سرگودھا(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس کے باعث انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے وزیراعظم کو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے رویے کے خلاف شکایات کی گئیں۔عمران خان نے شکایات سننے کے فوری بعد موبائل فون کے ذریعے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطہ کیا اور ان سے ناقص انتظامات اور ہسپتال کی صورتحال پر بات چیت کی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔6 جنوری 2019 کو اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کیس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ سپریم کورٹ کو آپ سے توقعات تھیں لیکن آپ نے شدید مایوس کیا اور اس کیس میں پنجاب حکومت کی نااہلی کو تحریری حکم کا حصہ بنا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے تھے کہ حکومت نے 22 ارب روپے لگا دیے اور یہ ہسپتال نجی لوگوں کے ہاتھ میں چلا گیا اس کو واپس آنا چاہیے۔عمران خان نے شکایات سننے کے بعد چیف جسٹس نے وزیرصحت پنجاب سے استفسار کیا تھا کہ پی کے ایل آئی سے متعلق قانون سازی کا کیا بنا جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ قانون سازی کے لیے مسودہ محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے جواب پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی جانب سے یہی کہا گیا ، آپ نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی مدد کرے، یہ بتائیں کہ جگر کی پیوندکاری کے آپریشن کا کیا بنا تو انہوں نے کہا کہ چیف صاحب آپ فکر نہ کریں ہم اس پربھی کام کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ فکر آپ کو کرنی ہے بی بی! لیکن آپ کچھ نہیں کر رہی ہیں، ہم یہ معاملہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ پنجاب حکومت میں اتنی اہلیت نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

