر آویزاں کئے گئے تھے لیکن اس حوالہ سے کسی نے کوئی جوا ب نہیں دیا اور نہ احتساب عدالت میں متاثرہ فریق کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع کروائی گئی۔عدالت نے نیب کو سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔نیب کی جانب سے اب رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے کہ سلمان شہباز کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے ۔ احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورت عدالت میں پیش کی جائے۔واضح رہے کہ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کی استدعا کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv