تازہ تر ین

برابری پارٹی پاکستان غریب کسان،ہاری،مزدور اور دیگر پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے

لاہور( صدف نعیم)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ برابری پارٹی پاکستان غریب کسان،ہاری،مزدور اور دیگر پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے اور وہ ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کے 99فی صد عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی معاشی پالیسی نہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز کی ایگزیکٹو کمیٹی سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس کمیٹی کا اجلاس عالمی یوم مزدور کے حولے سے اقدامات پر تھا جس میں طے کیا گیا کہ یکم مئی کو لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک تمام طبقات سے اظہار یک جہتی کے لئے پارٹی چیئرمین جواد احمد کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا اس موقع پر اپنی گفتگو میں جواد احمد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث ہر گھر میں مہنگائی بم پھوٹ رہا ہے ادھر آئی ایم ایف والے کہتے ہیں کہ ڈالر کا ریٹ مزید بڑھاﺅ ادھرہر گھر میں مہنگائی کا تناسب بڑھنے سے قوت خرید میں کمی آتی جارہی ہے جس کے باعث تمام طبقات معاشی استحصال کا شکار ہورہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv