کترینہ کیف بھی دپیکا، پریانکا اور انوشکا کے نقشے قدم پر

بالی وڈ (ویب ڈیسک) ایک زمانہ تھا جب بولی وڈ کی اداکارائیں سب سے زیادہ توجہ اپنی اداکاری اور زیادہ سے زیادہ بہتر فلموں کی آفرز ملنے پر رکھتی تھیں تاہم آج اداکارائیں اپنے کیریئر کو صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں رکھتی۔اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی کامیاب اداکارائیں دوسرے کاروبار میں بھی اپنا نام بنانے میں مصروف ہیں۔جیسے کوئی کپڑوں کا برینڈ لانچ کررہا ہے تو بہت سی اداکارائیں اپنی پروڈکشن کمپنیز بنارہی ہیں۔جیسے دپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات کا برینڈ ‘اٹس آل اباﺅٹ یو’، ڈپریشن کی فاو¿نڈیشن ‘لیو، لو، لاف’ اور پروڈکشن کمپنی ‘کا’ کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ویسے ہی کئی اور اداکارائیں ہیں جو پروڈکشن کمپنی بنانے کے ساتھ پروڈیوسر بن چکی ہیں۔پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف بھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بننے جارہی ہیں۔کترینہ کیف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہیں جو رواں سال کے آخر تک سامنے آجائے گی۔اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’ کی تشہیر کے دوران کترینہ کیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سچ ہے کہ میں اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہوں اور رواں سال کے آخر میں یہ سامنے آجائے گی، مجھے امید ہے کہ میں ان پروجیکٹس کی پروڈیوسر بن سکوں، جن کی ٹیمز کے ساتھ میں رابطے میں ہوں’۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فرانسیسی فلم ‘ہی لوز مو ہی لوز می ناٹ’ بنانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں، تاہم اب تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ‘اس فرانسیسی فلم پر میں کافی وقت سے کام کررہی ہوں، میں اس فلم کی پروڈیوسر بننا چاہتی ہوں، امید ہے کہ اس سال اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوجائے گا’۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کی فلم ‘بھارت’ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ سے قبل اس فلم میں مرکزی کردار کی آفر پریانکا چوپڑا کو دی گئی تھی تاہم اداکارہ نے عین موقع پر فلم میں کام سے انکار کردیا جس کے بعد کترینہ کو فلم میں سائن کرلیا گیا۔فلم ‘بھارت’ ایک جنوبی کورین فلم پر مبنی ہے جس میں تبو، دیشا پٹانی، سنیل گروور اور جیکی شیروف بھی کام کررہے ہیں۔اس فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی ہے۔

لوکل الیکشن کا کردار تاریخی ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمدکا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہمارے لئے بڑے اہمیت طلب ہیں کیوں کہ ان الیکشن کی وجہ سے اختیارات اور وسائل عام لوگوں تک پہنچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس بار لوکل گورنمنٹ الیکشن ملکی تاریخ میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ہر سیاسی جماعت یہ نعرہ لگاتی ہے کہ وہ تمام بنیادی حقوق عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچائے گی مگر الیکشن کے بعد عوام کے منتخب نمائندے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو چکمہ دے کر غائب ہوجاتے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لاہور پلان کے حوالے سے جاری اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ دے کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انھیں ان کے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی انھیں گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات صاف پانی کی فراہمی ویسٹ اور سیوریج کی نکاسی فراہم کرنا لوکل گورنمنٹ کا کام ہے جسکی ذمہ داری منتخب نمائندے پر آتی ہے مگر ماضی میں تحریک انصاف مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے میں عمل ناکام نظر آئے جس کے باعث 99فی صد لوگوں کوان کے بنیادی حقوق نہیں ملے اس لیے برابری پارٹی اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور منتخب ہوکر ہمارے نمائندے اپنے علاقے کے ترقیاتی کام اور لوگوں کے تحفظ کے لےءقانون سازی میں اپنا کردار ادا کر ے گی۔

کالی مرچ کے استعمال کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) کالی مرچ ایسا مصالحہ ہے جس کا پاکستان میں استعمال بہت عام ہے اور لگ بھگ ہر کھانے میں اسے ڈالا جاتا ہے۔اگر رمضان کے حوالے سے بات کی جائے تو کالی مرچ کے استعمال میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے میں ڈالنے سے ہٹ کر بھی یہ کتنی فائدہ مند ہے؟جی ہاں مختلف امراض کے ساتھ ساتھ یہ بہت کچھ ایسا کرتی ہے جو آپ کو حیران کردے گا۔غذا میں کالی مرچ کا زیادہ استعمال معدے کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ یہ معدے کے ایسے تیزاب کو بھی حرکت میں لاتی ہے جس سے کھانے جلد ہضم ہوتا ہے اور قبض ختم ہوجاتا ہے۔گیلی کھانسی پر قابو پانا چاہتے ہیں تو کالی مرچ کو شہد کے ساتھ چائے میں استعمال کریں۔ کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لائے گی جبکہ شہد کھانسی سے آرام دلانے والی قدرتی چیز ہے۔ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور دو چائے کے چمچ ایک کپ میں ڈالیں، اس کے بعد اسے ابلتے ہوئے پانی سے بھردیں اور پندرہ منٹ بعد ہلا کر پی لیں۔ ایک اور گھریلو ٹوٹکا یہ ہے کہ لیموں کی قاش پر کالی مرچ چھڑکیں اور اس قاش کو جتنا ہوسکے چوسیں تاکہ کھانسی سے فوری ریلیف مل سکے۔دھونے سے آپ کی پسندیدہ شوخ رنگ قمیض کا رنگ مدھم ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو اگلی بار دھوتے ہوئے ایک چائے کا چمچ کالی مرچیں واشنگ مشین میں ڈالے گئے کپڑوں پر چھڑک دیں، جس کے بعد مشین کو چلائیں۔ یہ رنگوں کو برقرار رکھے گی۔ایک تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے۔ ایسے کرنے سے لوگوں کے گلے میں ایک جلن سی پیدا ہوتی ہے جو کہ کچھ ایسا لطف پہنچاتی ہے جیسے سیگریٹ پیتے ہوئے محسوس ہوتی ہے۔ورزش کے بعد عدم اطمینان محسوس ہورہا ہے؟ تنے ہوئے مسلز کو ڈھیلا کرنے کے لیے سیاہ مرچ کے تیل سے مالش کریں، یہ ایک گرم تیل مانا جاتا ہے جو اس جگہ خون کی گردش اور حرارت بڑھا دیتا ہے جہاں اسے لگایا جائے۔ دو قطرے سیاہ مرچ کے تیل کو چار قطرے روزمیری آئل میں ملائیں اور پھر اسے براہ راست جہاں لگانا ہو لگالیں۔کالی مرچ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ یہ مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔

‘اگر زندہ رہا تو دوبارہ موٹر سائیکل نہیں چلاﺅں گا’

ہولی وڈ(ویب ڈیسک) ہولی وڈ اداکار اور فلم ساز چارج کلونی گزشتہ سال اٹلی میں ایک ٹریفک حادثے میں اس بری طرح زخمی ہوئے تھے کہ وہ آج بھی اس کے بارے میں سوچ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ہولی وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے جارج کلونی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘اگر ہمیں 9 زندگیاں ملتی تو میں نے وہ ساری اس ایک لمحے میں جی لی تھیں، اس حادثے کے بعد میں نے موٹرسائیکل چلانا چھوڑ دی’۔جارج کلونی نے مزید بتایا کہ ‘میں تیز رفتار موٹرسائیکل ہر تھا جب ایک گاڑی سے ٹکرایا، میری ہیلمٹ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، یہ حادثہ بہت بھیانک تھا’۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے مطابق انہیں اس وقت ایسا محسوس ہوا تھا جیسے اس حادثے میں ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی کیوں کہ ان کا سر گاڑی کے سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا تھا۔اس موقع پر جارج کلونی کے ہمراہ پروڈیوسر گرینٹ ہیزلی بھی موجود تھے جو گزشتہ سال حادثے کے وقت سب سے پہلے جارج کلونی کے پاس پہنچے تھے۔گرینٹ نے اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جارج زخمی حالت میں میرے ساتھ تھے جب میں سڑک پر ایمبیولنس کا انتظار کررہا تھا، اس دوران میں نے خود سے کہا اگر جارج زندہ بچ گئے تو میں کبھی موٹر سائیکل نہیں چلاو¿ں گا’۔جس پر جارج کلونی نے بھی کہا کہ ‘میں نے بھی سوچا تھا کہ اگر زندہ رہا تو دوبارہ موٹر سائیکل نہیں چلاو¿ں گا’جبکہ اداکار نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ گرینٹ کے ساتھ 40 سال تک موٹرسائیکل چلانے کے بعد اب ہم دونوں نے ہی موٹر سائیکل چلانا چھوڑ دی۔خیال رہے کہ یہ حادثہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا، جب جارج کلونی 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے، اس دوران ایک گاڑی ان کے سامنے آگئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔

تھریسامے کی جگہ کون لے گا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے استعفٰی کے بعد پاکستانی نژادساجدجاوید کے وزیراعظم بننے کا امکان ہے، وزارت عظمٰی کی دوڑ میں ساجدجاویدٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے استعفٰی کے اعلان کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی دوڑمیں پاکستانی نژادساجدجاوید ساجدجاویدٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ساجدجاویدگزشتہ سال وزیرداخلہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔پاکستانی نژا د ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر تھے۔ ساجد جاوید سنہ 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ ساجد جاوید برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔دوسری جانب وزارت عظمٰی کی دوڑ میں کئی نامی گرامی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ، جن میں بورس جانسن، ایستھر میک وی، روری سٹیورٹ، اور جیرمی ہنٹ شامل ہیں۔

سرفراز نے افغانستان کے خلاف شکست کی وجہ بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف اپ سیٹ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے کم رنز اسکور کیے تھے۔افغانستان نے پاکستان کو عالمی کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے زیادہ رنز نہیں بنائے تھے اور ہمارے کم از کم 20-30 رنز کم تھے جو ناکامی کا بڑا سبب تھا۔انہوں نے کہا کہ کم رنز بنانے کے بعد ہم ابتدائی اوورز میں زیادہ اچھی باﺅلنگ نہ کر سکے اور وکٹیں لینے میں ناکام رہے جو شکست کا سبب بنا۔سرفراز کا کہنا تھا کہ جب آپ میچ ہار رہے ہوں تو کافی مشکل ہو جاتی ہے اور میں کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمت نہ ہاریں، ہمارا کوچنگ اسٹاف بہت سخت محنت کر رہا ہے اور ہم جلد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کپتان نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، آج ہم نے کم رنز اسکور کیے لیکن ہمیں اصل محنت اپنی باﺅلنگ پر کرنے کی ضرورت ہے۔سنچری بنانے والے بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے اچھی اننگز کھیلی اور یہ ایک اچھی چیز یہ ہے کہ ہمارا سب سے اہم بلے باز مستقل رنز کر رہا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے وہاب ریاض کو ان کی تیز باﺅلنگ اور ریورس سوئنگ کی وجہ سے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں منتخب کیا اور انہوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

بلیک میل گروہ کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ 630 صفحات پر مشتمل دستاویزات کے مطابق ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب کے دائر ریفرنس پر لاہور کی احتساب عدالت کے منتظم جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان اور تفتیشی افسر کو 17 جون کو طلب کرلیا۔ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان کے خلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے جبکہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایات موصول ہوئیں۔گزشتہ روز نیب نے نجی چینل کی جانب سے چلائی جانے والی آڈیو کلپ کی چیئرمین جاوید اقبال سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے اسے ‘بے بنیاد، جعلی اور جھوٹ پر مبنی’ قرار دیا تھا۔بیورو نے جن فوٹیج اور آڈیو کلپس کا حوالہ دیا اسے پہلی مرتبہ میڈیا پر چلایا گیا تھا جس میں ایک شخص اور خاتون کے درمیان گفتگو تھی اور اس میں چند مقامات پر نازیبا جملے بھی سنے گئے۔ٹی وی چینل نے اس کلپ میں مرد کی آواز کو نیب چیئرمین کی آواز بتایا تاہم نیب نے الزامات کی تردید کی اور اسے ‘بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈا’ قرار دیا تھا۔بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ان آڈیو کلپس کا مقصد نیب اور اس کے چیئرمین کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے’۔ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ‘نیوز ادارے نے بھی اس کے جعلی ہونے اور حقائق کے منافی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور انہوں نے نیب چیئرمین سے دل آزاری کے لیے معافی مانگی ہے’۔بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب نے اس بلیک میلر گروہ کے ناصرف 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ گروہ ملک بھر میں بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کے 42 مقدمات میں نامزد ہے۔نیب نے نشاندہی کی تھی کہ مذکورہ گروہ کا سرغنہ فاروق ہے اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔بعد ازاں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین نیب سے متعلق مبینہ ویڈیو کلپس اور خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔پیمرا کی جانب سے ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (نیوز ون) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ٹی وی چینل نے 23 مئی کو بریکنگ نیوز میں آڈیو اور ویڈیو کلپس کے ساتھ چیئرمین نیب کو نشانہ بنایا اور اسے متعدد مرتبہ نشر کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ‘چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ گفتگو اور کلپس عوامی مفاد میں نشر کیے گئے تھے’ لیکن تقریباً ایک گھنٹے بعد چینل نے معافی مانگی اور کہا کہ ویڈیو کلپس ‘غیر تصدیق شدہ’ تھیں۔پیمرا نے نوٹس میں کہا کہ ‘ہتک آمیز، جھوٹا پروپیگنڈا نشر کرنا اور اہم ادارے کے سربراہ کے وقار کو نقصان پہنچانا، الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) ضابطہ اخلاق 2015 اور پیمرا آرڈیننس 2015 کی سنگین خلاف ورزی ہے’۔پیمرا نوٹس میں کہا گیا کہ اگر نشریاتی ادارہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا تو چینل کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

سرگودھا(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس کے باعث انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے وزیراعظم کو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے رویے کے خلاف شکایات کی گئیں۔عمران خان نے شکایات سننے کے فوری بعد موبائل فون کے ذریعے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطہ کیا اور ان سے ناقص انتظامات اور ہسپتال کی صورتحال پر بات چیت کی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔6 جنوری 2019 کو اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کیس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ سپریم کورٹ کو آپ سے توقعات تھیں لیکن آپ نے شدید مایوس کیا اور اس کیس میں پنجاب حکومت کی نااہلی کو تحریری حکم کا حصہ بنا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے تھے کہ حکومت نے 22 ارب روپے لگا دیے اور یہ ہسپتال نجی لوگوں کے ہاتھ میں چلا گیا اس کو واپس آنا چاہیے۔عمران خان نے شکایات سننے کے بعد چیف جسٹس نے وزیرصحت پنجاب سے استفسار کیا تھا کہ پی کے ایل آئی سے متعلق قانون سازی کا کیا بنا جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ قانون سازی کے لیے مسودہ محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے جواب پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی جانب سے یہی کہا گیا ، آپ نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی مدد کرے، یہ بتائیں کہ جگر کی پیوندکاری کے آپریشن کا کیا بنا تو انہوں نے کہا کہ چیف صاحب آپ فکر نہ کریں ہم اس پربھی کام کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ فکر آپ کو کرنی ہے بی بی! لیکن آپ کچھ نہیں کر رہی ہیں، ہم یہ معاملہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ پنجاب حکومت میں اتنی اہلیت نہیں ہے۔

عید پر ریلوے کا حیران کن فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید نے عید کے حوالے سے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے روز جو بھی ٹرین پر سفر کرے گا اس کا کرایہ آدھا ہوگا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے کراچی میں سرکلر ریلوے ٹریک کا 43 کلومیٹر میں سے 34 کلومیٹر ٹریک خالی کرایا لیا ہے اور عید کے بعد 10 کلومیٹر کا ٹریک بھی خالی کروا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ گورنمنٹ بلاوجہ نشانہ بنا رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج انہیں 25 کروڑ 70 لاکھ روپے کی فراہمی کی یقین دہانی کروادے تو سندھ میں بھی سرکلر ریلوے پر ایم ایل ون کی طرح کام کرواں گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنا ٹریک نجی ٹرینوں کو دینے کے لیے تیار ہیں، وہ اپنے لوکو موٹو بھی لا سکتے ہیں، ہمارے 60 لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں کوئی بھی فریٹ ٹرین خالی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جے اے کے 20 لوکو موٹو کو 30 مئی تک درست کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم امریکن سفیر کو بھی لکھ رہے ہیں اگر معیار پر پورا نہ اترے تو کمپنی کے زرِ ضمانت 10 فیصد کو کیش کروالیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2 جون کو کراچی سے پشاور کے لیے ٹرین چلے گی اور اسی روزکوئٹہ سے راولپنڈی بھی ٹرین چلائی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سو ارب روپے کی ڈکیتی ہے ایک روپیہ بھی ٹریک پر نہیں لگایا گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چئیرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف جو مطالبہ کیا ہے اس کا مقصد ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس دائر نہ کیا جاسکے۔انہوں نے حال ہی میں سندھ میں سامنے آنے والے ایچ آئی وی اور ایڈز کیسز کے حوالے سے کہا کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ سندھ کے لوگوں کو ویزا درخواست دینے سے قبل ایڈز سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا، دنیا میں پاکستان وہ ملک ہے جہاں ماﺅں کو ایڈز نہیں بچوں کو ایڈز ہورہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے شہباز شریف کو خود این آر او کے لیے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایف ایم’ وقت کی مجبوری ہے، چینی مہنگی ہوئی آٹا مہنگا ہوا، وہ سب پچھلے چوروں کی وجہ سے ہے اور الزام لگایا کہ مہنگائی کے ذمہ دار کینگ آف فور ہیں، جن میں شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری شامل ہیں۔بھارت کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے کسی مسلمان کو سیٹ نہیں دی اور مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، بھارت اس وقت امریکا کی گود میں جا بیٹھا ہے اور ساتھ ہی تجویز دی کہ پاکستان کو آئندہ چند دنوں تک محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ نہیں ہوگی جبکہ نریندر مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا، بین الاقوامی سیاست میں آئندہ ماہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے پاس 35 ٹرینیں ہیں جو ان سے مانگ لی ہیں، 29 مئی تک اگر وہ یہ ٹرینیں دیتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ جانے ان کی ٹرینیں جانیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میں صدارتی نظام کو نہیں دیکھ رہا نہ ہی اس کو ووٹ دوں گا۔

قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست پر فواد چوہدری کو مذاق مہنگا پڑگیا

لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کی وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست پر جہاں عام پاکستانی شائقین نے غصے کا اظہار کیا۔وہیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی قومی ٹیم کی شکست پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے حساس موضوع پر مذاق کی، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔چوہدری فواد حسین نے افغانستان کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد مختصر ٹوئٹ کیا کہ ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب واولمر کا غم نہیں بھولے‘۔وفاقی وزیر کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں حساس موضوع پر ایسی مذاق نہیں کرنی چاہیے۔وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر حیدر نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ انہیں چوہدری فواد حسین کی جانب سے اس طرح کے ٹوئٹ کی امید نہیں تھی۔ایک اور صارف نے بھی ان کے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسا ٹوئٹ کرنا زیب نہیں دیتا وہ اپنے عہدے کا ہی خیال کرتے۔سفینا نامی خاتون کے ٹوئٹر ہینڈل سے سوال کیا گیا کہ وفاقی وزیر کے کہنے کا مطلب کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کو جان کا خطرہ ہےِ اور آپ کو ان کے مارے جانے کی اطلاع ہے، یو تو انٹرنیشنل نیوز بریک کی ہی آپ نے؟اسی طرح ایک اور صارف نے چوہدری فواد حسین کے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ افغانستان سے ہار کر کوچ کو پیغام دیا ہے کہ ذہنی طور پر تیار رہنا کہیں پچھلے والے کی طرح ٹینشن نہ لے لینا اور ہمیں بھی نہ دینا۔خیال رہے کہ مکی آرتھر اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جب کہ بابل ووالر قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ تھے جو 2007 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔باب ووالمر 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور نئی ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مارچ 2007 میں ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی پراسرار موت کی تاحال کوئی مستند تحقیق سامنے نہیں آ سکی۔