تازہ تر ین

گرم چائے پینا جان لیوا مرض کا باعث

لاہور( ویب ڈیسک ) چائے کے شائقین زیادہ تر افراد گرما گرم چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے مطابق نیم گرم یا ٹھنڈی چائے میں وہ ذائقہ نہیں ہوتا جو گرم چائے میں ہوتا ہے۔اگرچہ عالمی ادارہ صحت بھی گرما گرم چائے یا دیگر مشروب پینے سے روک چکا ہے اور ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے ا?چکی تھی کہ تیز گرم چائے صحت کے لیے نقصان کار ہوتی ہے۔تاہم اب امریکی ماہرین کی جانب سے ایران میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تیز گرم چائے جان لیوا مرض یعنی گلے یا غذائی نالی کی کینسر کا باعث بنتی ہے۔انٹرنیشل جرنل ا?ف کینسر (ا?ئی جے سی) میں شائع ایک تحقیق کے مطابق 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم چائے غذائی نالی یا گلے کی کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی (اے سی ایس) کے ماہرین کی جانب سے ایران کے شمال مشرقی صوبے گلستان کے 5 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ جو افراد 60 سینٹی گریڈ سے زائد گرم چائے پیتے ہیں ان میں گلے یا غذائی کینسر ہونے کے 90 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 40 سے 75 سال افراد کی جانب سے تیز گرم اور نیم گرم چائی پیے جانے کے نتائج کو 2004 سے 2017 تک مانیٹر کیا اور بعد ازاں رضاکاروں کی صحت کا جائزہ لیا۔جائزے کے نتائج سے معلوم پتہ چلا کہ جو افراد ابلتی ہوئی تیز گرم چائے پینے کے عادی ہیں ان میں غذائی نالی اور خصوصی طور پر گلے کی کینسر کے امکانات عام افراد یا پھر نیم گرم چائے پینے والے افراد کے مقابلے 90 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی تحقیق سے قبل بھی یہ بات سامنے ا? چکی تھی کہ گرم چائے کینسر کا باعث بنتی ہے، تاہم ان کی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے ا?ئی ہے کہ کتنی گرم چائے کینسر کا باعث بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد یومیہ 700 ملی لیٹر یعنی چائے کے 2 بڑے کپ تیز گرم پیتے ہیں وہ جلدی سے کینسر کا شکار بنتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv