لاہور (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔وزرات داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اور اب امکان ہے کہ شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت کے لیے جلد لندن روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔گزشتہ ماہ شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔شہبازشریف کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

