تازہ تر ین

عامر خان کو 25 برس بعد بھی ’سرفروش‘ میں اپنے کردار پر پچھتاوا کیوں ہے؟

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں بلاک بسٹر فلم ’سرفروش‘ میں پولیس افسر کے کردار پر آج تک پچھتاوا ہے۔

2000 میں ریلیز ہونے والی فلم کے 25 برس مکمل ہونے پر ایک خصوصی اسکریننگ کی گئی جس میں عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سونالی باندرے نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ’سرفروش‘ کی شوٹنگ کے دوران دو تین فلموں میں مصروف تھے اس وجہ سے وہ اپنے بال کردار کے مطابق چھوٹے نہ کرواسکے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ آج بھی جب وہ یہ فلم دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ سین دوبارہ ہونا چاہئے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ مین اسٹریم سینما میں ’سرفروش‘ جیسی فلمیں دیکھنے کو نہیں ملتی اور یہ ایک زبردست فلم تھی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv