حکومت کاسی این جی 15روپے فی کلوتک مہنگی کرنے کافیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سی این جی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ،جان کر ڈرائیوروں کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سی این جی گیس 15روپے فی کلوتک مہنگی کرنے کافیصلہ کر لیا ہے، سی این جی کی قیمت میں رواں ہفتے اضافہ کیاجائےگا، سی این جی کی قیمت میں اضافہ خیبرپختونخوا،سندھ ،بلوچستان میں ہوگا، پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا،اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچی نے کہاکہ پنجاب میں 1100 سی این جی اسٹیشنزایل این جی پرچل رہے ہیں، کسی اورسیکٹرکابوجھ سی این جی پرنہ ڈالاجائے۔

ملک کرامت کھوکھر اور ندیم بارا عدالت میں رو پڑے، چیف جسٹس سے معافی مانگ لی، پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کر نے پرمراد راس کی سرزنش، منشا بم کون ہے ؟ کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دونگا : چیف جسٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اےس پی کو فون کر نے کے معاملے پر جھوٹ بولنے پر تحر ےک انصاف کے اےم اےن اے کر امت کھوکھر کو آج (سوموار) سپر ےم کورٹ طلب کر لےا ‘اےم پی اے ندےم بارا کو بھی پےش ہونے کی ہداےت ‘ملک کر امت کھوکھر اور اےم پی اے ندےم بارا نے روتے ہوئے چےف جسٹس سے معافی مانگ لی‘پولےس افسر کو عدالت مےں انگلی کے اشارے سے بلانے پر چےف جسٹس نے تحر ےک انصاف کے صوبائی وزےر مراد راس کی سرزنش کردی‘ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو مبےنہ قبضہ گروپ کے سربراہ منشاءبم کی پیشی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ چےف جسٹس نے رےماکس دےتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، کیا لوگوں نے اس لیے ووٹ دئیے، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کر کے بنانے چلے ہیں، کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست گزا ر محمود اشرف نامی شہری کی جانب سے قبضہ گروپ منشا بم کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے کہنے پر کارروائی شروع کی تو سفارشی فون آنا شروع ہو گئے ۔چیف جسٹس نے ایس پی سے پوچھا سفارش کے لیے کس کا فون آیا جس پر ایس پی نے بتایا ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے گرفتاری روکنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں فوری طلب کیا۔چیف جسٹس نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ یہ منشا بم کون ہے؟ اس پر پولیس نے بتایا کہ منشا بم جوہر ٹاﺅن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے اور اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ منشابم اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر جوہر ٹاﺅن میں زمینوں پر قبضے کرتا ہے ۔چیف جسٹس کی جانب سے ملزم منشابم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی سرزنش کی گئی جس پر ایڈووکیٹ راناسرور نے کیس کے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔ چیف جسٹس نے ملزم منشا بم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دیکھتا ہوں کون یہاں بدمعاش ہے ۔پولیس کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ،پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اور ایم پی اے عدالت میں پیش ہو گئے ۔ندیم عباس بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات میں میری غلطی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تم پہلے استعفیٰ دو، جلدی کرو، تم لوگوں میں اتنی جرا¿ت نہیں کہ استعفیٰ دے دو۔ندیم عباس بارا سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو اور اندر آکر رونا شروع کرتے ہو۔اس موقع پر عدالت میں ملک کرامت نے بتایا کہ وہ منشابم کو نہیں جانتے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کرکے بنانے چلے ہیں ، کیا لوگوں نے بدمعاشی کے لیے ووٹ دیئے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کرکے ڈیرے بنارکھے ہیں، میں کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک کرامت کھوکر اگر آپ نے جھوٹ بولا اور تحقیقات میں ثابت ہوا تو بطور ایم این اے واپس نہیں جا ئیں گے ۔اس پر ملک کرامت نے کہا کہ میں نے ایس پی کو نہیں ڈی آئی جی کو فون کیا تھا اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی آئی کو بلائیں ۔اس موقع پر عدالت نے ڈی جی کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔دوبارہ سماعت کا آغاز ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز عدالت میں پیش ہو گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کرامت کھوکھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے تھے کہ منشاءکو نہیں جانتے جس پر عدالت نے ملک کرامت کھوکھر کو عدالت میں جھوٹ بولنے اور غلطی بیانی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ملک کرامت کھوکھر نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا اہل خانہ کے کہنے پر فون کیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ غلط بیانی پر آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔آپ نے عدالت میں کہا کہ آپ منشا بم کو نہیں جانتے۔آپ نے پھر ڈی آئی جی کو منشا کے بیٹے کی رہائی کے لیے کیوں فون کیا۔سب کچھ میری ڈیوائس میں ریکارڈ ہو چکا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر آپ آرٹیکل 62،63پر پورا نہیں اترتے او رصادق اور امین نہیں رہے ۔جھوٹ بولنے پر سزا دوں گا تب تمہیں پتہ چلے گا۔ خدا کا خوف کرو لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے ۔چیف جسٹس نے ندیم عباس بارا کو کہا کہ آپ کو بلایا نہیں تھا تو آپ کیوں آئے ۔ آپ تو کہتے تھے کہ استعفیٰ دیتا ہوں کہاں ہے استعفیٰ ۔ اس دوران ندیم عباس سر جھکائے خاموش کھڑے رہے ۔ چیف جسٹس نے انہیں بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پیر کے روز اسلام آباد میں پیش ہوں اور استعفیٰ ساتھ لے کر آنا ۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ منشاءکو ہر صورت پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے کسی کے ملازم نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں ۔ کسی رکن اسمبلی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے ۔ چیف جسٹس نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یونیفارم میں کمزور کیسے ہو گئے ، عدالتیں آپ کے ساتھ ہیں ، آپ قانون کے مطابق کام کریں اور کسی کو خاطر میں نہ لائیں ۔

لیون کی تباہ کن باﺅلنگ، پاکستانی 278 رنز پر آﺅٹ

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان اے ٹیم دو سواٹ ھہتررنزبناکرآو¿ٹ ہوگئی۔ آف اسپنرنیتھن لیون نے آٹھ وکٹیں لیکر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاکستان اے ٹیم میں کوئی اسپنر شامل نہیں ہے۔آئی سی سی اکیڈمی گراو¿نڈ دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوسرے دن پاکستان اے ٹیم دوسو اٹھہتر رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ پاکستان اے ٹیم نے پہلے دن چھ وکٹیں کھوکردوسوسینتالیس رنزبنائے تھے۔دوسرے دن بقیہ چارکھلاڑی اسکور میں صرف اکتیس رنز کااضافہ کر سکے ۔ نوجوان بیٹسمین عابدعلی نے پچیاسی رنزکی عمدہ اننگ کھیلی۔سمیع اسلم اکیاون ، سعدعلی چھتیس اوروکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان چھبیس رنزبناسکے۔ کپتان اسد شفیق اورشان مسعود نے چودہ چودہ رنزبنائے۔آسٹریلوی آف اسپنرنیتھن لیون نےایک سوآٹھ رنزدیکرآٹھ کھلاڑی آو¿ٹ کیئے اور میچ اور سیریز کے لیےخطرناک عزائم ظاہرکردیے۔جون ہالینڈ اورمچل اسٹارک نے ایک ایک کھلاڑی آو¿ٹ کیا۔ پاکستان اے ٹیم میں کوئی بھی ماہر اسپنر شامل نہیں ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے اوپنرشان مسعود کومیچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ پہلی اننگ میں کوئی یادگار پرفارمنس نہ دے سکے۔ لیفٹ ہینڈراوپنرکوڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پر فارمنس کی بنیاد پر ایشیاکپ کےلیے منتخب کیاگیاتھا لیکن وہ واحد پلیئرہیں جنہیں کسی میچ میں موقع نہیں دیاگیا۔شان مسعود نے بارہ ٹیسٹ میچزمیں پانچ سوپینسٹھ رنز ایک سنچری اوردونصف سنچریوں کی مدد سے اسکورکئے ہیں۔ ان کابہترین اسکور ایک سوپچیس رہا۔ وارم اپ میچ میں اچھی پرفارمنس پیش کرنے پرانہیں مہمان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ میچزکے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا جائے گا۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، مقدمات کا ریکارڈ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل ٹان سے متعلق زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت عظمی کے فاضل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹان میں جاں بحق شہید خاتون کی بیٹی بسما کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے رکھا ہے، روزانہ سماعت کے حکم کے باعث ہمارا کیس تمام وکلا نے چھوڑ دیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانحہ ماڈل کیس کا ٹرائل مکمل نہیں کیا جا رہا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے ہماری اپیل مسترد کر دی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل کے متعلق زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے سانحے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 12 شخصیات کو طلب کیے جانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سمیت 12 شخصیات کو طلب کئے جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ درخواست میں خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، عابد شیر علی، خواجہ آصف، چودھری نثار، میجر (ر) اعظم اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے نام شامل تھے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

لاہور(آن لائن) 2019 ءکرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی 4 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور 8 روز تک پاکستان میں رہے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے چند ہفتے پہلے جاری کیے گئے پروگرام کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان میں 8 روز رہے گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، جہاں ایک تقریب میں کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی حکام بھی شریک ہوں گے، اسکے علاوہ ٹرافی کو مقامی تعلیمی اداروں میں بھی لے جایا جائے گا جہاں طلبا کو تصاویر اورسیلفیاں بنانے کا موقع مل سکے گا۔لاہور کے بعد ٹرافی کو اسلام آباد لے جایا جائے گا، اسلام آباد میں ٹرافی کی آمد کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بھی شرکت کا امکان ہے تاہم باقاعدہ طور پر کرکٹ کے پیٹرن انچیف کی جانب سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، آئی سی سی ٹرافی کو کراچی بھی لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ان دنوں میگا ایونٹ میں شریک ممالک کے دورے پر ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ہے۔

پی آئی اے ، اسٹیل ملز کو خریدنے کیلئے کوئی تیار نہیں : اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال بہت مشکل ہے تاہم ہم مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ 10، 9 ارب ڈالر سرکاری خزانہ میں نہیں اور ہر ماہ 2 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں تو اس صورتحال میں معیشت کیسے چلاسکتے ہیں۔ سابق حکومتوں نے بروقت فیصلے نہ کرکے معیشت کو انتہائی نقصان پہنچایا، ہم آئی ایم ایف سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں، بہتر فیصلے کرینگے، اکتوبر کے وسط تک غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں وہاں سے کتنی سرمایہ کاری ہوگی ابھی یہ حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا۔ گاڑیاں اور بھینسیںبیچ کر ڈیم نہیں بنایا جاسکتا تاہم قوم کو مثبت پیغام تو دیا جاسکتا ہے کہ ان کا پیسہ اللوں تللوں میں نہیں لگایا جا رہا۔ لیگی حکومت نے صرف ایک الیکشن خریدنے کیلئے معیشت کا بھرکس نکال دیا پنجاب حکومت نے آخری ایک سال میں 43 ارب کا خسارہ کیا جبکہ اسی ایک سال میں کے پی حکومت نے 34 ارب کا سرپلس کیا جس کا نتیجہ یہ تھا کہ کے پی میں عوام نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی دلائی جبکہ ن لیگ پنجاب سے فارغ ہوگئی۔ ہم نے ابھی تک ایک بھی فیصلہ ایسا نہیں کیا جس سے غریب پر مزید بوجھ پڑھے صرف امیر طبقے پر بوجھ ڈالا ہے۔ ہمارے لیے بھی بڑا آسان تھا کہ ٹیکس لگاتے اور عوام سے پیسہ نکلوا لیتے یا آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لے لیتے تاہم ہم مثبت فیصلے کر رہے ہیں۔ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ سرمایہ کاری اور صنعت کو فروغ دیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے سٹیل ملز کو برباد کردیا اور تجربہ کار حکومت کے دعویداروں نے تمام تر اختیارات کے باوجود صرف خسارہ کیا۔ صرف بجلی اور گیس کی مد میں 600 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ نجکاری کے خلاف نہیں ہیں تاہم صورتحال یہ ہے کہ سٹیل ملز، پی آئی اے جیسے اداروں کو بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں ہے۔ ہم ان اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرینگے۔ سیاستدان اور بیوروکریٹس ان اداروں کو ٹھیک نہیں کرسکتے۔ اس کیلئے پروفیشنل لوگ لائے جائینگے۔ پوری دنیا میں موجود بہترین پروفیشنل پاکستانی ہمارے پاس آکر کام کرنے کو تیار ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز کا اجرا مستقل بنیادوں میں کرینگے تاکہ انہیں بھی فائدہ ہو اور ملک کی معیشت بھی مضبوط ہو۔ امریکہ آئی ایم ایف کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تو اس کیلئے باقائدہ مشاروت کرینگے۔ پچھلی حکومت تو مزدوروں اور بیواﺅں تک کا پیسہ ہڑپ کرگئی، اب ریاست مزدوروں کی براہ راست سہولت دے گی۔ ہماری سب سے بڑی ترجیح برآمدات ہیں جس کیلئے برآمد کنندگان کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ان کیلئے گیس کی قیمت کم کی، بجلی بھی کم قیمت پر مہیا کرینگے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کیے بغیر ہم کشکول تو نہیں توڑ سکتے۔ ایکسپورٹ میں اضافہ ہی ملک کی معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کرے گا۔

پی سی بی کا بھارت کیخلاف ہرجانہ کیس آئی سی سی آج سماعت کریگی

 دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ڈسپیوٹ کمیٹی (آج)پیر کو پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے بھارتی کر کٹ بورڈ پر ہرجانہ کیس کی سماعت کریگی۔آئی سی سی کی 3رکنی کمیٹی کیس کی سماعت کریگی ،پی سی بی کی جانب سے 4قانونی ٹیم پیش ہوگی ۔جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او پی سی بی سبحان احمد بھارتی بورڈ کے خلاف گواہی دیں گے۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس کی سماعت یکم سے 3اکتوبر تک ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مائیکل بیلوف ،جان پالسن اور اینابیل بینٹ کیس کی سماعت (آج)پیر کوکریں گے۔ کیس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈ کواٹر دبئی میں ہوگی۔پی سی بی کے وکلا میں لندن سے الیگزینڈر پینڈاز بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔قانونی ٹیم میں احمد حسین, ابراہیم حسین اور سلمان نصیر بھی شامل ہیں۔ چیف اپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی سماعت میں موجود ہوگے جبکہ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو دبئی بلایا ہے جو گواہ کے طور پر پیش ہوں گے۔ اس قانونی جنگ کا آغاز بھی نجم سیٹھی نے کیا تھا۔ جس کے لیئے دس کروڈ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہرجانے کے دعوے کیلئے تیاری مکمل کرلی۔پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی سی سی کے سامنے بھارت کے خلاف سخت مقف رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے خلاف کیس میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا بیان بھی لیا جائے گا جبکہ سی ای او پی سی بی سبحان احمد بھارتی بورڈ کے خلاف گواہی بھی دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کیس میں جیت کیلئے پرامید ہے۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس کی سماعت یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔

ہیلمٹ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی ہو گی

لاہور (کرائم رپورٹر) ہیلمٹ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائےگی، موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کی فٹنس بھی چیک ہوگی۔ قانون کا دائرہ، صرف گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے گرد بھی تنگ ہوگیا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہر میں کئی حادثات پیدل چلنے والوں کی غفلت کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں، شہری سڑک پار کرتے ہوئے زیبرا کراسنگ اور اوور ہیڈ بریج کا استعمال نہیں کرتے۔ اس لئے اب سے اوورہیڈبریج یا زیبراکراسنگ استعمال نہ کرنے پر پیدل چلنے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا۔ اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔

عبدالرزاق اور عمران نذیر لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں عبدالرزاق اور عمران نذیر لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، 4 سے 6 اکتوبر تک شیڈول ایونٹ میں ذوالفقار بابر اور 3 غیرملکی کرکٹرز بھی قلندرز کا حصہ ہوں گے۔ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ 4 سے 6 اکتوبر تک شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز سمیت دنیا بھر کی ٹاپ ٹی 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ہر ٹیم میں 4 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہے، عبدالرزاق بطور انٹرنیشنل پلیئرلاہور قلندرز کا حصہ بنے ہیں۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ ابوظہبی ٹی 20 کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کو بھی اس ٹورنامنٹ کیلئے سائن کیا ہے جس پر مداح بے صبری سے ٹورنامنٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔