پشاور(آئی این پی)آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا۔زیادہ میچز کھیلنے سے بیٹسمین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،ہمیں اچھے فاسٹ بولرز ملے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے فائٹ کی۔پشاور میں انڈر 17ٹیلنٹ کے ٹرائلز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاری ہورہی ہے، کھلاڑی تیار ہے ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم بنے گی اور گرین شرٹس فیورٹ ہوگی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے 7سے 8کھلاڑی آرام کررہے تھے اور آخری دو میچوں میں 10کھلاڑی باہر تھے لیکن کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی،ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ آدھی ٹیم خیبر پختونخواہ سے بنے گی، خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے 6 ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے ہیں، اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، سلیکٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

