تازہ تر ین

عید پر کتنی چھٹیاں ہو ں گی،اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 12 سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے. وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے 12سے 15اگست تک عام تعطیل ہوگی‘نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 16 اگست بروز جمعہ سے وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے کھل جائیں گے، جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ بھی تمام دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگے .تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عیدالضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی.وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے‘ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے.قبل ازیں محکمہ موسمیات کراچی نے کی جانب سے پیش گوئی سامنے آچکی ہے کہ 2 اگست کو ذوالحج 1440 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش پہلی اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 12 منٹ پر ہوگی. ترجمان کے مطابق جمعے کو بعد نماز مغرب ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ اور غروب آفتاب کے بعد اس کی رویت 53 منٹ تک ہوگی.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے پیشتر حصوں میں جمعے کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12 اگست 2019 بروز منگل کو عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی. یاد رہے کہ ذوالحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس میں استطاعت رکھنے والے فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کرتے جبکہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے حکم خداوندی کے مطابق اپنے جانور بھی قربان کرتے ہیں.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv