نئے سال کا جشن 2 جانیں لے گیا ، درجنوں زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رات 12 بجتے ہی زندہ دلان لاہور شہر کی معروف شاہراہوں پر نکل آئے جبکہ پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں شریک رئیس زادے شرافت کا جنازہ نکالتے رہے۔ پولیس نے شہر بھر میں ہلڑبازی اور فائرنگ کرنے والے سینکڑوں منچلے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق 2019ءکو ویلکم کرنے کیلئے رات سوئی پر سوئی چڑھتے ہی پورا شہر ہوائی فائرنگ کی تڑتڑاہٹ اور آتش بازی سے گونج اٹھا۔ زندہ دلان لاہور کے منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر ٹولیوں کی شکل میں نکل آئے اور گاڑیوں میں اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس کے ساتھ ہلڑبازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ مال روڈ، لبرٹی چوک اور گلبرگ کے علاقوں میں منچلے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خوبرو لڑکیاں بھی نئے سال کی خوشی میں ہلہ گلہ کرتی رہیں۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوائی فائرنگ کے ساتھ آتشبازی بھی کی جس سے آسمان پر رنگ و نور کا سماں پیدا ہوگیا جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں واقع گیسٹ ہاﺅسز اور فام ہاﺅسز پر ہونے والی پارٹیوں کو خفیہ رکھا گیا۔ ڈانس پارٹیوں میں 12 بجتے ہی جام سے جام اور شباب ٹکراتے رہے۔ دوسری طرف پولیس کے ڈنڈا بردار شیر جوانوں اور ویلروں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ریس لگانے اور ہلہ گلہ کرنے والے متعدد منچلوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاریوں کے بعد رات بھر سفارشیوں کے تھانے میں فون کھڑکتے رہے۔ شہر میں سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ مینار پاکستان چوک میں کیا گیا۔ جسے دیکھنے کیلئے خواتین و مردوں کی کثیر تعداد جمع تھی۔ آتشبازی سے پورا شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا نئے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار

لاہور (شوبزڈےسک ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید ،احسن خان ،ببرک شاہ ،فواد خان ، حمزہ علی عباسی ،معمر رانا ،ریمبو ،سعود ،فیصل قریشی ،عمران بخاری ،ریما ،میرا ،خوشبو ،مدیحہ شاہ ،ثناء ، رابی پیرزادہ ،حمیرا ارشد،شبنم مجید ، راگنی ،فرزانہ تھیم ،ہما علی ،مہک نور ،زارا اکبر ، نیلم منیر ، حمائمہ ملک ، ماورا حسین ، مائرہ خان ، عروہ حسین ، مہوش حیات ، حمیرا ارشد ، شان ، جاوید شیخ ، فیصل قریشی ، فہد مصطفی ، عمران عباس ، ابرار الحق ، شہزاد رائے ، افتخار ٹھاکر ، ناصر چینوٹی ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، عمر شریف ، امان اللہ اور سخاوت ناز سمیت دیگر نے کہا کہ سال 2018ء اپنی خوبصورت یادوں کےساتھ اختتام پذیر ہوا ‘ہم نے جو کامیابیاں اور ناکامیاں دیکھی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور شوبز انڈسٹری کیلئے ملکربھرپور انداز میں کام کرنا ہو گا‘نئے سال میں ہمیں ان غلطیوں سے دور رہنا چاہیے جو ہم نے 2018ء میں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء شوبز انڈسٹری کےلئے کامیاب سال تھا جس میں فلم انڈسٹری کو دوبارہ مقبولیت ملی اور ہماری تین چار فلموں نے کروڑوں روپے کا بزنس حاصل کر کے فلم انڈسٹری کے اچھے مستقبل کی نوید دی ہے ۔
ور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب ملکر اپنے ملک اور فلم انڈسٹری کی بہتری کےلئے وہ کام کر سکتے ہیں جو پہلے نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے شوبز ساتھیوں کا دنیا سے جانے کا دکھ بھی ہے ‘جنہوںنے سالوں سال اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور ان فنکاروں کےلئے دعا گو ہیں ‘جنہوں نے 2018ء میں شادی کر کے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ان فنکاروں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ 2019ئ میں حکومتی سرپرستی سے شوبز انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ہماری دعا ہے کہ 2019ء ہم سب کےلئے خوشیوں کےساتھ امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے۔

شاہ رخ ‘سلمان ایک ساتھ نئی فلم میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی (شوبزڈےسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ انٹری دینے کی تیاری کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے مداحوں کو 2019 میں سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے‘کہا جارہا ہے کہ ہدایتکار ماضی کی مشہور کرن ارجن کی جوڑی کو ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ہدایتکار نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی ’سوداگر‘ جیسی فلم پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ‘جس میں سلمان اور شاہ رخ پہلے بہترین دوستوں کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو بعد میں ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے۔ اور پھر دونوں ایک بار اپنے مشترکہ دشمن کی وجہ سے آپس میں مل جائیں گے۔بھنسالی کی جانب سے اس بات کو باور کرایا جارہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم کو 1991 میں ریلیز ہونے والی سبہاش گھائی کی فلم ’سوداگر‘ سے متاثر ہو کر نہیں بنا رہے۔ ‘جس میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راجکمار نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔کہا جارہا ہے کہ اگر سنجے لیلا بھنسالی کا اس فلم کو بنانے کا آئیڈیا پایا تکمیل پر پہنچ جاتا ہے تو شائقین بلاخر شاہ رخ اور سلمان کو فلم 2002 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ’ہم تمھارے ہیں سنم ‘ کے بعد ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں گے۔

2018ءمیں شان اور صائمہ نور کی پرانی فلموں کا بھی راج رہا

لاہور (شوبزڈےسک ) 2018ء کی ابتداء سے لیکر اختتام تک اداکار شان ،صائمہ نور اور معمر رانا کی پرانی فلمیں بھی نمائش کیلئے پیش کی جاتی رہیں۔تفصیلات کے مابق 2018ء میں نئی فلموں کےساتھ پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی جاری رہا ‘جس میں سرفہرست اداکار شان کی فلمیں تھیں ‘جو 2018ء کے آغاز سے لیکر اختتام تک ریلیز کی جاتی رہیں۔ سال کے آخر میں بھی ان کی فلم ”جگا گجر “دوبارہ نمائش کےلئے پیش کی گئی جس کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جبکہ معمر رانا کی فلم ”کالا گجر “ بھی ریلیز کی گئی جس کے ہدایتکار اقبال کشمیری ہیں۔اس طرح پرانی فلموں میں اداکار شان ‘صائمہ نور کا راج برقرار رہا۔

اداکاراحسن خان کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (شوبزڈےسک ) معروف اداکار احسن خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ‘جس میں مختلف امور کےساتھ چیرٹی شو کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس حوالے سے احسن خان نے بتایا کہ گورنر چوہدری محمد سرور فن شناس شخصیت کے مالک ہیں ‘میری ان سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور میں نے ان کو شوبز کے مسائل سے آگاہ کیا‘انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت فن اور فنکاروں کی خدمت کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں عام طور پر ٹی وی نہیں دیکھتا مگر جب بھی وقت ملے تو میں اچھے اور اصلاحی ٹی وی ڈراموں کو دیکھتا ہوں۔
‘ انہوں نے میرے فن کی تعریف کی جس پر میں نے انکا شکریہ ادا کیا ‘یہ ملاقات مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔

دوشیزاﺅں کے اکاﺅنٹ میں 50کروڑ آئے تو انہوں نے دل کھول کر عیاشیاں کر ڈالیں مگر بینک والو ں کو سنگین غلطی کا احساس کیوں نہ ہوا ؟

سڈنی(ویب ڈیسک)لڑکی کے بینک اکاﺅنٹ میں غلطی سے 50کروڑ آگئے،اس نے ان 50کروڑ کے ساتھ کیا،کیا؟پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے جس نے بینک سے 46 لاکھ ڈالر نکلوائے جو بینک نے غلطی سے ان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کر دئیے تھے۔21 سالہ کرسٹین جیاسن لی نے شاپنگ کیلئے10لاکھ ڈالر خرچ کیے جن میں مہنگے ترین ہینڈ بیگ بھی شامل ہیں۔لی ایک طالبہ ہیں، ان کو گزشتہ دنوں سڈنی کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ ملایشیا کے لیے روانہ ہونے والی تھیں۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ لی نے ویسٹ پیک بینک سے یہ رقم ایک سال کے اندر نکالی اور اس دوران بینک کو اوور ڈرافٹ کی غلطی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی۔آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لی پردھوکہ بازی سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایاگیا ہے۔قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس 21 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا جو لاکھوں ڈالرز کی مہنگی اشیا کی خریداری کے بعد ملک سے فرار ہو رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو اس کے بینک نے اوورڈرافٹ کی مد میں 46 لاکھ ڈالرز منتقل کردیے تھے، جس پر اس نے خوب عیاشیاں کیں اور اب ملائیشیا فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔جیاسن نے بینک کو آگاہنہیں کیا تھا کہ یہ پیسہ اس کا نہیں ہے اسی وجہ سے اس معاملے میں بینک کی غلطی زیادہ قرار دی جا رہی ہے اور اب عدالت نے ایک ہزار ڈالرز کی ضمانت پر اسے رہا کردیا ہے لیکن روزانہ دو مرتبہ پولیس سے رابطہ کرنے جیسی کئی کڑی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔جب طالبہ کی جانب سے اپنے بینک اکاونٹ سے 4.6ملین آسٹریلوی ڈالر کی رقم نکلوائی گئی تو پولیس کو شک ہو ا۔

ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں،ماورہ حسین

لاہور(شوبزڈےسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مےں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔گزشتہ روز اپنے اےک انٹر وےو مےں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

سری لنکن کرکٹ دنیا میں سب سے کرپٹ قرار

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کو سب سے زیادہ کرپٹ قوم قرار دے دیا ہے۔سری لنکا کے وزیر کھیل ہارن فرنینڈو نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ماننا ہے کہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ اوپر سے نیچے تک کرپٹ ہے اور دبئی میں منعقد اجلاس میں انہیں اس سلسلے میں ایک خفیہ رپورٹ دکھائی گئی تھی۔حالیہ عرصے میں الجزیرہ کے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سمیت متعدد سری لنکن کرکٹرز کے کرپشن اسکینڈلز سامنے آئے۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ سری لنکا میں مستقل کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔بحران کا شکار سری لنکا کرکٹ کے سابق صدر تھلنگا سماتھی پالا کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد بورڈ کے انتخابات کا انعقاد مئی میں ہونا تھا لیکن انتخابات تعطل کا شکار ہوئے اور آئندہ سال فروری میں ان کا انعقاد ہو گا۔سماتھی پالا پر الزام تھا کہ جوئے میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھا البتہ سماتھی پالا نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرنینڈو نے کہا کہ بدقسمتی سے سری لنکا کو کرکٹ میں کرپشن کے اعتبار سے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مسئلہ صرف بکیز تک محدود نہیں بلکہ مقامی سطح پر کھیل کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں اور کرکٹرز سے زیادہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ کرپشن میں ملوث ہے۔گزشتہ ماہ سابق سری لنکن فاسٹ بالر دلہارا لوکو ہٹیگی کو معطل کردیا گیا تھا جن پر 2017 میں منعقدہ محدود اوورز کی لیگ میں کرپشن کا الزام تھا۔لوکو ہٹیگی تیسرے سری لنکن کرکٹر تھے جن پر کرپشن اور اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا جہاں ان سے قبل سابق کپتان سنتھ جے سوریا اور سابق فاسٹ بالر نووان زوئیسا کو بھی ممعطل کیا جا چکا ہے۔جے سوریا پر الزام تھا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرتے ہوئے معلومات چھپائیں جبکہ زوئیسا پر میچ فکسنگ کے الزامات تھے۔سری لنکن وزیر نے بتایا کہ حکومت میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کرے گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی کہا ہے کہ کھیل میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا کرپشن کی معلومات دینے والے کھلاڑیوں سے رعایت برتی جائے گی۔

پرو لیگ کےلئے بہترین ٹیم تشکیل دیناہوگی،شہباز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ملک کی عزت سب سے مقدم ہے،میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ کے آغازمیں کچھ روزہی باقی رہ گئے ہیں۔فیڈریشن کواس کی تیاری کرنی چاہئے۔ صدر پی ایچ ایف پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کریں،نئی مینجمنٹ قومی ٹیم کو ورلڈ پرو لیگ کے لیے تیار کرے۔پرو لیگ ملکی میں بین الاقوامی ہاکی واپس لانے کے لیے انتہائی اہم ہے،چار سال چلنے والی پرو لیگ ہاکی کے لیے اہم ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اسپورٹس بورڈ قومی ٹیم کے کیمپ لگانے میں کردار ادا کریں،تنقید برائے تنقید بند ہونی چاہیے،،سابق اولمپئن نے کہا کہ بلاجواز،منفی تنقید سے ملک اور ہاکی کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کیا جائے،مثبت سوچ کے ساتھ ذاتی مفادات بالائے تاک رکھ کر ہاکی کے لیے کام کریں۔

یہ سال عزم و ہمت ، ترقی کا سال ہے : آرمی چیف کی نیک تمنائیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2019 انشا اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یک جہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے،آمین۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ متحد ہو کر ہی ہم اپنی کام یابیوں کو دوام دے سکتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پر عزم پاکستانیوں اور شہدا کو سلام بھی پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غورآئے، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

داعش کا سوشل میڈیا پیج منظرعام پر آ گیا

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )ملک بھرمیں کا لعد م تنظےمداعش کادولت اسلا م کے نا م سے سوشل میڈ یا پر پیج بنا نے کا انکشاف ہواہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کا لعدم تنظیم دو لت اسلام کے نام سے شہریوں کو حکومت پا کسان کے حساس ادارو ں کے خلا ف مخا لف موادشئےر کر ر ہے ہیں ، ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ مذکو ر ہ پیج پر بھا رت سمےت بیرو ن مما لک سے تعلق ر کھنے والے افرا د اس پیج پر مو جود ہیں جو اسکے چلا ر ہے ہیں ، دوسری جا نب ایف آئی اے سائبر کرا ئم نے کا لعدم تنظیمو ں کا سوشل میڈیا پربنا ئے گئے اکا ﺅ نٹ کے خلا ف کا رروا ئیاں مزید تیز کر دی ہیں ۔