اسلام آباد : 3 بھائیوں کی سگی 15 سالہ بہن کیساتھ گینگ ریپ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مبینہ طور پر بہن کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم میں ایک مذہبی اسکالر ہے جو آن لائن خطبات دیتا تھا، اس پر الزام ہے اس نے مدرسے میں متاثرہ لڑکی کا ریپ کیا جبکہ دیگر دو ملزمان پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 15 سال ہے جبکہ ملزمان کی عمریں 22 سے 30 کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی گئی تھی اور اسے چپ رہنے کا کہا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ 5 بھائی اور 4 بہنوں پر مشتمل ہے اور وہ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ گولڑہ میں رہائش پذیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی بہن بھائیوں میں چھوٹی تھی اور وہ والدین کے انتقال کے بعد سے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔اس حوالے سے ایس ایچ او گولڑہ انسپکٹر ارشد علی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے مزید احکامات تک متاثرہ لڑکی کو حفاظتی مرکز منتقل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے مرحوم والد کے ڈاکٹر دوست تک رسائی حاصل کی اور ان کے کلینک کا دورہ کرکے متاثرہ لڑکی سے بیان ریکارڈ کیا۔انسپکٹر ارشد علی کا کہنا تھا کہ کلینک میں موجود ڈاکٹرز اور مقامی بزرگ رہنماﺅں نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے الزامات پر ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے جرم کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ کے درمیان بھی جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی والدین کے انتقال کے بعد اپنے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی، 2 سال قبل ملزمان میں سے ایک نے پہلی مرتبہ اس کا ریپ کیا، جس کے بعد دو ہفتوں کے لیے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔اس کے کئی ہفتوں بعد ایک اور ملزم کی جانب سے لڑکی کو 3 مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور تیسری مرتبہ یہ عمل مدرسے میں کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کی درخواست پر اسے مدرسے سے لے جایا گیا اور جب وہ واپس گولڑہ آئی تو 4 روز کے لیے مزار میں قیام کیا جہاں اسے اپنی طبیعت ٹھیک نہیں لگی۔بعد ازاں جب لڑکی علاج کے لیے اپنے والد کے دوست کے پاس گئی تو وہاں اس سے وہاں جانے کے بارے میں معلوم کیا گیا جبکہ لڑکی نے اس کے ساتھ جو ہوا اس بارے میں بتایا۔

اسرائیل میں حضرت لوط کے دور کے نمک کے غار کی دریافت

لاہور (ویب ڈیسک ) اسرائیل کے ماہرین نے نمک کی ایک کان دریافت کی ہے جو دنیا میں ’نمک کا طویل ترین غار‘ ہے۔
بحیر? م±ردار کے ساحل کے قریب واقع غارِ ملہم کے اندر جو راستے نکلتے ہیں ان کی کل لمبائی دس کلومیٹر ہے۔
صحرا میں واقع یہ غار اسی جگہ پر دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں انجیل میں کہا گیا ہے کہ یہاں جہاں حضرت لوط کی اہلیہ کو نمک کے ایک مینار میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
دس سال سے اس غار پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ بارشوں سے اس کی لمبائی میں اضافہ ہو جائے۔
ماہرین کے مطابق چونکہ بارش کا پانی غار کی سطح پر موجود دراڑوں سے اندر جاتا ہے، اس سے نمک تحلیل ہو جائے گا اور یوں غار کے اندر ایسے مزید راستے بن جائیں گے جن سے نمکین پانی بحیر? م±ردار کی جانب بہتا رہے گا۔
نمک کی غارتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
غار ملہم اصل میں کوہِ سدوم کا ہی حصہ ہے جو اسرائیل کا سب سے بڑا پہاڑ ہے اور اس غار کا سراغ پہلی مرتبہ 1980 کے عشرے میں ملا تھا۔
غاریں دریافت کرنے کے شوقین ’اسرائیل کیو ایکسپلورر کلب‘ سے تعلق رکھنے والے یاو¿ نگیو نے غار ملہم کی پیمائش کرنے اور اس کا نقشہ بنانے کا فیصلہ دو برس پہلے کیا تھا جس کے بعد محققین اور غاروں کے ماہرین کی ایک تشکیل دی گئی تھی۔
نمک کی غارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
یروشلم میں واقع ہیبرو (عبرانی) یونیورسٹی کے پروفسر بوام کہتے ہیں کہ ایک دن جب ہم غار میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے تو ہمیں لگا کہ پاستا میں نمک کم ہے۔
’ہم نے غار کے اندر ایک چٹان سے کچھ نمک توڑا اور کھانے میں ڈال لیا۔‘

امریکی سفیر کی وزیراعظم پر تنقید، شیریں مزاری کا بھرپور جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) افغانستان میں تعینات امریکی سفیرجون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کی جس کا وفاقی وزیرشیریں مزاری نے جم کرجواب دیا ہے۔امریکی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سفارت کاری میں کرکٹ کے کچھ پہلو اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی سفیر کے اس بیان پر وفاقی وزیر شیریں مزاری وزیراعظم کے دفاع کے لیے میدان میں آگئیں۔شیریں مزاری نے اسی فورم پر جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر کو بونا قراردیا اور لکھا کہ جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہیں، اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں بھی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جوامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپناتے ہیں۔امریکی سفیر کے بیان پر وفاقی وزیر کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ افغان امن عمل میں مداخلت کی بات اس امریکہ کا سفیرکررہا ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان کو تباہ کردیا ہے۔اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ امریکہ نے افغانستان میں جتنے ڈالر جنگ پرخرچ کیے ہیں، اگر اتنی سرمایہ کاری امن پر کی ہوتی تو اب تک افغانستان دنیا کے پرامن اورخوشحال ممالک میں شامل ہوچکا ہوتا۔

حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجراءکا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، حکومت کی جانب سے نئی طرز کے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، روایتی ویزہ کے بعد اب ای ویزہ شروع کرنے کا فیصلہ، ای ویزوں کا اجرائ2 ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاکستان میں نئی طرز کے پاسپورٹس کے اجراءکا اعلان کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عشرت علی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت جلد ای ویزہ سروس کا آغاز کر دے گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت 2 ماہ کے اندر اندر ای ویزوں کے اجراءکے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس روایتی پاسپورٹ کی فیس سے قدرے زیادہ ہوگی۔ تاہم پرانی طرز کے پاسپورٹ کا اجراءبند نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے روایتی اور ای دونوں طرز کے پاسپورٹس کا اجراءکیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کے ذریعے سیکورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ ای پاسپورٹ کے اجراءکا ایک اور اہم ترین مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

ایک ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں

لاہور (ویب ڈیسک ) ایک ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ یا لیبروارڈ میں حاملہ خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جن کی دیکھ بھال کے لیے وہاں نرسیں بھی موجود ہوتی ہیں۔مگر کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ لیبر وارڈ کی تمام نرسیں بیک وقت حاملہ ہوجائیں اور ان کے بچوں کی پیدائش بھی لگ بھگ ایک ساتھ ہو۔مگر امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا ‘جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں’۔اس ہسپتال نے اس انوکھے واقعے کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔ہسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملے کی کمی کا سامنا ہوگا۔ہسپتال کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔تمام نرسیں اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

ایک اور پاکستانی قیدی کو بھارتی جیل میں مبینہ تشددکے بعد قتل

کراچی (ویب ڈیسک ) بھارتی جیل میں قید پاکستانی مچھوارے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاہے جو کہ غلطی سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی نورلامین کو بھارتی حکام نے 2017 میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیاتھا جو کہ غلطی سے سمندر حدود پار کر گیا تھا ، وزارت داخلہ نے سندھ کے ہوم سیکریٹری مرحوم کی شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان نے نورلامین کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایاہے کہ مرحوم بنگالی تھا اور بنگالی پارا کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس نے اعلیٰ حکام کو خط بھی لکھ دیاہے کہ وہ مرحوم کی میت کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔ ترجما ن کا کہناتھا کہ عمومی طور پر میت کو پاکستان لانے میں پانچ سے چھ روزدرکار ہوتے ہیں۔ایف سی ایس کا کہناہے کہ موت کی وجہ میت پاکستان منتقل ہونے کے بعد ہی معلوم کی جا سکے گی۔

بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک موخر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک موخر کردی۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر کے ذریعے بھارت کی جانب سے میٹنگ موخر کیے جانے کی تصدیق کی۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات موخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو کرتاپور راہداری کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں دونوں طرف سے آئندہ میٹنگ پر بلانے پر اتفاق ہوا تھا، ان مذاکرات میں تصفیہ طلب مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی تھی۔ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف جانے بغیر آخری لمحات اور بالخصوص 19 مارچ کو ایک مثبت تکنیکی مذاکرات کے بعد میٹنگ موخر کرنا ناقابل فہم ہے۔بھارت کی جانب سے میٹنگ موخر کیے جانے سے قبل ڈاکٹر فیصل نے بھارتی میڈیا کو میٹنگ کی کوریج کی اجازت بھی دی تھی۔

عوامی شکایات جاننے اور براہ راست رابطہ کیلئے وزیراعلی پنجاب کا اہم اقدام

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری محکموں میں آئے سائلین سے براہ راست رابطہ کریں گے ۔ وزیراعلی آفس کے نمائندے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر کا وقتا فوقتا دورہ کریں گے ۔ ڈیجیٹل ڈیوائس (ٹیبلیٹ) کے زریعے سائلین کا وزیراعلی سے براہ راست رابطہ کروایا جائے گا ۔ عوامی مسائل حل کرنے اور افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے لئے وزیراعلی براہ راست احکامات جاری کریں گے ۔ اس سسٹم کے زریعے وزیراعلی پنجاب نے لاہور اور ڈی جی خان میں شہریوں سے رابطہ کیا۔عوامی مسائل کو حل کرنے گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔اس سسٹم کے تحت اوپن ڈور پالیسی سرکاری محکموں میں حاضری اور افسران بارے عوامی رائے جاننے میں مدد ملے گی۔