لاہور( صدف نعیم)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ برابری پارٹی پاکستان غریب کسان،ہاری،مزدور اور دیگر پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے اور وہ ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کے 99فی صد عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی معاشی پالیسی نہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز کی ایگزیکٹو کمیٹی سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس کمیٹی کا اجلاس عالمی یوم مزدور کے حولے سے اقدامات پر تھا جس میں طے کیا گیا کہ یکم مئی کو لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک تمام طبقات سے اظہار یک جہتی کے لئے پارٹی چیئرمین جواد احمد کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا اس موقع پر اپنی گفتگو میں جواد احمد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث ہر گھر میں مہنگائی بم پھوٹ رہا ہے ادھر آئی ایم ایف والے کہتے ہیں کہ ڈالر کا ریٹ مزید بڑھاﺅ ادھرہر گھر میں مہنگائی کا تناسب بڑھنے سے قوت خرید میں کمی آتی جارہی ہے جس کے باعث تمام طبقات معاشی استحصال کا شکار ہورہے ہیں۔
Monthly Archives: April 2019
لکس سٹائل ایوارڈ میں کس کس کا نام شامل ،بڑی خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک)18ویں لکس سٹائل ایوارڈ کی نامزدگیوں کی فہرست جاری ہوگئی جس کے مطابق مہوش حیات ،علی ظفر ،فہد مصطفی ،اقراءعزیز و دیگر شخصیات ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں بہترین فلم کیک،جوانی پھر نہیں آنی،لوڈ ویڈنگ ،موٹر سائیکل گرل، طیفا ان ٹربل ،بہترین اداکار عدنان ملک(کیک)احمد بٹ(جوانی پھر نہیں آنی)علی ظفر(طیفا ان ٹربل)فہد مصطفی(لوڈ ویڈنگ )محمد احمد(کیک)بہترین اداکارہ آمنہ شیخ(کیک)ہاجرہ یامین (پنکی میم صاحب)مہوش حیات(لوڈ ویڈنگ )صنم سعید(کیک)سوہائے ابڑو(موٹر سائیکل گرل)بہترین ہدایتکاراحسن رحیم،عاصم عباسی،حسیب حسن،نبیل قریشی،ندیم بیگ شامل ہیں۔
عمرا ن خان ٹویٹر پر پاکستان میں اول، دوسرے نمبر پر مریم نواز ، تیسرے نمبر پر بلاول بھٹو
لاہو ر (ویب ڈیسک)عمران خان جہاں ٹوئٹر فالوو¿رز میں کئی عالمی رہنماو¿ں سے آگے ہیں، وہیں وہ پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جن کے فالوو¿رز ایک کروڑ کے قریب ہیں۔سب سے زیادہ فالوو¿رز رکھنے والے حالیہ حکمران۔ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوو¿رز سب سے زیادہ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوو¿رز سب سے زیادہ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ (امریکی صدر) 5 کروڑ 95 لاکھ۔نریندر مودی (بھارتی وزیر اعظم) 4 کروڑ 67 لاکھ۔نریندر مودی ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ فالوو¿رز رکھتے ہیں۔نریندر مودی ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ فالوو¿رز رکھتے ہیں۔پوپ فرانسس (مسیحیوں کے روحانی پیشوا) ایک کروڑ 79 لاکھ۔رجب طیب اردوان (ترک صدر) ایک کروڑ 36 لاکھ۔ترک صدر بھی پاکستانی وزیر اعظم سے آگے ہیں۔ترک صدر بھی پاکستانی وزیر اعظم سے آگے ہیں۔سشما سوراج (بھارتی وزیر خارجہ) ایک کروڑ 24 لاکھ۔محمد بن راشد الکتوم (دبئی کے امیر) 96 لاکھ۔شہزادی رانیا کے فالوو¿رز ایک کروڑ سے زائد ہیں۔عمران خان (وزیر اعطم پاکستان) 94 لاکھ۔محمد بن سلمان (ولی عہد سعودی عرب) 73 لاکھ۔سعودی ولی عہد پاکستانی وزیر اعظم سے پیچھے ہیں۔پاکستان میں دوسرے نمبر پر مریم نواز ہیں جن کے فالوو¿رز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔پاکستان میں تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کے فالوو¿رز کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔
اسحاق ڈار کی نیب دفتر تشریف آوری پر پاکستان کا معاشی بحران ختم ہو جائے گا:ڈاکٹر شہباز گل
لاہو ر (صدف نعیم)وز یر اعلی ٰ پنجا ب کے تر جمان شہبا ز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ذہانت اور ایمانداری کی احتساب ادارے گواہیاں دے رہے ہیں،اسحاق ڈار اپنا کنٹریکٹ لینے کے لیے نیب اور اعلی عدلیہ سے فوری رابطہ کریں.ڈاکٹر شہباز گل نے مذید کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی نیب دفتر تشریف آوری پر پاکستان کا معاشی بحران ختم ہو جائے گا۔
پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے: سعد رفیق
لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان نالائق منیجرز کے ہاتھ آگیا ہے، جو ان کو لیکر آئے ہیں، وہ سب اب پچھتا رہے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی باگ ڈور نااہل افراد کے ہاتھ میں آگئی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں انہیں رلاﺅں گا، یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، ان کی ٹیم نالائق بھی ہے اور نااہل بھی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صرف ایک کام ہے کہ مخالفین کو ٹارگٹ کرنا، لوگوں کو گرفتار کرانا اور کرپشن کرپشن کا چورن بیچنا تاکہ ان کی نالائقی اور نااہلی کی طرف کوئی توجہ نہ دے۔لیگی رہنما نے وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وزیر خزانہ انوکھا وزیر خزانہ ہے، جب وزیر خزانہ یہ کہہ دے کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے تو اس ملک میں کون پیسہ لائے گا، اور جو سرمایہ کار ہے وہ بھی اپنا پیسہ واپس لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا بیان پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھتا ہوں اور یہ پاکستان کے قومی مفاد سے متصادم ہے اور اس کے پیچھے غیرملکی ایجنڈا لگتا ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔وزرات داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اور اب امکان ہے کہ شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت کے لیے جلد لندن روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔گزشتہ ماہ شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔شہبازشریف کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔
تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل
نارتھ کیرولائنا (ویب ڈیسک ) تجربہ گاہ میں افزائش کی گئیں خون کی شریانیں اور وریدوں کو بعض مریضوں کے جسم میں لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے یہ رگیں مریضوں سے حاصل شدہ خلیات اور بافتوں (ٹشوز) سے بنائی گئی تھیں اور بہت جلد لہو کی ان نلیوں کو دل کے مریضوں میں متاثرہ شریانوں کی تبدیلی میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ڈرہم میں واقع ’ہیوماسائٹ‘ کمپنی کے ماہرین نے انسانی شریانوں اور رگوں کے اندر پائے جانے والے ہموار خلیات (سیلز) کو نکالا اور انہیں تجربہ گاہی ماحول میں پروان چڑھا کر ان سے خون کی رگیں اور شریانیں تیار کیں۔
تاہم یہ اتنا ا?سان نہ تھا کیونکہ اس پیچیدہ صبر ا?زما طریقے میں کئی مراحل شامل تھے۔ پہلے ماہرین نے احتیاط سے خلیات الگ کئے اور انہیں خاص ڈشوں میں ایسی مچانوں یا نامیاتی جالی پر بچھایا جس میں خلیات کو بڑھانے والے تمام ضروری لوازمات اور غذائی اجزا موجود تھے۔ اس طرح ضروری پروٹین سمیت کولاجِن کا ایک تھری ڈی نیٹ ورک وجود میں ا?یا، جیسے ہی یہ نیٹ ورک بنا ان میں خون کے دباو¿ (پریشر) کی طرح کا نظام بن گیا،پھر انہیں خاص طور پر موڑ کر باریک پائپوں کی طرح شریان کی شکل دی گئی۔
اس محنت سے ایک شاندار کامیابی یہ ملی کہ اس سے شریانوں کی تشکیل ہوئی، تاہم نشوونما دینے والے پروٹین کو باریکی سے الگ کرلیا گیا تاکہ مریض کا اندرونی دفاعی نظام انہیں مسترد نہ کرسکے۔
ماہرین نے اس طرح 42 سینٹی میٹر تک کی ایسی رگیں اور شریانیں بنائیں جس کا اندرونی رقبہ 6 ملی میٹر تک تھا، اس کے بعد 60 ایسے مریضوں میں انہیں منتقل کیا گیا جن کے گردے فیل ہوچکے تھے اور وہ ڈائیلسِس سے گزر رہے تھے، تمام مریضوں کے بازوو¿ں کے اوپری حصے میں شریانوں کے پیوند لگائے گئے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی آج برسی ، جیالوں کے قافلے پہنچ گئے ، قرآن خوانی اور تقریریں ہونگی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی چاروں صوبوں ،ریاست جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام ،نظریاتی جوش و خروش کے ساتھ (آج 4اپریل) کو منائی جا رہی ہے۔برسی شایان شان انداز میں منانے کے جملہ انتظامات مکمل اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،صبح کا آغاز مساجد شریف اور گھروں میں قرآن خوانی اور دعاﺅں سے کیا جائے گااور آزاد کشمیر بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش ملک گیر جلسہ عام میں شرکت کیلئے لاڑکانہ پہنچ گئے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 40ویں یوم شہادت کی قومی تقریبات کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سب سے بڑا اجتماع گڑھی خدا بخش شہداءکے مزار پر منعقد ہو گا جبکہ آزاد کشمیر بھر کے ضلعی،تحصیل،سٹی مقامات پر باوقار تقریبات کا انعقاد کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قومی،عالمی خدمات کو خراج عقیدت اور پیپلزپارٹی کی لازوال لہو رنگ جداگانہ سیاسی ریاضت کو خراج تحسین پیش کر کے استحصال سے پاک معاشرے کے قیام،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم طبقاتی نظام سمیت غربت،جہالت،فرسودگی،جمہوریت کے سازشیں ناکام بنانے کیلئے شہید بھٹو ازم،شہید بے نظیر کے مشن کے مطابق میدان عمل میں برسراقتدار رہنے کا عزم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 04اپریل 1979کو عدالتی قتل کے ذریعے کروڑوں انسانوں کے مسیحاءکو ڈکٹیٹر آمر ضیاءالحق نے سامراجی قوتوں کی ایما پر قومی ہیرو وکو جھوٹے،من گھڑت مقدمے کی آڑ میں ایٹمی پروگرام کی بنا پر پھانسی کے پھندے پر نہ چڑھایا ہوتا تو آج پاکستان عالمی برادری میں ٹاپ ٹین ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار کی جامع مسجد شریف میں قرآن خوانی،فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے بعد سینٹرل پیپلز سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ہو گا،میر پور،بھمبر،کوٹلی،راولاکوٹ،سدھنوتی،حویلی،باغ،ہٹیاں بالا،نیلم سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی قومی جوش وخروش سے منائی جائے گی۔شوکت جاوید نے کہا کہ مضبوط وفاق مقبوضہ کشمیر کی آزادی،ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالا دستی،دہشتگردی،لاقانونیت،انتہاءپسندی ختم کر کے مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگیاں بسر کرنے کی ضمانت صرف اور صرف پیپلزپارٹی کا انقلابی عالمی شہرت یافتہ منشور ہے۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے واحد جواں سال قومی رہنماءہیںجن کے خلاف ابھی سے عوام دشمن قوتوں نے رکاوٹیں پیدا کرنی شروع کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد ملکی تعمیر و قوم سازی کے عمل میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار وسیع و بے مثال ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کو 40 برس گذرنے کے باوجود وہ نہ فقط عوام کی دلوں میں زندہ و محترم ہیں، بلکہ ان پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف عوامی غم و غصہ آج بھی ایسا ہی ہے جیسے یہ ابھی چند لمحے پہلے پیش آنے والا سانحہ ہو۔ پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 40 ویں یومِ شہادت کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قائد اعظم کے ویژن و جدوجہد نے تاریخ کا رخ موڑ کر ایک نئی قوم کو جنم دیا تو قائدعوام کے فکر و سیاست نے عوامی شعور کا ایک ایسا انقلاب بپا کیا کہ رجعت پرست، شاونسٹ اور جمہور دشمن قوتیں اب پاکستان میں اپنی مرضی کے نقاب نہیں لگا سکتیں؛ اور ہزار سازشوں و لاکھ ہتھکنڈوں کے باوجود جمہوری و انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کے لیئے اٹھنے والی آوازوں کے ہاتھوں انہیں بار بار سیاسی مار کھانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی، سفارتی، معاشی اور عالمی محاذوں پر بیش بہا اور بیشمار خدمات و کارنامے محبِ وطن پاکستانیوں کے لیئے باعثِ فخر اور اہلِ نظر کے لیئے دعوتِ فکر و تحقیق ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973ع کا متفقہ دستور دے کر قائدِ عوام نے وفاق کی تمام اکائیوں، طبقات، گروہوں اور کمیونٹیز کو ایک اٹوٹ اتحاد کی شکل دے دی، کیونکہ وہ بنیادی طور اجتماعی عمل و ترقی میں یقین رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے 40 ویں یوم شہادت کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ استحصالی قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہاکہ قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو سوچنے کے لئے شعور ،بولنے کے لیئے زبان اور فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھا کر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی، ان شکست خوردہ استحصالی قوتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ عوام کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید نے ملک کو آزاد،باوقار اور خود مختار ملک کی تعمیر کی تھی۔
پاکستان میں گمنام لیکن ہالی ووڈ میں دھوم مچانے والے فنکار
لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستانی قوم بہت باصلاحیت ہے جو کسی بھی شعبے میں کسی ترقی یافتہ ملک سے پیچھے نہیں، چاہے وہ طب کا شعبہ ہو، فن کا شعبہ یا جدید ٹیکنالوجی کا پاکستانی ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں، تاہم بیرون ملک پاکستان کانام روشن کرنے والے ان فنکاروں کو پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
فاران طاہر
پاکستانی نڑاد امریکی اسٹارفاران طاہر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگ جانتے ہیں تاہم وہ ہالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ فاران طاہرپاکستانی تھیٹرا?رٹسٹ، فلم اورٹی وی اداکارنعیم طاہر کے بیٹے ہیں۔ فاران امریکی شہرلاس اینجلس میں پیدا ہوئے تاہم ان کی پرورش پاکستان میں ہوئی اور وہ 80 کی دہائی میں دوبارہ امریکا چلے گئے۔ انہوں نے اپنے ہالی وڈ کیریئرکا ا?غاز فلم ”جنگل بک“ سے کیا اس کے بعد وہ متعدد فلموں میں نظر ا?ئے جن میں ”پکچر پرفیکٹ“، ”اینی ویئر بٹ ہیئر“ اور ”چارلی ولسن وار“شامل ہیں۔ فلم”ا?ئرن مین“ میں منفی کردار رضا، ”اسکیپ پلین “میں جاوید اور2009 میں ریلیز ہوئی فلم”اسٹار ٹریک“میں کیپٹن رچرڈ روبا کے کردار نے ان کی شہرت میں چار چاند لگادئیے۔ فاران طاہر ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ا?رنلڈ شوازنیگر، سلویسٹر اسٹالون اوررابرٹ ڈاو¿نی جونیئر کے ساتھ کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ وہ فلم”الائسم“،”جن“،”فلائٹ ورلڈ وار2“ ،”ٹورن“،”اے بی سی ڈی“ وغیرہ میں بھی کام کرچکے ہیں۔
لاریب عطا
ہالی ووڈ کا شماردنیا کی ترقی یافتہ فلمی صنعت میں ہوتا ہے جہاں فلموں میں جدید ٹیکنالوجی، اسپیشل ایفیکٹس اور اینی منیشن کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہالی ووڈ فلمیں نہ صرف دنیا بھرمیں بے حد پسند کی جاتی ہیں بلکہ اربوں کا بزنس کرتی ہیں۔ ہالی ووڈ فلموں میں جدید ٹیکنالوجی اور وڑوئل ایفیکٹس کے ماہرین کی ٹیم میں پاکستانی شہری لاریب عطا بھی شامل ہیں جو پاکستان کے مقبول ترین گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاریب عطا دنیا کے سب سے بڑے ویڑول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد
لاریب عطا پاکستان کی پہلی کم عمر ترین وڑوئل ایفیکٹس کی ماہر ا?رٹسٹ ہیں اور ہالی ووڈ کی میگابجٹ فلموں اور صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ لاریب عطا کو پاکستان میں شہرت اس وقت ملی جب ان کا نام ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل، فال ا?و¿ٹ “میں بطور وڑوئل ایفیکٹ ا?رٹسٹ کے طور پر سامنے ا?یا۔ لاریب اس فلم کی وڑوئل ایفیکٹ ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس سے قبل لاریب کو پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہالی ووڈ فلم ”مشن امپاسبل“کا حصہ
کامران پاشا
روشنیوں کے کراچی میں پیدا ہونے والے باصلاحیت پاکستانی کامران پاشا تین سال کی عمر میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی پرورش امریکا میں ہوئی۔ کامران پاشا کو پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہیں تاہم ہالی ووڈ میں انہوں نے اپنے کام کی بدولت کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ کامران پاشا ہالی ووڈ اسکرین رائٹر، ہدایت کار اور ناول نگار ہیں۔ وہ این بی سی کی سیریز ”کنگز“ کے مصنف اور پروڈیوسر رہ چکے ہیں جب کہ وہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے ٹیرارزم ڈراما ”سلیپ سیل“ کے شریک پروڈیوسر اور رائٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کامران پاشا سی ڈبلیو کی سیریز ”نکیتا“،”روزویل، نیو میکسکیو“اور ڈزنی کے اینیمیٹڈ شو ”ٹورن، اپ رائزنگ“کے مصنف بھی ہیں۔
دلشاد وادساریا
کراچی میں پیدا ہونے والی دلشاد وادساریا سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ہیں جو متعدد ٹی وی سیریلز اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ دلشاد کو ٹی وی پروگرام ”گریک“میں ربیکا لوگن کے کردار سے شہرت ملی۔
میر ظفرعلی
ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ”فروزن“ سے کون واقف نہیں تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے وڑوئل ایفیکٹس ا?رٹسٹ میر ظفرعلی فلم ”فروزن“ کی وڑوئل ایفیکٹس ٹیم کا حصہ تھے۔”فروزن“ سے قبل میر ظفرعلی ”دی گولڈن کمپاس“،”اسپائیڈر مین3“، ”ایکس مین“،”دا ڈے ا?فٹر ٹومورو“، ”فرسٹ کلاس“،”مونسٹر ہاو¿س“،”دی انکریڈ ایبل ہلک“، ”دی ممی“ اور ”لائف ا?ف پائی“ میں بھی وڑوئل ایفیکٹس ماہر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ میر ظفر علی اور ان کی ٹیم کو 2007 میں فلم”دی گولڈن کمپاس“، 2012 میں فلم”لائف ا?ف پائی“ اور 2014 میں فلم”فروزن“میں بہترین وڑوئل ایفیکٹس کے لیےاکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ بلاشبہ میر ظفرعلی پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ میں اپنے کام کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کے میر ظفر علی نے تیسری بار آسکر ایوارڈ جیت لیا
پی ایف ایف کاپنجاب کے کونسل ممبر بارے جعلی خط سے لاتعلقی کااظہار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گزشتہ شب سے سوشل میڈیا پر گردش کررہے خط سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق شیخ کے مطابق سابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگرس باڈی اجلاس میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے کونسل ممبر رانا ضیا پر ڈسپلنری ایکشن کے تحط پابندی عائد کی گئی جو برقرار ہے۔سیکرٹری پی ایف ایف کے مطابق سوشل میڈیا پر رانا ضیا کی سسپینشن کے خاتمے سے متعلق لیٹر جعلی دستخط پر مبنی اور بے بنیادہے ۔
انکا کہنا ہے کہ جعلی خط سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے اور جلد اس سے متعلق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق شیخ کاکہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن منظم ادارہ ہے جہاں مشاورت سے فیصلے لہے جاتےہیں, انکاکہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے. سیکٹری پی ایف ایف کاکہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رانا ضیا کوسسپینڈ کرنے کا فیصلہ کانگرس اجلاس میں کیا تھا جو برقرار ہے.
\
نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنےوالے میجر محمد اکرم کا 81واں یوم پیدائش آج منایا جائےگا
ڈسکہ این این آئی) نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر محمد اکرم کا 81یوم پیدائش( آج) منایا جائےگا اس موقعہ پر مختلف کینٹ میںقرآن خوانی کی جائے گی وہ 4 اپریل1938 کوڈنگہ میں پیدا ہوئے میجر محمد اکرم13اکتوبر 1963کو بحثییت سکینڈ لیفٹنینٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے1965میں انہیں کیپٹن اور 1970میںمیجر کے عہدے پر ترقی ملی میجر محمد اکرم نے 5دسمبر 1971کوہلی ضلع دیناج پور مشرقی پاکستان کے محازذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
عالمی کپ کےلئے بہترین ٹیم میدان میں اُتاریں گے:انضمام
پشاور(آئی این پی)آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا۔زیادہ میچز کھیلنے سے بیٹسمین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،ہمیں اچھے فاسٹ بولرز ملے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے فائٹ کی۔پشاور میں انڈر 17ٹیلنٹ کے ٹرائلز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاری ہورہی ہے، کھلاڑی تیار ہے ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم بنے گی اور گرین شرٹس فیورٹ ہوگی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے 7سے 8کھلاڑی آرام کررہے تھے اور آخری دو میچوں میں 10کھلاڑی باہر تھے لیکن کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی،ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ آدھی ٹیم خیبر پختونخواہ سے بنے گی، خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے 6 ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے ہیں، اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، سلیکٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔
گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے دنیا کے بہترین بیچ بن سکتے ہیں، پاکستان میں سیاحت کو ہم نے ہی فروغ دینا ہے لیکن ہماری اشرافیہ چھٹیاں باہر گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، ہم یہاں ٹورزم کو فروغ دے کر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں،شمالی علاقہ جات میں آج تک انگریز کے بنائے ہوئے ریزورٹ استعمال کئے جا رہے ہیں، اب تک کوئی نیا حکومتی ریزارٹ ہی نہیں بنا،ہم نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزہ پالیسی بنالی،اس سے سکھ، بدھ مت، ہندو سیاح بھی پاکستان آئیں گے، سابقہ حکومتوں کی ایسی پالیسیاں تھیں کہ کوئی سیاح پاکستان آ ہی نہ سکے، ہم نے پالیسیاں بہت نرم کی ہیں ،ٹورازم کی ایپکس کمیٹی اس میں مزید آسانیاں پیدا کرے گی،ہمیں بلند عمارتوں کو ترجیح دینی ہو گی ،گرین ایریاز کو محفوظ بنانا ہو گا،اس سلسلے میں ہماری ٹاسک فورس مسلسل کام کر رہی ہے۔بدھ کویہاں ٹورزم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے دنیا کے بہترین بیچ بن سکتے ہیں، پاکستان میں سیاحت کو ہم نے ہی فروغ دینا ہے لیکن ہماری اشرفیہ چھٹیاں باہر گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، میں نے خود تقریباًساری دنیا دیکھی ہے لیکن پاکستان میں جتنے خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں اور کہیں نہیں ہیں، ہمارے پاس مذہبی سمیت ہر طرح کی سیاحت کے مواقعے موجود ہیں، ہمارے لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ پاکستان میں کیسے پرکشش مقامات ہیں، میں نے 15سال کی عمر میں ہنزہ کا دورہ کیا تھا، اس وقت کی خوبصورتی ساری دنیا دیکھنے کے بعد بھی مجھے کہیں نہیں ملی،پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، ہمارے شمالی علاقہ جات میں آج تک انگریز کے بنائے ہوئے ریزورٹ استعمال کئے جا رہے ہیں، اب تک کوئی نیا حکومتی ریزارٹ ہی نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں بھی ایک تنوع ہے ایسے قدرتی مناظر کہیں نہیں ملتے، سیاحت کے فروغ میں سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کررہا ہے، سیاحتی مقامات میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں، تین سال پہلے گلیاں میں گیا تو وہاں کے سارے ہوٹل بک تھے، ہماری عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے پاس 100نتھیا گلی سے منفرد مقامات ہیں، میں جب خود سیاحتی مقامات کی تلاش میں نکلا تو دیر سے آگے علاقہ کمہراٹ کے سیاحتی مقام کا صرف ایک کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاتو وہاں ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سابقہ دور حکومت میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے صرف وہاں کے اسٹرکچر کو بہتر کیا تو وہاں لوگوں کی آمد میں تین گنا اضافہ ہو گیا، میرے جو بھی دوست پاکستان آئے انہیں میں شمالی علاقہ جات کی سیاحت کےلئے لے کر گیا وہ آج بھی دوبارہ وہاں جانے کی مجھ سے منتیں کرتے ہیں، پاکستان میں ہزاروں غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں، ہمیں ان کے فروغ کےلئے مکمل قانون سازی کرنی ہو گی، دنیا میں بھوٹان نے پالیسی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا، ہمارے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، اس کی تعریف دنیا بھر کے سیاح کرتے ہیں،اس لئے ہم نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزہ پالیسی بنالی،اس سے سکھ، بدھ مت، ہندو سیاح بھی پاکستان آئیں گے، سابقہ حکومتوں کی ایسی پالیسیاں تھیں کہ کوئی سیاح پاکستان آ ہی نہ سکے، ہم نے پالیسیاں بہت نرم کی ہیں ،ٹورازم کی ایپکس کمیٹی اس میں مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔ انہوں نے بلند عمارتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم (ایف اے آر) یہاں پر دبئی طرز کی قانون سازی کر رہے ہیں کہ آپ پورا اسلام آباد سکائی پر بنا سکیں گے، شہروں کے پھیلنے سے ہمارے گرین ایریاز کم ہورہے ہیں، ہمیں بلند عمارتوں کو ترجیح دینی ہو گی ،گرین ایریاز کو محفوظ بنانا ہو گا،اس سلسلے میں ہماری ٹاسک فورس مسلسل کام کر رہی ہے، حکومت تعاون کرے گی، سڑکیں اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی، باقی سارا کام پرائیویٹ سیکٹر کرے گا، ملائیشیاءمیں صرف ساحلی سیاحت ہے وہ پھر بھی 22ارب ڈالر کماتا ہے، ہم یہاں ٹورازم کو فروغ دے کر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم کی زیر قیادت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے جب کہ یوتھ کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی۔یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹوپارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے ملاقات کی جس میں خطے کی امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو پاکستانی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سعید واثی نے یہاں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار بخاری بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو زیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں انضمام شدہ قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


















