تازہ تر ین

ایڈن ہاﺅسنگ کیخلاف 19 ارب فراڈ کا ریفرنس منظوری کیلئے تیار

لاہور(میاں افضل سے) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ڈی جی لاہور نے ایڈن ہاو¿سنگ پراجیکٹ کے مالکان کےخلاف 18ارب 96کروڑ سے زیادہ کا فراڈ کرنے پر ریفرنس کی منظوری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو فائل بھیج دی، ایڈن پراجیکٹ کے مالکان ڈاکٹر امجد اسکے تین بیٹے مرتضیٰ، مصطفی اور انجم جوان دنوں بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان کو واپس لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان فراڈیوں نے ایڈن آباد، ایڈن ریزیڈنیشیا، ایڈن گارڈن، ایڈن گارڈن ایکسٹنشن ، ایڈن لین ولاز، ڈریم ہومز، ایڈن لگڑری ولاز، ایڈن سمارٹ ہومز، ایڈن گارڈن ڈریم، ایڈن میڈوز، ایڈن ولاز ، ایڈن پیلس، ایڈن بلیووارڈ سمیت دیگر پراجیکٹ بنائے ، انکی آڑ میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ لیا گیا، 11ہزار کے قریب متاثرین سے تقریباً18ارب96کروڑ روپے کی خورد برد کی گئی، ایڈن انتظامیہ نے ایک طرف لوگوں کو سستے گھر دینے کی آڑ میں فراڈ کیا اور دوسری طرف اپنے پراجیکٹ پر بنک سے قرضہ لیکر تمام پراجیکٹ بنکوں میں رہن رکھ کر کروڑوں روپے کا قرضہ لے کر ہڑپ کرگئے، ذرائع نے مزید بتایا کہ احتساب بیورو(نیب)نے رئیل اسٹیٹ کا کام کرنیوالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جنہوں نے چند سالوں میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کے فراڈ کیے اور بعض فراڈیئے زرعی زمینوں پر تعمیرات کرکے کروڑوں روپے شہریوں سے لوٹتے رہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایڈن ہاو¿سنگ پراجیکٹ کی تمام انتظامیہ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، بہت سارے محکمہ مال کے پٹواریوں اور تحصیلداروں کی خدمات ان فراڈیوں نے حاصل کررکھی ہیں جس کے خلاف کارروائی کی جائیگی، ا س حوالہ سے گذشتہ روذ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں اہم اجلاس بھی ہوا، بورڈمیٹنگ میں ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل تمام ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv