تازہ تر ین

زرداری کے دوست کی ڈیل ،5ارب ادا،50ارب کی یقین دہانی بلاول کا انکار

کراچی (آغا خالد) پی پی کے چیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست عارضی ڈیل کے ذریعے سندھ حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے ان کے ایک کاروباری پارٹنر اور دوست نے 5 ارب کی پہلی قسط ادا کردی ہے اور اگلے سات سالوں میں 50 ارب دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے تاہم پی پی کے اہم ذرائع کا دعوی ہے کہ آصف زرداری اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کے مخالف ہیں اور انھوں نے اپنے دوست کو مزید رقم دینے سے منع کیا ہے وہ 15 سے 20 ارب تک کے درمیان ڈیل چاہتے ہیں تاہم اس ڈیل کو بھی وہ بالواسطہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا نام ڈیل میں نہ آئے اور ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے انتہائی معتبر ذرائع کا دعوی ہے کہ گزشتہ پیر کو وزیر اعلی سندھ کی گرفتاری کا فیصلہ ہوچکا تھا اور نیب کی خصوصی ٹیم مراد شاہ کی گرفتاری کے لئے کراچی روانگی کی تیاری کرچکی تھی کہ پہلی قسط کی ادائیگی کی وجہ سے گرفتاری اور بعد ازاں صوبے میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ روک دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد شاہ کو اب بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے کیونکہ ملکی ادارے ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور وہ ان کی جگہ ناصر شاہ کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں جن کے لئے ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ ناصرشاہ کے ملکی اداروں سے تعلقات مثالی ہیں اور اسی وجہ سے وہ متعدد الزامات کے باوجود ابھی تک نیب کے ریڈار سے بچے ہوئے ہیں تاہم پی پی کے فعال چیئرمین بلاول بھٹو نے دو روز قبل سندھ سے اپنے قابل اعتماد وزرا اور مشیروں کو طلب کر کے مشورہ کیا ہے کہ مراد شاہ کی گرفتاری کی صورت میں ان کے بعد صوبائی حکومت کا کیا سناریو ہونا چاہئے جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ اگر آصف زرداری اور ان کے گارنٹر دوست کے درمیاں منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کا فارمولا طے پاگیا اور اختلافات کو باہمی طور پر طے کرکے اداروں کے لئے بھی قابل قبول حل نکال لیاگیا تو سندھ میں پی پی کا جھنڈا ہی لہراتا رہے گا ورنہ متبادل کے طور پر پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو حکومت کی تشکیل کا سگنل مل جائے گا جس کے لئے وہ پہلے سے تیار یاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم وزیر اعلی کے نام پر ان کے درمیاں اتفاق ناپید ہے اور ارباب رحیم ،غوث علی شاہ، پیر صدرالدیں شاہ، وسیم اختر ،موجودہ گورنر عمران اسماعیل ،ایاز پلیجو، جلال شاہ اور فردوس شمیم نقوی سمیت 12 وزارت اعلی کے امید وار ہیں اور کوئی بھی دستبردار ہونے کو تیار نہیں‘ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہر قسم کی ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا پہلے بھی گیارہ سال زرداری جیل میں رہے کچھ ثابت نہ ہو سکا اب بھی کچھ ثابت نہیں ہوا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا دباﺅ کے باوجود حالات کا مقابلہ کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv