تازہ تر ین

انٹرنیشنل پلیئرز کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ،سرفراز

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔کراچی میں ہونے والے میچز نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔کراچی میں شائقین کرکٹ کا ہجوم دیکھ کر دل جھوم اٹھا۔جیت کے بعد کوئٹہ کے عوام نے جس طرح خوش آمدید کہا اسے زندگی بھر نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی جانب سے پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں منعقد پروگرام میں کوئٹہ ٹیم کے اونر ندیم عمر،فاسٹ بولر انور علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،جنرل سیکریٹری ارمان صابر بھی موجود تھے۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے پریس کلب نے ہمارے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے ایک غلط تاثر قائم تھا ۔ کراچی میں ہونے والے میچز نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔کوئٹہ کے عوام محبت کرنے والے ہیں۔ جیت کے بعد جو محبت ہمیں کوئٹہ کے عوام سے ملی اسے ہم پوری زندگی نہیں بھلا سکتے ہیں ۔ہماری خواہش تھی کہ کسی طرح سے بلوچستان کے عوام کو خوشی دے پائیں۔

گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ جیت کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے۔کراچی پریس کلب آنے کا دل میں ارمان تھا جو آج پورا ہوگیا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ہم دل و جان سے چاہتے ہیں کہ کوئٹہ کے رہائشیوں کو ٹیم میں جگہ ملے جس کے لئے ہم کوشاں ہے مگر یہ تاثر دینا غلط ہے کہ جس شہر کی ٹیم ہوگی وہاں کے لڑکے اس ٹیم میں کھیلیں گے۔عوام کو معلوم ہونا چائیے کہ یہ فرنچائز کھیل ہے ۔موجودہ ٹیم میں کوئٹہ کے دو کھلاڑیوں جلات خان اور اصغرکو شامل کیا گیا تھا۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ پوری دنیا میں بلوچستان کو مانیٹر کیا جاتا ہے کوئٹہ ٹیم نے بلوچستان کو جو امیج دنیا میں متعارف کرایا ہے دیا وہ قابل تحسین ہے ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے آنے والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی ،اجرک اور یادگار شیلڈ پیش کئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv