لاہور ( صدف نعیم ) سابق وزیرا طلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹر پیغام میںپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری صاحب۔آپ کا کیا مسئلہ ہے ۔آپ اور آپ کے والد صاحب لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور آیان علی،ڈاکٹر عاصم،شرجیل میمن، مظفر ٹپی،سراج درانی،عزیر بلوچ کے ذریعے لوٹا کھائیں اور نیب کو لوٹی ہوئی دولت واپس دے کر اپنی عزت بچائیں!
Monthly Archives: May 2019
شریفوں کی سیاست ختم ؟
لاہور (خصوصی رپورٹ) این آر او ملے گا یا نہیں‘ شہباز کی لندن پرواز اور قومی اسمبلی میں ہنگامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔ ”مائنس شریف“ فارمولے کے تحت شہباز کے بعد نواز اور مریم اور حمزہ کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف حکومت کے دوٹوک مو¿قف نے شریف خاندان کو 1999ءکے بعد ایک بار پھر سیاسی میدان سے ”آﺅٹ“ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شہبازشریف کے بعد پنجاب میں حمزہ کی جگہ کسی اور کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنانے کیلئے مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف سخت مو¿قف اور نیب کی تیزترین کاررروائیوں نے سیاست کے میدان سے 1999ءکے بعد ایک بار پھر نوازشریف‘ مریم‘ کیپٹن (ر) صفدر‘ سنیٹر اسحق ڈار کے ساتھ ساتھ شہبازشریف اور ان کی فیملی کو بھی سیاسی میدان سے آﺅٹ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ڈیل شریف برادران سے لوٹی دولت کی واپسی کے بدلے ممکن ہو سکے گی یا صرف سیاست سے کنارہ کشی کا معاہدہ ہی کافی ہو گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہبازشریف لندن سے تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک ان کے معاملات ”فائنل“ نہیں ہوں گے جبکہ دوسری جانب اچانک قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کی پارلیمانی قیادت اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی قیادت کی تبدیلی کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا (ن) لیگ مقتدر حلقوں کو ”نرم گوشہ“ کا پیغام دے رہی ہے یا پس پردہ حقائق کچھ اور ہیں اور اب کی بار شریف فیملی کو سیاست سے کتنے برس ”علیحدگی“ کے معاہدے پر دستخط کے بعد جانے کی اجازت ملے گی۔
رمضان المبارک میں ملک بھر میں سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عمر ایوب
اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں سحر اورافطار کے اوقات لوڈشیڈنگ نہ کر نے کااعلان کیاہے ۔جمعہ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دور ان وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں 80 فیصد فیڈز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔وزیر بجلی عمر ایوب نے کہاکہ ملک بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحر کے اوقات رات 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ افطار کے اوقات شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر ڈسکو میں خصوصی سیل 24گھنٹے مانیٹرنگ کا کام کرےگا۔عمر ایوب نے کہاکہ اب بجلی ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور ریپئر ڈسکوز کی ذمہ داری ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ ڈسکوز میں ٹرانسفارمرز کی ریپئر میں دو ارب کرپشن کا مافیا ختم کیا ہے ۔سینیٹر نعمان و زیر نے کہاکہ ملک بھر میں 11 گھنٹے بجلی دینے سے کتنے اربوں روپے کا نقصان ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ پیسکو نے ٹرانسفارمرز کی ریپئر پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ رمضان میں بجلی فراہمی اور ٹرانسفارمرز کی ادائیگی کیلئے ڈسکوز کا نقصان پورا کیا جائے ۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمرز مافیا ریپئر کا زیادہ بل بنوانا تھا ۔ سیکرٹری بجلی عرفان علی نے کہاکہ سندھ اور خیبر پختو نخواہ میں بجلی چوری سرعام تھی ۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں بجلی چوری پکڑی اور بند کروائی ،سندھ میں بجلی چوری والے55 فیڈز پر چوری کو بند کیا ۔انہوںنے کہاکہ حیدرآباد میں400 سو پلازوں پر بجلی چوری بند کی ۔انہوںنے کہاکہ ان پلازوں میں 500 میگا واٹ بجلی چوری کی جا رہی تھی ،پشاور میں بھی بجلی چوری کامیابی سے روکی گئی ۔انہوںنے کہاکہ بنوں اور چارسدہ کے فیڈر بھی جلد صاف کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں ملک کے 80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔
ایشیائی ترقیاتی بنک سے بجٹ سپورٹ کیلئے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان
منیلا(آن لائن)بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مثبت اشارے ملنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) جلد ہی پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالر دینے پر رضا مند ہوگیا کیونکہ حکومت نے سماجی اقتصادی اور مالیاتی ردعمل پر اپنے بڑے قرضوں کی اکثریت میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے 52 ویں سالانہ اجلاس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اے ڈی بی کے صدر تکی ہیکو ناکاو¿ کا کہنا تھا کہ ان کے بینک کو پاکستان کی جانب سے اس کے آئی ایم ایف پروگرام اور برسوں کے اے بی ڈی کے بڑے آپریشن کے علاوہ بجٹ سپورٹ کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کی درخواست موصول ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم آئی ایم ایف پروگرام پر مذاکرات کے اچھے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر یہ پروگرام وہاں ہوگا تو ہم بجٹ سپورٹ اور دیگر پالیسی قرضوں کو بہت جلد بڑھانے میں خوش ہوں گے‘۔تاہم تکی ہکو ناکاو¿ نے اسی دوران آئی ایم ایف کے مسلسل بیل آو¿ٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ادائیگیوں کے توازن کی حمایت کے لیے مسلسل آئی ایم ایف کے پاس گیا، مسلسل آئی ایم ایف کا دورہ کرنا یہ اچھا خیال نہیں، یہ بہتر ہے کہ زیادہ مضبوطی اور ثابت قدمی سے ادائیگیوں کے تواز اور مالی معاملات کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستانی حکام اور ایک وزیر (ڈاکٹر عشرت) سے ملاقات کی اور اے ڈی بی کی فجی کانفرنس کی سائڈ لائن پر مذاکرات کیے جبکہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی رابطے میں بھی تھے۔تکی ہیکو ناکاو¿ کا کہنا تھا کہ یہ اچھا ہے کہ جمہوری عمل سے متعلق مختلف نظریات کے باوجود اب آئی ایم ایف کا دوروہاں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منیلا میں قائم قرض دینے والا ادارہ آئی ایم ایف پروگرام کی بنیاد پر پاکستان کی حمایت کرنے کو تیار ہے کیونکہ پاکستان کے پاس جمہوری استحکام کو یقینی بنانے کا اچھا موقع تھا جو اس کے اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔علاوہ ازیں اے ڈی بی کے صر اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسوہیرو فوروساوا کے ساتھ اعلیٰ سطح بات چیت میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی ڈاکٹر عشرت حسین نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان مالیتای ذمہ داری اور قرض کے حد کے قانون کی خلاف وزی میں تھا کیونکہ جی ڈی پی کے تناسب سے اس کا قرض 60 فیصد کی حد کے بجائے 72 فیصد سے تجاوز کرگیا تھا جو ایک سنگین مسئلے کا باعث بن سکتا تھا۔انہوں نے اس خیالات/سوالات کہ پاکستان کے قرض کا مسئلہ چینی قرض کا نتیجہ ہے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ 100 ارب ڈالر کے کل بیرونی قرض کا 11.5 فیصد سے زیادہ نہیں تھا۔تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ کل عوامی قرض اور واجبات کے ساتھ پاکستان کے قرض کا مسئلہ جی ڈی پی کے 72 فیصد سے آگے چلا گیا ہے، اس 72 فیصد میں سے تقریباً 40 فیصد میچورٹی کمرشل بینکوں، قومی بچت اور مرکزی بینک سے لیا گیا مقامی قرض تھا جس نے پبلک فنانس پر بہت سنگین ردعمل دیا گیا کیونکہ گزشتہ برس ملک کی آمدنی کا 37 فیصد قرض سروسنگ پر چلا گیا تھا اور یہ اس سال 40 فیصد سے تجاوز کرسکتا ہے کیونکہ اس عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 33 فیصد تک کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ تھا کیونکہ اس نے ترقیاتی پروگرام میں خلل ڈال دیا تھا اور سماجی شعبے کی بہتری پر اثر بڑا تھا جبکہ غربت کے خاتمے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی تھی، تاہم اصل چیلنج داخلی محاذ پر ہے اور اب بیرونی عوامی قرض اور واجبات جی ڈی پے کا تقریباً 33 فیصد ہوگئے ہیں۔
بہتر ٹیم کمبی نیشن جیت کی راہ ہموار کریگا : مشتاق
لاہور(نیوزایجنسیاں )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ورلڈکپ میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں حالات کے مطابق ٹیم کمبی نیشن بنانا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں کچھ ٹیم کمبی نیشن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ سرفراز احمد اور ٹیم مینجمنٹ کو چاہئے کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے ممکنہ طور پر بہترین ٹیم کمبی نیشن تیار کریں۔ 1992کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن اس سے پہلے نمبرون ٹیم انگلینڈ کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز قومی ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل اور فائدہ مند ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ٹیم انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیسے کھیلتے ہیں اور اس سیریز پر مکمل توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ سیریز کھلاڑیوں کے ٹمپرامنٹ کا صحیح امتحان ہو گا جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کو آزمائش میں ڈال کر بہترین کمبی نیشن بنانے کا بہترین موقع بھی میسر ہے۔
چیئرمین ایف بی آر ، گورنر سٹیٹ بینک فارغ
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے اقتصادی صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو عہدوں سے برطرف کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا البتہ اس کا اعلان آج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عہدوں سے برطرفی کا فیصلہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر کیا۔یاد رہے کہ طارق باجوہ اسٹیٹ بینک کے گورنر کے طور پر امور سرانجام دے رہے تھے انہیں 7 جولائی 2017 کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ سابق سیکریٹری خزانہ اور سابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ کو گورنر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن سابق صدر ممنون حسین نے جاری کیا تھا۔ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق طارق باجوہ کے گورنر تعینات ہونے کے بعد رخسانہ یامین کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا انہوں نے 02 جولائی 2018 سے 29 اگست تک امور انجام دیے، جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایف بی آر کاچیئرمین محمد جہازیب خان کو تعینات کیا تھا۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی وجہ بنا۔ ایف بی آر میں اصلاحات نہ ہونا چیئرمین کی سبکدوشی کی کی بڑی وجہ بنا۔ وزیر اعظم کئی ماہ سے دونوں عہدیداروں کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔ اسد عمر سے بھی دونوں کو ہٹانے کا کہہ چکے تھے۔اسلام آباد (ملک منظور احمد سے) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہاں زیب خان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتہائی قریبیساتھی اور دست راست سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں افسران کو لگانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو بری تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسد عمر نے بھی اپنی وزارت خزانہ کے دور میں ہٹانے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے چارج سنبھالتے ہی وزیر اعظم عمران خان سے فری ہینڈ مانگا تھا جو انہوں نے دیدیا جس پر انہوں نے پوری اقتصادی ٹیم تبدیل کرنے کا اختیار دیدیا تھا
سپریم کورٹ: گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے معروف اداکارہ میشا شفیع کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی، جسٹس مشیرعالم کے سربراہی میںجسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل 3رکنی بینچ 9مئی کو میشا شفیع کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائراپیل کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گواہان پر جرح موخر کرنے کی اجازت نہیں دی، دوران سماعت ٹرائل کورٹ نے کہا گواہان پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ گواہان پر جرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے جبکہ گواہان کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں، گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی، اورسپریم کورٹ میں آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، ۔عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کے وکلا کے پیش نہ ہونے کی صورت میں 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے میشا شفیع کوجرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا جس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔گزشتہ سال 23اپریل کو معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں اور اس الزام کو میڈیا پر دہرایا بھی گیا۔ پاکستانی گلوکار نے نوٹس میں کہا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر ان سے معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ اداکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ایک سے زائد بار انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے تبدیلی پسند آئی؟ بلاول کا حکومت پر طنز
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش پر سوشل میڈیا پر ایسا طنز کیا ہے کہ دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان بھی اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں مہنگا پاکستان ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر بڑھائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 108 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، تبدیلی پسند آئی؟ ۔واضح رہے کہ چند روز قبل اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ ای سی سی میں بھیجا تھا۔
پٹرول 9 ، ڈیزل 4 روپے 89 پیسے مہنگا کر دیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے قیمتوں میں فوری اضافے کو موخر کرتے ہوئے معاملہ ای سی سی کو ارسال کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز شدہ قیمتوں کے مطابق اضافہ نہ ہونے پر حکومت کو پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے سی پی این ای جمہوریت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی: پرویز رشید
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ن لیگ کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کی ٹیم پاکستان کے ذمہ دار صحافیوں پر مشتمل ٹیم ہے جس نے ماضی میں جمہوریت کے فروغ اور آزادی صحافت کے لئے بھرپور کام کیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ پوری منتخب ٹیم ایک بار پھر نئے عزم سے نئے دور کے تقاضوں اور چیلنجز کے مطابق صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہو گی۔ اور جہاں کہیں حکومت اور اپوزیشن کو ان کی رہنمائی کی ضرورت ہو گی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی اور غیر جانبدارانہ صحافت کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اوردیگرکے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔
سی پی این ای کی قیادت آزادی اظہار رائے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گی، صدر مملکت عارف علوی کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکرٹری جنرل جبار خٹک اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے عہدیداران ذمہ دارانہ صحافت کی ترقی ،اظہار رائے کی آزادی اور عام لوگوں تک معلومات کوپہنچانے کےلئے کام کریں گے،اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہاکہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ حکومت میڈیا تعلقات سی پی این ای کی نئی منتخب قیادت کے دوران مزید بہتر ہونگے ، انہوں نے سی پی این ای پر زور دیا کہ وہ ملک کے اندر صحافی برادری کی بہتری کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔
اخبارات کے معاشی حالات آزادی صحافت کیلئے خطرہ، میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سینکڑوں کارکن اور صحافی شدید بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں: سی پی این ای
کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستانی اخبارات اور اخباری کارکنوں کے معاشی مسائل پر شدید تشویش اور بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو آزادی صحافت کے لئے شدید خطرہ قرار دیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی صدارت میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام کے موقع پر منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں سینکڑوں میڈیا کارکن اور صحافی شدید بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں شدید قسم کی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے میڈیا اداروں کے اربوں روپے کے واجبات کو روک کر آزادی صحافت پر تباہ کن حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے میڈیا کے ادارے معاشی طور پر تباہ حال ہو کر خاتمے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا اداروں کو واجبات کی ادائیگی کا فوراً بندوبست کیا جائے اور وفاقی اور صوبائی اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کی روش ترک کی جائے۔
سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغاکی مبارکباد‘ امتنان شاہد کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار
لاہور (وقائع نگار) سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے نومنتخب قیادت آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے سینئر نائب صدر امتنان شاہد کے لئے خاص طور پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے یہ جتنا مضبوط ہو گا ملک اس قدر مضبوط ہو گا۔ اور حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور سینئر صحافیوں پر مشتمل سی پی این ای کی ٹیم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔