آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ

لارڈز(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 3 کھلاڑی صرف 46 رنز پر پویلین لوٹگئے ہیں۔لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے اس اہم میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آﺅٹ آف فارم کولن منرو کی جگہ ہنری نکلوس اور میٹ ہنری کی جگہ سوڈھی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم کے نوٹس لینے پرڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی، ماہرین

کراچی(ویب ڈیسک)تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کی وجہ سے ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔الفا بیٹاکور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد کا کہناہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے اقدام سے ہوا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ ریسرچرسمیع اللہ طارق کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ایکسپورٹر کی رقوم اور ترسیلات زرسے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی آئی، ایکسپورٹرز نے اپنے خریداروں سے رقوم منگوائیں کیونکہ ڈالر 164روپے کی سطح پر پہنچ چکاتھا۔دوسری جانب آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدے دار کے مطابق سونا درآمد کیاجاتا ہے اور روپے کی قدر میں اضافے سے لاگت کم ہوئی ہے اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں 190فیصد اضافے کی سمری منطوری کے لئے کابینہ کو موصول ہونا ظلم اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف پیسوں کی مد میں ہونااونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، تحریک انصاف کی حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو عوام کو سہولیات اور دیگر مواقع دینے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے مگر آج حکومت میں آکر99فیصد کا خون چوس کر اپنی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو صحت،تعلیم،روزگار اورگھر دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ 30سالوں سے دوران جتنی حکومتین بھی بنیں انھوں نے عوامی مفاد اور سہولیات کا احترام نہیں کیابلکہ عوام کے ٹیکسوں کا روپیہ اکٹھا کرکے اپنے محلات تعمیر کیے،منی لاندرنگ کے ذریعے رقوم بیرون ملک ٹرانسفر کرکے اپنے لئے دیگر ممالک میں سہولیات پیدا کیں اور ملک کی مڈل کلاس،مذدوروں،کسانوں اور نوجوانوں کو مقروض بنادیا۔

بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر تشویش کا اظہار ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سخت نوٹس۔وزیراعلیٰ کا بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم۔ایسے گھناﺅ نے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کسی بھی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں۔

افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن  (ویب ڈیسک)عالمی کپ 2019 کے36 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ” ہم بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، ہماری گیند بازی اچھی فارم میں ہے امید ہے ہم افغانستان کو کم ٹوٹل پر آﺅٹ کر دیں گے“انہوں نے کہا کہ ہم اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتاری تھی، پوری ٹیم پرجوش ہے اور بغیر کسی خوف کے ہماری توجہ اس میچ پر مرکوز ہے۔افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار لگ رہی ہے، امید ہے دوسری اننگز میں اسپنرز کو وکٹ سے مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور حال میں ہی انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میچ معمول کے مطابق دن 2:30 پر شروع ہوگا اور آج بارش بھی کسی ٹیم کی مدد کو نہیں آئے گی کیونکہ یہ لیڈز کا گرم ترین دن ہے جب درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ماہرین کرکٹ پیچ کو تیز گیند بازوں کے لیے ساز گار قرار دے رہے ہیں۔ اب تک اس میدان میں ہونے والے ہر مقابلے کی فاتح وہی ٹیم رہی جس نے اپنے فاسٹ بالرز کا صحیح استعمال کیا۔گرین شرٹس کے پاس چونکہ بہترین تیز گیند باز موجود ہیں تو پاکستان اس صورتحال سے فائدہ اٹھاکر سیمی فائنل کی جانب اپنا سفر مزید آسان بنا سکتا ہے۔قومی ٹیم کیلیے آج بھی صورتحال’کرو یا مرو’ سے کم نہیں ہے کیوں کہ مزید ایک بھی شکست پاکستان کو ورلڈکپ سے خالی ہاتھ لوٹنے پرمجبور کر سکتی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اگرچہ348 کا بڑا ہدف دے کر انگلینڈ کو شکست سے دو چار کر چکا ہے لیکن افغانستان بھی کسی ٹیم کے لیے آسان ہدف ثابت نہیں ہوا۔مقابلہ بظاہر تو یکطرفہ لگ رہا ہے لیکن ٹورنامنٹ سے قبل ایک تربیتی(پریکٹس) میچ میں قومی ٹیم کو افغانستان سے شکست ہوگئی تھی اور بھارت کو بھی اس سے جیتنے کیلیے جان توڑ محنت کرنی پڑی۔ورلڈکپ 2019 میں شریک آج کے دونوں حریف قبل ازیں تین بار آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن افغانستان ایک بار بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ پایا۔ماہرین کرکٹ کا پاکستان کو مشورہ ہے کہ بظاہر آسان حریف ہونے باوجود اپنی سابقہ ٹیم میں کوئی ردوبدل نہ کرے بصورت دیگر افغان ٹیم میچ کا پانسہ پلٹنے کی سکت رکھتی ہے۔سرفراز الیون میںشعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرنے سے بیٹنگ لائن تو بہتر ہوئی ہے لیکن سلامی بلے بازوں کو پھر بھی بھاری ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔دوسری جانب افغانستان سے متعلق کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ راشد خان گرین شرٹس کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔ اس گیند باز کو سمجھنے میں ذرا سی بھول چوک قومی ٹیم کو چاروں شانے چت کر سکتی ہے۔پاکستان نے اپنے حریف کو سمجھنے میں ذرا سی کوتاہی برتی تو افغانستان کے ریکارڈ میں بھی جنوبی افریقہ کی طرح ایک غیر متوقع فتح درج ہوجائے گی۔

‘ ورلڈکپ ہار کر واپس آؤگے تو جوتے تیار ہیں’

پاکستان:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ2019 میں گرین شرٹس کامیابی کی راہ پر چل پڑی ہے اور کھلاڑیوں میں چیمپئینز ٹرافی والا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے معروف کمنٹریٹر کا کہنا تھا کہ 1992 ورلڈکپ میں بھی مسلسل شکستوں سے قوم مایوس تھی اور ہمارے گھر والے کہتے تھے ورلڈکپ ہار کر واپس آﺅگے تو جوتے تیار ہیں۔ورلڈکپ1992 میں فائنل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے آخری کیچ کے وقت سوچ لیا تھا کہ اسے ڈراپ نہیں کرنا کیونکہ میرے دوسرے ساتھیوں نے تو وکٹیں بھی اکھاڑ لیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ پھر ٹیم میں نیا جوش آیا اور ٹیم کامیابی کی راہ پر چل پڑی جیسے اس ورلڈکپ میں ہے.خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔انگلینڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائںل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کو ابھی افغانستان اور بھارت کیخلاف میچ جیتنے ہوں گے۔ قومی آج افغانستان کے خلاف لیڈز میں میچ کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ پانچ جولائی کو ہوگا۔

’ اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی ہوگی‘

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پلاسٹک کے تھیلوں پرعائد پابندی کی خلاف ورزی پرجرمانے بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں کے ساتھ ساتھ فروخت اور تقسیم کنندگان کےلیے الگ الگ جرمانے مختص کیے گئے ہیں۔زرتاج گ±ل نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے اور عوام کو اس معاملے میں حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست2019 سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ رواں سال 17مئی کو کیا تھا۔یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور پرہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے کے لئے قواعد و ضوابط بنا لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 14اگست 2019سے پلاسٹک کے بیگ استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جائیگی۔

ایڈن ہاﺅسنگ کیخلاف 19 ارب فراڈ کا ریفرنس منظوری کیلئے تیار

لاہور(میاں افضل سے) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ڈی جی لاہور نے ایڈن ہاو¿سنگ پراجیکٹ کے مالکان کےخلاف 18ارب 96کروڑ سے زیادہ کا فراڈ کرنے پر ریفرنس کی منظوری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو فائل بھیج دی، ایڈن پراجیکٹ کے مالکان ڈاکٹر امجد اسکے تین بیٹے مرتضیٰ، مصطفی اور انجم جوان دنوں بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان کو واپس لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان فراڈیوں نے ایڈن آباد، ایڈن ریزیڈنیشیا، ایڈن گارڈن، ایڈن گارڈن ایکسٹنشن ، ایڈن لین ولاز، ڈریم ہومز، ایڈن لگڑری ولاز، ایڈن سمارٹ ہومز، ایڈن گارڈن ڈریم، ایڈن میڈوز، ایڈن ولاز ، ایڈن پیلس، ایڈن بلیووارڈ سمیت دیگر پراجیکٹ بنائے ، انکی آڑ میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ لیا گیا، 11ہزار کے قریب متاثرین سے تقریباً18ارب96کروڑ روپے کی خورد برد کی گئی، ایڈن انتظامیہ نے ایک طرف لوگوں کو سستے گھر دینے کی آڑ میں فراڈ کیا اور دوسری طرف اپنے پراجیکٹ پر بنک سے قرضہ لیکر تمام پراجیکٹ بنکوں میں رہن رکھ کر کروڑوں روپے کا قرضہ لے کر ہڑپ کرگئے، ذرائع نے مزید بتایا کہ احتساب بیورو(نیب)نے رئیل اسٹیٹ کا کام کرنیوالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جنہوں نے چند سالوں میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کے فراڈ کیے اور بعض فراڈیئے زرعی زمینوں پر تعمیرات کرکے کروڑوں روپے شہریوں سے لوٹتے رہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایڈن ہاو¿سنگ پراجیکٹ کی تمام انتظامیہ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، بہت سارے محکمہ مال کے پٹواریوں اور تحصیلداروں کی خدمات ان فراڈیوں نے حاصل کررکھی ہیں جس کے خلاف کارروائی کی جائیگی، ا س حوالہ سے گذشتہ روذ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں اہم اجلاس بھی ہوا، بورڈمیٹنگ میں ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل تمام ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

باربی ڈول ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کوتیار

ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اب ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کی خواہشمند نظر آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اب ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پریناکا اوردپیکا کے بعد اب اداکارہ ہالی ووڈ کے پراجیکٹ میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اداکارہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں گی کہ انہیں کسی بھی ہالی ووڈ پراجیکٹ میں کام کرنا ہے یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ پچھلے دنوں ’فاکس اسٹوڈیوز‘ کے مالکان سے رابطے میں تھیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ وہ ہالی ووڈ فلم ایونجرز کے اسٹار’جیریمی رینر‘ کے ساتھ کوئی پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔

حکومتی معاشی فیصلوں کی کامیابی ضروری ہے : آرمی چیف

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بحیثیت ایک قوم اب ہمیںاپنی ذمہ داریاںسنبھالنا ہوں گی ماضی میں سخت معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھی ہیں معیشت کی بہتری کیلئے سٹیک ہولڈرزبھی اپنا حصہ ڈالیں اہم معاملات پر بات چیت کرکے درمیانی راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصورنہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ڈاکٹرسلمان شاہ، ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پ±ریقین تھے جبکہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گزررہے ہیںجس کیلئے ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت مشکل اقدامات میں کامیابیاں حاصل کرسکے ،اس وقت قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے اور فریقین کے درمیان رابطے کی بھی اشد ضرورت ہے، آرمی چیف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بحیثیت ایک قوم بن کر معیشت کی بہتری کیلئے مل کر آگے بڑھیں کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں کوئی بھی ملک انفرادی طور پر ترقی نہیں کرسکتا ہے ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تاریخ دان پاو¿ل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاو¿ل کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جبکہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی اورمعاشی خود مختاری کے بغیرکوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ماضی میں بھی مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں ،آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ اب ہمانشائ اللہ جلد مشکلات حالات سے سرخرو ہوکرنکلیں گے مسلح افواج نے بھی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سالانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لیکر عندیہ دیا ہے کہ ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، دیگر سٹیک ہولڈرز بھی اپنا کردار ادا کریں اور اہم معاملات پر بات چیت کرکے درمیانی راستہ اختیار کریں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی،معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصورنہیں،پاکستان کو اس وقت مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، وقت آ گیا ہے سب ایک قوم بن کر سوچیں، قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کیلئے پر امید ہیں،حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آآئی ایس پی آر )کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پریقین تھے جب کہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گذررہے ہیں، ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں۔

ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونےکی ذمہ دار ایف بی آر ہے : خالد چودھری، ایمنسٹی سکیم کے ذریعے سارے چھپے ہوئے پیسے نکل کر سامنے آ رہے ہیں: آغا باقر ، بزنس مین حکومت کی جانب سے سہولتیں نہ ملنے پر ٹیکس چوری کی طرف جاتا ہے: منور انجم ، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہ سے ان سے پوچھے بغیر ہی ٹیکس کاٹا جاتا ہے: سعید بدر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارخالد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی حالت’ ننگی نہائے گی کیا اور نچوڑے گی کیا‘ جیسی ہے۔ پاکستان کے ذرائع آمدنی اور برآمدات بہت کم ہیں، ذرائع آمدنی اور برآمدات میں اضافہ ہوتا تو خسارہ کم ہونا شروع ہوجاتا۔ یہ روایت غلط ہے کہ بجٹ سے پہلے جن ارکان اسمبلی پر الزامات ہیں انہیں گرفتار کر لیا جائے اور اپنی مرضی کا بجٹ پاس کروا لیا جائے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونے کی ذمہ دار ایف بی آر ہے۔ نیب اور ایف آئی اے کو ایف بی آر کے پیچھے لگایا جائے جہاں انہیں کئی ارب پتی ملیں گے۔ خط غربت سے نیچے صومالیہ جیسے ممالک کی معیثت بہتر ہورہی ہے جسکی وجہ وہاں پاکستانی سرمایہ کاری ہے۔ دنیا کو سوشلسٹ نظام کی جانب جانا پڑے گا اور سرمایہ داری نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا ورنہ دفاع جتنا بھی مضبوط ہومعیثت کی مضبوطی کے بغیر بے کار ہے۔ آرمی چیف کا معاشی تعلقات کے حوالے سے بیان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس بیان کی ترجمانی ہے کہ ”میں چاہوں گا کہ جب میں چھٹیوں پر جا?ں تو بمبئی میں اپنے گھر میں رہوں“۔ آرمی چیف کی بات سے اشارہ ملتا ہے کہ بنیادی مسائل وقتی ہیں، تجارت کسی کیساتھ بھی ہوسکتی ہے۔ پانی میانوالی لاہور کا ہی مسئلہ نہیں ، حکومت کوواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہوں گے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیوجہ پینے کا آلودہ پانی ہے۔ ڈالر 36فیصد اوپر جانے کے بعد صرف 4روپے نیچے آیا تو خوشیاں منائی جارہی ہیں۔دسمبر تک سونا ایک لاکھ روپے تولہ تک پہنچ جائے گا اور غریب کی بیٹی پھر جہیز نہ ہونے کیوجہ سے شادی سے محروم رہ جائے گی اور ملک انارکی کی طرف بڑھ جائے گا۔تما م ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں چھاپے مارے جائیں ، ہم اتنے خوفناک لوگ ہیں کہ زندگی بچانے والی ایکسپائر ادویات فروخت کی جارہی ہیں۔ میزبان تجزیہ کار آغاباقر نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بہت سارے چھپے ہوئے پیسے نکل کر سامنے آرہے ہیں اور پراپرٹیز کا ذکر ہورہا ہے۔ چند سالوں پہلے گھروں سے 40چالیس من سونانکلا ہے۔ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں معیثت کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے منعقدسیمینار میں آرمی چیف کا خطاب حکومتی معاشی پالیسی کی سپورٹ ہے۔ باجوہ ڈاکٹرائن معاشی بحالی اور آزادی کی بات کرتی ہے۔ ریاست کا کام ہے کہ ڈالر کی قیمت کنٹرول کرے مگر حکومت ناکام ہے۔ خبریں اور محکمہ اینٹی کرپنشن نے جناح ہسپتال میں مشترکہ چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی ہیپاٹائٹس اے، بی کی ادویات برآمد کی ہیں اور عوام سفارشیں کرتے پھر رہے ہیں کہ کوئی انہیں دس ہزار کا انجیکشن لے دے۔ کالم نگار منور انجم کا کہنا تھا کہ بزنس مین حکومت کی جانب سے سہولتیں نہ ملنے پر ٹیکس چوری کی طرف جاتا ہے۔ کسی حکومت نے بڑے بزنس مین کو دبا? کیوجہ سے ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش نہیں کی۔ حکومت نیب اور ایف آئی اے کو بزنس مین کے پیچھے لگانے کی بجائے ایسے حالات پیدا کریں کہ وہ خود پیسے دیں۔ فوج کے حکومت کیساتھ ہونے معیثت ٹھیک نہیں ہوگی۔ معیثت پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کے ویڑن سے ٹھیک ہوگی، میثاق معیثت کرنا ہوگا۔ پاکستان میں پانی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں ، بارش کا تمام پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ صرف میانوالی میں نہیں ملک بھر میں پانی کی قلت ہے وزیراعظم سب علاقوں کا نوٹس لیں۔ عمران خان کو سب سے پہلے اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام کرنا چاہیئے تھا۔ پاکستان میں ڈالر187.5پر جائے گا۔ڈالر کی قیمت اس مقام پر لائے بغیر آئی ایم ایف کے سی ای او معاہدے پر دستخط نہیں کریںگے۔ پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں اضافہ کیوجہ ہماری سرحدیں محفوظ نہ ہونا ہے۔ تجزیہ کارزابرسعید بدر نے کہا ہے کہ بلیک منی ریاست کی ملکیت ہے اسمیں کوئی دورائے نہیں ہے۔ پاکستان میں اندھیر نگری ہے کوئی اصول نہیں، پوری قوم کو ٹیکس چور قرار دینے سے ٹیکس دینے والی عوام کا احساس مجروح ہوا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے انکے پوچھے بغیر ہی ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔آرمی چیف اور موجودہ حکومت معاشی پالیسی پر ایک صفحے پر ہیں۔ آرمی چیف کے بیان کہ ملک ترقی نہیں کرتے خطے ترقی کرتے ہیںکا مطلب وہ چاہتے ہیں کہ خطے میں بھارت اور دیگر ممالک کیساتھ بہتر تعلقات ہوں۔ ملک میں پانی کے مسئلوں پر وزیراعظم کے نوٹس لینے کا مطلب ادارتی مشینری کا کام نہ کرنا ہے۔ ملکی معاشی حالات مستقبل میں مزید خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ پورے ملک میں خوف اور غیر یقینی کی کیفیت نے معیث کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کیلئے پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش میں جنگ جاری:طاہر شاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیوکے پروگرام ”ورلڈ کپ شو“میں گفتگو کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء سیمی فائنل کی دوڑ میں سری لنکا اور سا?تھ افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں اگر سری لنکا جیت جاتا تو پوائنٹس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہم پلہ ہو جاتی مگر ساﺅتھ افریقہ کے میچ جیتنے کے باوجود 5پوائنٹس ہیں۔ سری لنکا جیتتا تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے خطرے کی گھنٹی ہوتی مگر سری لنکا نے چانس مس کر دیا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان، انگلینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان جنگ ہے۔ بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ چوتھی ٹیم کے لیے رن ریٹ بھی بہت اہم ہیں ، پاکستان رن ریٹ کیوجہ سے بنگلہ دیش سے نیچے ہے۔ پاکستان کے -0.976اور بنگلہ دیش کے -0.133پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو اگلے میچ اچھی پوزیشن سے کھیلنا ہوں گے۔ انگلینڈ کے لیے اگلے دو میچ جیتنا ضروری ہیں، مگر لگتا ہے کہ انگلینڈ بھارت کو ہرائے گا۔ بھارت اگر انگلینڈ سے ہارتا ہے تو یہ پاکستان کے حق میں ہوگا مگر بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔ انہیں پاکستان سے اتنی نفرت ہے کہ ہو سکتا ہے بھارت انگلینڈ سے ہار کر پاکستان کو پوائنٹس میں نیچے لے آئے۔ انگلینڈ اپنے اگلے دونو ںمیچز جیتتا ہے تو انکے 12اور پاکستان دو میچ جیتنے کے بعد 11پوائنٹس پر ہوگا۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں ایک پوائنٹ بھی بہت اہم ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستان کو رن ریٹ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ پاکستان کے لیے افغانستان کو کم اسکور پر آ?ٹ کرنا اور زیادہ مارجن سے جیتتا بہت ضروری ہے مگر ہماری ٹیم کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔پاکستانی پلیئر امام الحق دفاعی کرکٹ کھیلتے ہیں ، فخر الزمان اواہی تواہی اور بابر اعظم نے مشکل سے 100اسکور کیے تھے۔ بابر اعظم کی کلائی اور جسامت کمزور ہے وہ پرانی گیند پر اپنی طاقت نہیں دکھا سکتے۔ انہیں خود پر توجہ دینی ہوگی۔ آج ایک کرکٹر نے کہا کہ جنہیں الف بے نہیں آتی وہ سرفراز کے خلاف باتیں کرر ہے ہیں۔ کرکٹ میں کسی کھلاڑی کے حق میں بیان بازی گروپنگ کا حصہ بھی ہے۔ماضی میں پاکستان نے حنیف محمد جیسے کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف334اسکور ایسے باﺅلرز کے ہوتے ہوئے کیا جنہیں کھیلنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ میں 3دن999منٹ بیٹنگ کی جو آج ٹینڈولکر اور کوہلی سے بہت بہتر تھے۔ہمارے ہاں کھلاڑیوں کی ویلیو ختم ہوجاتی ہے۔ آج عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو انہیں بھی لوگ بھول چکے ہوتے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے

لارڈز:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے پاس شاندار موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 6 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھانیوزی لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے ان کو پانچ میچز میں کامیابی ملی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچز بارش کی نذر ہوگیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔