لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کی وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست پر جہاں عام پاکستانی شائقین نے غصے کا اظہار کیا۔وہیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی قومی ٹیم کی شکست پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے حساس موضوع پر مذاق کی، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔چوہدری فواد حسین نے افغانستان کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد مختصر ٹوئٹ کیا کہ ’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب واولمر کا غم نہیں بھولے‘۔وفاقی وزیر کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں حساس موضوع پر ایسی مذاق نہیں کرنی چاہیے۔وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر حیدر نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ انہیں چوہدری فواد حسین کی جانب سے اس طرح کے ٹوئٹ کی امید نہیں تھی۔ایک اور صارف نے بھی ان کے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسا ٹوئٹ کرنا زیب نہیں دیتا وہ اپنے عہدے کا ہی خیال کرتے۔سفینا نامی خاتون کے ٹوئٹر ہینڈل سے سوال کیا گیا کہ وفاقی وزیر کے کہنے کا مطلب کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کو جان کا خطرہ ہےِ اور آپ کو ان کے مارے جانے کی اطلاع ہے، یو تو انٹرنیشنل نیوز بریک کی ہی آپ نے؟اسی طرح ایک اور صارف نے چوہدری فواد حسین کے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ افغانستان سے ہار کر کوچ کو پیغام دیا ہے کہ ذہنی طور پر تیار رہنا کہیں پچھلے والے کی طرح ٹینشن نہ لے لینا اور ہمیں بھی نہ دینا۔خیال رہے کہ مکی آرتھر اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جب کہ بابل ووالر قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ تھے جو 2007 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔باب ووالمر 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور نئی ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مارچ 2007 میں ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی پراسرار موت کی تاحال کوئی مستند تحقیق سامنے نہیں آ سکی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

