سنی دیول نے پاکستانی خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان سنی دیول نے پاکستانی عورت کو فروخت ہونے سے بچا لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنی دیول نے کویت میں بطور غلام فروخت کی جانے والی پاکستانی عورت کو ریسکیو کر لیا۔پاکستانی عورت کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے۔45 سالہ خاتون کویت میں غلام کی حیثیت سے فروخت کی گئی تھی۔گورداس پور ممبر پارلیمنٹ سنی دیول بیدی نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور دو این جی اوز کے ساتھ مل کر جن میں سے ایک این جی او کویت میں جب کہ دوسری کینیڈا میں تھی۔وینا نامی خاتون کو جمعہ کے روز گھر واپس لایا گیا۔خاتون کو مبینہ طور پر ایک ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سے پاکستانی شخص کو فروخت کیا گیا تھا۔ٹریول ایجنٹ نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ اسے 30ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی۔کرتاپور آمد کے دوران خاتون کے اہل خانہ نے سنی دیول سے وینا کی مدد کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد سنی دیول نے اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا۔رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے سنی دیول نے یہ معاملہ بھارتی وزیر خارجہ تک اٹھایا۔واضح رہے کہ ملازمت کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کے لئے خواتین کو سمگل کیے جانے کے واقعات نئے نہیں ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور بیرون ملک فروخت کر دیا جاتا ہے۔جہاں پر ان سے جسم فروشی جیسے کام لیے جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ 2014ءمیں دوبئی میں پیش آیا تھا۔جب ایک خاتون کو دوبئی میں فروخت کیا گیا تھا۔گذشتہ دنوں پاکستان میں ہی عورتوں کی سمگلنگ میں چینی گروپ کا انکشاف ہوا تھا جو جہاں خواتین سے شادی کرتے تو پھر چائنا جا کر انہیں فروخت کر دیا جاتا تھا

کرکٹ زندہ رہے،پیسہ تو آنا جانا ہے،کھلاڑی مفت کھیلنے پررضامند

ہرارے(ویب ڈیسک) کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لیے حالات سے مجبور زمبابوین کرکٹرز مفت میں بھی کھیلنے کو تیار ہوگئے ہیں۔سیاسی مداخلت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد زمبابوے کرکٹ کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہورہی جبکہ کرکٹ سرگرمیاں بھی معطل ہوچکی ہیں، اگرچہ آئی سی سی نے زمبابوے پر اپنے ایونٹس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تاہم اسے باہمی سیریز کھیلنے کی بدستور اجازت ہے، مگر بغیر فنڈز کے زمبابوین عبوری بورڈ کیلئے سیریز کا اہتمام کرنا ممکن نہیں ہوگا۔اس صورتحال میں پلیئرز ملک میں کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لیے بغیر معاوضے کے بھی کھیلنے کو تیار ہوگئے ہیں،سکواڈ کے ایک سینئر ممبر نے تصدیق کی کہ ہمیں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے اور ہم مفت کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں، ہماری اگلی اسائنمنٹ ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز ہیں اور ہم اس میں بغیر معاوضے کی کھیل سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگست میں شیڈول ویمنز اور اکتوبر میں مینز کوالیفائرز میں زمبابوے کے پرچم تلے ٹیم کے شریک ہونے پر پابندی عائد ہے۔سپورٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے پلیئرز کو معاوضوں کی ادائیگی کا پلان بنا لیا تاہم تفصیل ظاہر نہیں کی۔ادھر بورڈ پر عبوری کمیٹی تعینات ہونے کے بعد ملازمین نے دفتر آنا ہی بند کردیا ہے، دفاتر خالی پڑے ہوئے ہیں، اب عبوری کمیٹی کی جانب سے ایک اور وراننگ جاری کی گئی کہ اگر جمعرات تک تمام ملازمین حاضر نہ ہوئے تو ان کیخلاف قانونی اور ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔

اینا کالنسکایا اور میو کاٹو سٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) روسی ٹینس سٹار اینا کالنسکایا اور انکے جاپانی جوڑی دار میو کاٹو سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔انہوں نے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں کینیڈا کی ایوجنے بوچارڈ اور انکی امریکی جوڑی دار سوفیا کینن کو شکست دی۔ بدھ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں اینا کالنسکایا اور انکی جاپانی جوڑی دار میو کاٹو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوجنے بوچارڈ اور سوفیا کینن کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-2 سے مات دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اوپن ٹینس میں بھائیوں کی جوڑی کل ایکشن میں ہوگی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے اور انکے بھائی جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں کل جمعرات کو پنجہ آزمائی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں کھیلے جارہے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ میں مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں (آج) جمعرات کو اینڈی مرے اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی پنجہ آزمائی کریگی۔ دونوں بھائیوں کی جوڑی ایک لمبے عرصہ کے بعد دوبارہ اکھٹی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی بھائیوں کی جوڑی کا مقابلہ ایڈورڈ راجر واسلین اور نیکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔

قوم اورپارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پرایک ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر حقیقت سے نظریں چرا رہا ہے اور اس جگہ پر مزید فوج تعینات کی جارہی ہے، جس پر تشویش ہے، تاہم کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم اور پارلیمان یک زبان ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ یورپی یونین اور دیگر کی مسئلہ کشمیر سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آپ کے سامنے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ عسکری خطہ بنا دیا گیا ہے، وہاں دن بدن حالات بگڑتے جارہے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ بھارت دوطرفہ گفتگو یا تیسرے فریق کی ثالثی کے لیے تیار نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو 2 نئی چیزیں کرنے جارہا ہے اس پر تشویش ہے، بھارت نے ہنگامی طور پر مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار اضافی فوج بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے جو قابل غور بات ہے، اس کے علاوہ وہاں آبادیاتی تبدیلی کے بارے میں کہا جارہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کی مخصوص حیثیت سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جو رائے ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے اگر کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو اس کا خطے کی امن و امان کی صورتحال پر کیا اثر ہوگا اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے جبکہ اس معاملے پر کشمیر میں غور فکر شروع ہوگیا ہے، وہاں آل پارٹیز کانفرنس کی جارہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام صورتحال پر ہم نے تبادلہ خیال کیا اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور پارلیمنٹ ایک ہے۔ان کا کہنا تھا 11 ستمبر کے بعد بھارت نے حق خود ارادیت کی تحریک کو چالاکی سے دہشت گردی سے تشبیہ دینا شروع کردیا جبکہ بھارت نے انتخابات میں بھی پاکستان کارڈ کا استعمال کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں خطے کے امن و امان خاص طور افغانستان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے پاک بھارت تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال مشرقی سرحد سے لاتعلق نہیں رہ سکتی، پاکستان نے امن کے فروغ اور دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے جو کردار ادا کیا وہ دنیا نے دیکھا ہے۔تاہم ان کاکہنا تھا کہ ہم اس بات سے لاتعلق نہیں ہوسکتے کہ مشرق سرحد پر توجہ بٹی رہنے سے افغانستان کی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے، لہٰذا اس معاملے کو بھی زیرغور رکھنا ہے۔

دوسروں کے مفت مشوروں کو درگزر کرو؛ماہرہ کا ماہرانہ مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک)خوبصورتی کے ساتھ فلمی سنجیدگی کی حامل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے دل کو چھونے والے پیغام میں نہ صرف فلمی بھائی چارہ بلکہ مضبوط عورت کے خلاف رجعت پسندی کو توڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے پرستاروں اور فلمی دنیا کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خلاف تنازع کی بھڑکتی ہوئی آگ کو بجھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی مشکور ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ”ہم جو کرتے ہیں اور جس طرح کرتے ہیں یہی ہمارا مستقبل بن جاتا ہے“ ماہرہ کے یہ الفاظ شاعر مشرق کی سوچ سے مطابقت رکھتے معلوم ہوتے ہیں جنہوں نے فرمایا انسان کی تدبیر ہی اس کی تقدیر ہے۔مجھے اپنے آپ پر بھی فخر ہے۔ اپنے اس سفر میں‘ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ہمیشہ جو صحیح سمجھا وہی کیا اور کبھی کسی دوسرے کے بنائے ہوئے تنازع پر غور نہیں کیا اور انشائ اللہ اپنے اس عمل کو ہمیشہ جاری رکھوں گی۔انہوں نے مزید فلم انڈسٹری اور سامعین سے کہا نفرتوں سے بھری دنیا میں ”محبت“ کا انتخاب کرو۔ دوسروں کی آراءکو درگزر کر کے اپنی جدوجہد کو مخصوص مائنڈ سیٹ کی جانب موڑ دو۔ اداکارہ نے ان خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ کہا اس انڈسٹری میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے میں وقت نہ ضائع کرو تاکہ ہمارا ملک بھی پھلے پھولے۔ماہرہ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو پرستار میرے مداح ہیں‘ میری طرفداری کرتے ہیں‘ میں ان کی شکر گزار ہوں۔ماہرہ خان گزشتہ دنوں ایک بڑے تنازع کی زد میں رہیں۔ جب اداکار فردوس جمال نے انہیں ایک اوسط درجے کی ماڈل اور بہت اچھی اداکارہ نہیں بلکہ ماں کے کردار کے لئے موزوں کہا۔ یہ الفاظ تو گویا ماہرہ خان کے پرستاروں پر بجلی بن کر گرے جو آن کی آن میں ماہرہ کے حق میں سوشل میڈیا پر امڈ آئے اور اداکارہ کی طرف داری میں جت گئے۔پیر کے روز ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں اپنی فلم انڈسٹری پر فخر کرتی ہوں۔ میں اپنے سینئر اداکاروں کی مشکور ہوں جنہوں نے میرے اور میرے جیسے لوگوں کے لئے راہ ہموار کی۔“

جائیدادیں کہاں سے آئیں ، بلاول الیکشن کمیشن کے رو برو

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں ؟ الیکش کمشن نے بلاول بھٹو سے وضاحت مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویز میںاسلام آباد میں پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولا تحائف میں ظاہر کیا گیاہے۔الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدرآصف زرداری کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور دیگر جانوروں سمیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی نکلے۔

فخر زمان اور حسن علی می ٹو مہم کے اگلے ممکنہ شکار

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں تنقید کا سامنا کرنے کے بعد قومی کرکٹرز می ٹو مہم کی زد میں آگئے ، عماد وسیم، امام الحق کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کال کے سکرین شاٹس وائرل ہوئے جب کہ اگلے شکار کے طور پر فخر زمان اور حسن علی کانام لیاجارہاہے۔ سب سے پہلے عماد وسیم پر افغان لڑکی کے ساتھ شادی کے وعدوں سے انکار کا سکینڈل منظر عام پر آیا جس پر وہ کئی دنوں تک سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے تاہم معاملہ دم توڑ گیا۔چند روز قبل امام الحق کی نازیبا تصاویر، میسجز اور ویڈیوز وائرل ہوئیں،امام الحق نے اس واقعہ کے بعد پی سی بی حکام سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر الزام لگانے والی لڑکی کے در اصل لڑکا ہونے کا دعوی کردیا۔ابھی امام الحق کی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کی وڈیو کالز کے سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر لگادئیے گئے جو چند منٹوں میں لاکھوں شائقین نے دیکھے۔مقامی اخبار کے مطابق می ٹو مہم چلانے والوں کے ایک پیغام میں قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان اورفاسٹ با?لر حسن علی کے سکینڈل کابھی کہاگیاہے۔ ایسے واقعات کا بڑھنا پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کیلئے مناسب اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

مسلم لیگ ن کے جو اراکین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں وہ واپس چلے گئے ہیں

لاہور (وئب ڈیسک) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئیں جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات کیے۔ تاہم ذرائع کے مطابق نیب کے سامنے مریم نواز تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ مریم نواز نیب آفس میں 40 منٹ تک رہیں۔ نیب نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے اکاو¿نٹ میں 480 لاکھ ڈالر دبئی سے کیسے آئے؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ۔آپ عباس شریف اور میاں شریف سے پوچھیں۔ جس پر نیب نے کہا کہ میان شریف اور عباس شریف تو فوت ہو چکے ہیں ، ان سے کیسے پوچھیں؟ نیب نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن بھیجا تھا آپ نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئیے۔نیب نے کہا کہ آپ کے ایک کروڑ کے شئیرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں ہے۔ مریم نواز نے نیب آفس میں فرمائش کی کہ میں کافی پینا چاہتی ہوں۔جس پر مریم نواز کو کافی پیش کی گئی۔ نیب کی جانب سے پو چھا گیا کہ چودھری شوگر ملز میں شیئر کی خریداری کیسے ہوئی ؟ مریم نواز نیب ٹیم کو دئیے گئے جوابات سے مطمئن نہ کر سکیں۔ نیب نے مریم نواز کو سوالنامہ دیتے ہوئے انہیں 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا اور ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے بھائیوں حسن اور حسین نواز کو انکوائری کے لئے پہلی مرتبہ طلب کیا گیا ، شریف فیملی پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے بذریعہ ٹی ٹی بیرون ملک رقم ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔یوسف عباس اسی کیس میں نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے بھی جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیا اور اسی کیس میں شہباز شریف کو بھی جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔