تازہ تر ین

رمضان المبارک میں ملک بھر میں سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عمر ایوب

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں سحر اورافطار کے اوقات لوڈشیڈنگ نہ کر نے کااعلان کیاہے ۔جمعہ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دور ان وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں 80 فیصد فیڈز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔وزیر بجلی عمر ایوب نے کہاکہ ملک بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحر کے اوقات رات 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ افطار کے اوقات شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر ڈسکو میں خصوصی سیل 24گھنٹے مانیٹرنگ کا کام کرےگا۔عمر ایوب نے کہاکہ اب بجلی ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور ریپئر ڈسکوز کی ذمہ داری ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ ڈسکوز میں ٹرانسفارمرز کی ریپئر میں دو ارب کرپشن کا مافیا ختم کیا ہے ۔سینیٹر نعمان و زیر نے کہاکہ ملک بھر میں 11 گھنٹے بجلی دینے سے کتنے اربوں روپے کا نقصان ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ پیسکو نے ٹرانسفارمرز کی ریپئر پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ رمضان میں بجلی فراہمی اور ٹرانسفارمرز کی ادائیگی کیلئے ڈسکوز کا نقصان پورا کیا جائے ۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمرز مافیا ریپئر کا زیادہ بل بنوانا تھا ۔ سیکرٹری بجلی عرفان علی نے کہاکہ سندھ اور خیبر پختو نخواہ میں بجلی چوری سرعام تھی ۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں بجلی چوری پکڑی اور بند کروائی ،سندھ میں بجلی چوری والے55 فیڈز پر چوری کو بند کیا ۔انہوںنے کہاکہ حیدرآباد میں400 سو پلازوں پر بجلی چوری بند کی ۔انہوںنے کہاکہ ان پلازوں میں 500 میگا واٹ بجلی چوری کی جا رہی تھی ،پشاور میں بھی بجلی چوری کامیابی سے روکی گئی ۔انہوںنے کہاکہ بنوں اور چارسدہ کے فیڈر بھی جلد صاف کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں ملک کے 80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv