افغانستان کیخلاف میچ میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہاب ریاض

لیڈز: (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لیڈز میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔ لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ لیڈز میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنی تکلیف برداشت کرسکتا ہوں، ویاب ریاض لیڈز وارم اپ بالنگ کے بعد میں نے کہا کہ میں میچ میں 100 فیصد کوشش کروں گا البتہ فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا جس کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا گیا تھا۔وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان نے مجھے یقین دلانے کے لئیے کہا کہ میں بالنگ میں 100 فیصد دوں گا، میں نے ہاں کہا تو پھر انہوں نے کہا چلو کھیلو جس نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا، جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو بہت تکلیف میں تھا، میں نے اللہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ اللہ مجھے عزت دے سکتا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔

یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاﺅں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کے لیے اقراءاور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟۔صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراءعزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ آمنہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے میں اس شخص کو مس آلے درپیش ہیں، در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر،عوام کو کوئی امید و توقعات نہیں : سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں ہیں۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت ’عوامی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی وڑن نہیں ہے،مرغی کے انڈے فروخت کر کے اور بکری کے بچے فروخت کر کے معیشت کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے، عمران خان نے کہاتھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن افسوس کہ آج عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ حکمرانوں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے تھرڈ آپشن کے طور پر عوام کے درمیان موجود رہیں گے،موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں،عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج جوق در جوق گھروں سے نکل کر عوامی مارچ میں شرکت کر کے نہ صرف کراچی کی بلکہ پورے ملک کے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی،آج ملک میں بے شمار مسائل ہیں،بجلی، پانی کا مسئلہ ہے اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے۔

لوٹا بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثنااللہ

لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیرﺅ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناءاللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے، اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، کسی بھی صورت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دوں گا، کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش تو حلقے کے عوام اس کے گھر کا گھیرﺅکریں گے، لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراﺅکرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔

ورلڈکپ2019: سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

لندن:(ویب ڈیسک)ورڈکپ 2019 کا 39 واں مقابلہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چسٹرلی اسٹریٹ کے گراﺅنڈ میں ہوگا۔ کھیل معمول کے مطابق 2:30 پر شروع ہوگا اور ٹاس کا سکہ 30 منٹ قبل اچھالا جائے گا۔آج کے مقابلے میں شریک ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہیں لیکن ان کے دو، دو میچز باقی ہیں۔سری لنکا نے تین مقابلے جیتے ہیں اور اس کے دو اہم میچز بارش سے متاثر ہوئے لیکن یہ ٹیم ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارت نے ایک اہم میچ سری لنکا سے ابھی کھیلنا ہے جس میں لنکن ٹیم کی فتح پوائنٹس ٹیبل پر بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔ اس ٹیم نے ابھی تک تین مقابلے جیت کر چھ پوائنٹ حاصل کیے ہیں اور دو میں شکست ہوئی۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم نے افغانستان، آسٹریلیا، اور انگلینڈ کو مات دی ہے کہ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ مقابلے برابر رہے۔آج کےمقابلے میں شریک دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈکپ 2019 میں شاندار آغاز کیا تھا لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔مسلسل ناکامیوں نے اس ٹیم کو جنوبی افریقہ سے بھی ایک درجہ نیچے نویں پوزیشن پر دکھیل دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سات مقابلوں میں حصہ لیا اور پانچ میں مات کھائی جب کہ ایک بارش سے متاثر ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے صرف پاکستان کو مات دی ہے اور ایک نمبر اسے بارش کی وجہ سے ملا۔ مجموعی طور پر اس ٹیم نے تین نمبر حاصل کے ہیں۔