لندن (ویب ڈیسک)عالمی کپ 2019 کے36 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ” ہم بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، ہماری گیند بازی اچھی فارم میں ہے امید ہے ہم افغانستان کو کم ٹوٹل پر آﺅٹ کر دیں گے“انہوں نے کہا کہ ہم اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتاری تھی، پوری ٹیم پرجوش ہے اور بغیر کسی خوف کے ہماری توجہ اس میچ پر مرکوز ہے۔افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار لگ رہی ہے، امید ہے دوسری اننگز میں اسپنرز کو وکٹ سے مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور حال میں ہی انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میچ معمول کے مطابق دن 2:30 پر شروع ہوگا اور آج بارش بھی کسی ٹیم کی مدد کو نہیں آئے گی کیونکہ یہ لیڈز کا گرم ترین دن ہے جب درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ماہرین کرکٹ پیچ کو تیز گیند بازوں کے لیے ساز گار قرار دے رہے ہیں۔ اب تک اس میدان میں ہونے والے ہر مقابلے کی فاتح وہی ٹیم رہی جس نے اپنے فاسٹ بالرز کا صحیح استعمال کیا۔گرین شرٹس کے پاس چونکہ بہترین تیز گیند باز موجود ہیں تو پاکستان اس صورتحال سے فائدہ اٹھاکر سیمی فائنل کی جانب اپنا سفر مزید آسان بنا سکتا ہے۔قومی ٹیم کیلیے آج بھی صورتحال’کرو یا مرو’ سے کم نہیں ہے کیوں کہ مزید ایک بھی شکست پاکستان کو ورلڈکپ سے خالی ہاتھ لوٹنے پرمجبور کر سکتی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اگرچہ348 کا بڑا ہدف دے کر انگلینڈ کو شکست سے دو چار کر چکا ہے لیکن افغانستان بھی کسی ٹیم کے لیے آسان ہدف ثابت نہیں ہوا۔مقابلہ بظاہر تو یکطرفہ لگ رہا ہے لیکن ٹورنامنٹ سے قبل ایک تربیتی(پریکٹس) میچ میں قومی ٹیم کو افغانستان سے شکست ہوگئی تھی اور بھارت کو بھی اس سے جیتنے کیلیے جان توڑ محنت کرنی پڑی۔ورلڈکپ 2019 میں شریک آج کے دونوں حریف قبل ازیں تین بار آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن افغانستان ایک بار بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ پایا۔ماہرین کرکٹ کا پاکستان کو مشورہ ہے کہ بظاہر آسان حریف ہونے باوجود اپنی سابقہ ٹیم میں کوئی ردوبدل نہ کرے بصورت دیگر افغان ٹیم میچ کا پانسہ پلٹنے کی سکت رکھتی ہے۔سرفراز الیون میںشعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرنے سے بیٹنگ لائن تو بہتر ہوئی ہے لیکن سلامی بلے بازوں کو پھر بھی بھاری ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔دوسری جانب افغانستان سے متعلق کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ راشد خان گرین شرٹس کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔ اس گیند باز کو سمجھنے میں ذرا سی بھول چوک قومی ٹیم کو چاروں شانے چت کر سکتی ہے۔پاکستان نے اپنے حریف کو سمجھنے میں ذرا سی کوتاہی برتی تو افغانستان کے ریکارڈ میں بھی جنوبی افریقہ کی طرح ایک غیر متوقع فتح درج ہوجائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

