پلازہ کی تعمیر بارے بیان حلفی طلب ، علی عمران پیش نہیں ہوتے تو انکے سسر شہباز شریف کو بلا لیتے ہیں : جسٹس ثاقب نثار

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کے پلازہ کی بروقت تعمیرنہ ہونے کا معاملے پر علی عمران کا پلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے پلازہ کی بروقت تعمیر نہ ہونے کا معاملے پرسماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے تحت اب تک پلازے میں دفترکاقبضہ دیاگیانہ ہی کرایہ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ علی عمران کہاں ہیں؟وکیل نے بتایا کہ علی عمران لندن میں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پھران کے سسر شہبازشریف کو بلا لیتے ہیں، عدالت نے علی عمران کاپلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ علی عمران کی کمپنی کرائے کی مد میں 15 لاکھ روپے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جبکہ پلازہ کی تعمیر سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، راجہ فاروق حیدر بال بال بچ گئے

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا ¾ خوش قسمتی سے بھارتی فوج کے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحاظت اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاﺅں گئے تھے ،لائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدہ ماحول میںلائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی اطلاع دونوں جانب سے افواج کو پیشگی دی جاتی ہے اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر فائرنگ کر دی ¾بھارت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے۔بی بی سی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند الزام عائد کیا کہ ایل سفید رنگ کے پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔ایک بھارتی ایجنسی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت حریت قائدین نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بیس کیمپ کے حکمرانوں پر بھی حملے کر رہا ہے ۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کا نوٹس لیں۔ آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعہ کو بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارتی فوج نالائق اور بزدل ہے، ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج نے حملے کی کوشش کی میرے علاوہ دیگر وزرا بھی، ہیلی کاپٹر میں موجود تھے جو پاکستانی حدود میں تھا، بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاراجہ فاروق حیدر نے واضح کیا ہے کہ گن شپ نہیں بلکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، بھارت نے ڈرامہ رچایا، خطے میں ہم جنگی جنون نہیں چاہتے، ہم کشمیری تو ایل او سی کو مانتے ہی نہیں ہیں بھارت کی بزدل فوج نے سویلین ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے فاتحہ خوانی کے لیے سرحدیگاو¿ں جا رہے تھے کہ اچانک بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔اتوارکو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فوج کی طر ف سے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کا جنگی جنون ہے جس کو وہ بڑھوادینا چاہتا ہے ۔ اپنے ردعمل میں انہوںنے کہا کہ سول ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بزدلی اور بوکھلاہٹ ہے ۔ بھارت اس طرح کی حرکتیں کرکے دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ پاکستان خلاف ورزی کررہا ہے حالانکہ ہم اپنی حدود میں معمول کی پرواز پر تھے ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم خطے میں جنگی جنون نیہں چاہتے میں وزراءکے ہمراہ ایک سرحدی گاﺅں چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے اوربھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کا حال احوال پوچھنے ہیلی کاپٹر پر گیا تھا۔ ہمارا سفید رنگ کا ہیلی کاپٹر ایل او سی کے ساتھ جارہا تھا جب دونوں ملکوں کے سول ایئر کرافٹ ایل او سی کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے کو پیشگی اطلاع دیتے ہیں ۔ ہندوستان کے آرمی چیف نے جو حال ہی میں دھمکی دے رکھی ہے وہ ان باتوں کو اچھال کر دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ پاکستان خلاف ورزی کررہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا کوئی ملٹری ایئر کرافٹ نہیں تھا سفید رنگ کا ہیلی کاپٹر تھا یہ کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں تھا ہم معمول کی پرواز کے مطابق اپنی حدود میں تھے کہ بھارتی فوج نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت ہمارے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خوش قسمتی سے ہم بچ گئے بھارت کا یہ ایک پروپیگنڈا ہےجو اس طرح کی باتوں کو ظاہر کرکے دنیا کو باور کرانا چاہتا ہے کہ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی پوچھے تو ہم کشمیری تو ایل او سی کو مانتے ہیں نہیں ہیں ہمارے لیے کوئی پابندی نہیں ہے ہم خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے ۔ بھارت بوکھلایا ہوا ہے اور اس طرح کرکے اس نے ڈرامہ رچایا ہے ۔ ہندوستان کی کتنی بزدل فوج ہے کہ وہ سول ہیلی کاپٹر پر فائر کرتی ہے آج کا واقعہ ان کی بزدلی اور مکاری کا عملی ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے بھارتی فوج کو نالائق اور بزدل قراردیاہے ۔

کینیڈین گلوکارنے پریانکاسے دوستی کو خوش قسمتی قرار دیدیا

ممبئی(شوبزڈیسک)کینیڈین گلو کار برائن ایڈمز نے پریانکا چو پڑا کا ساتھ پا نے پر نک جو نس کو خو ش قسمت قراردے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار برائن ایڈمز کا ایک انٹر ویو کے دوران نک جو نس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ پریانکاایک قابل ذکر اور غیر معمولی خاتون ہیں،نک خوش قسمت ہے جسے پریانکا جیسی لڑکی ملی ۔واضح رہے برائن ایڈمزاور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ کام اور ایک مشہور فاﺅنڈیشن کے لیے تعاون بھی کر چکے ہیں۔

ایف آئی اے نے فالودہ فروش کا اکاﺅنٹ سیل کر دیا

کراچی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے فالودہ فروش کے اکاو¿نٹ میں سوا 2 ارب روپے کی منتقلی کا معاملے پر اس کا اکاو¿نٹ منجمد کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اکاو¿نٹ کھلوانے اور رقم منتقلی کی الگ الگ تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے اکاو¿نٹ کی الگ الگ تفتیش کرے گی۔ اکاو¿نٹ کھولنے پر بینک کے 5 افسروں کو ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل طلب کر لیا گیا ہے جہاں اکاو¿نٹ میں رقم منتقلی سے متعلق عدالتی جے آئی ٹی پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاو¿نٹ کھولنے پر بینک افسران کیخلاف مقدمہ درج ہو گا۔ جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران کراچی میں فالودہ فروش کے اکاو¿نٹ میں 225 کروڑ کے انکشاف پر ہلچل مچ گئی تھی۔ 500 روپے یومیہ کمانے والے محمد قادر کو اتنی بڑی دولت کا ایف آئی اے نے بتایا جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے فالودہ فروش کی سکیورٹی بڑھا دی اور گھر کے باہر 4 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ اورنگی ٹاو¿ن میں 40 گز کے گھر میں رہائش پذیر محمد قادر نے بتایا اسے تو پتا بھی نہیں کہ کب اس کا اکاو¿نٹ کھلا اور رقم کہاں سے آئی؟ اسے ایف آئی اے کے خط کے ذریعے پتا چلا اور پھر اسے طلب بھی کیا گیا۔ سرجانی ٹاو¿ن میں مکان خریدنے کی غرض سے ایک بینک اکاو¿نٹ کھلوایا تھا لیکن وہ بھی تصویری بینک اکاو¿نٹ تھا، اسے جب اپنے اکاو¿نٹ میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا پتا چلا تو اسے کسی قسم کی حیرانی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو ریڑھی لے کر فالودہ فروخت کرنے کے لئے چلا گیا تا کہ دیہاڑی لگائی جا سکے۔ محمد قادر نے بتایا کہ وہ بالکل ان پڑھ اور انگوٹھا چھاپ ہے، اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتا، انگلش میں دستخط کیسے کرے گا؟ محمد قادر نے بتایا چند سال قبل گلستان جوہر میں ایک پی سی او پر ملازمت کرتا تھا اور شناختی کارڈ وہاں جمع کرایا جو ملازمت چھوڑنے کے 4 روز بعد واپس دیا گیا، اس کی کاپی کب اور کہاں استعمال ہوئی، وہ کچھ نہیں جانتا، ممکن ہے کسی نے کاپی کر کے اکاو¿نٹ کھولا ہو۔ اس نے بتایا کہ میں میڈیا پر خبریں چلنے سے اور محلے والوں کے سوالوں کا جواب دے دے کر تھک گیا ہوں۔پولیس حکام کے مطابق بے نامی اکاو¿نٹ کا کیس جو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل ہو چکا ہے، ممکن ہے یہ اسی طرز کا کیس ہو جیسے اس سے قبل کمپیوٹر آپریٹر کے اکاﺅنٹ میں 8 ارب روپے کا انکشاف ہوا تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فالودہ فروش کے اکاو¿نٹ میں رقم ایک بزنس گروپ نے منتقل کی جس کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے جبکہ محمد قادر کے اکاو¿نٹ میں 225 کروڑ روپے 2014ءاور 2015ءمیں منتقل ہوئے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق محمد قادر کا بے نامی اکاو¿نٹس کی طرز پر نیا کیس ہے جس کا منی لانڈرنگ سے تعلق نہیں ایسے اکاو¿نٹس مختلف بزنس گروپ ملک کے مختلف حصوں میں ٹیکس بچانے کے لئے کھولتے ہیں، اس نوعیت کے اکاو¿نٹس کو ٹریڈ اکاو¿نٹس کہا جاتا ہے جس کے نام پر اکاو¿نٹ کھلتا ہے اسے پیسے بھی دیئے جاتے ہیں اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب جے آئی ٹی نے مزید 10 بے نامی اکاو¿نٹس کا پتا چلا لیا ہے جس کے بعد منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہونے والے اکاو¿نٹس کی تعداد 40 ہو گئی ہے جن سے 10 ارب سے زائد رقم منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 50 ارب روپے کے قریب رقم کی ہیر پھیر کی تفصیلات جمع کی جا چکی ہیں۔ حکام نے کہا کہ ناجائز دولت چھپانے کیلئے مافیا نے یہ طریقہ نکالا، شہری بینکوں میں اکاو¿نٹ چیک کر لیں۔

سعودی وفد آ گیا ، ادھار تیل ، ریکوڈک منصوبے ، بھاشا ڈیم پر مذاکرات ہونگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کل پاکستان آئیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گاجس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، پاکستان سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا۔ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے لیے گرانٹ کے معاملے اور ادھار تیل سپلائی پر بھی بات چیت متوقع ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری اور پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے تاہم سعودی وفد گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔

ڈین جونز ٹین لیگ میں پختونز کوچنگ کریں گے

دبئی (بی این پی)سابق آسڑیلین اوپنر ڈین جونز کو ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے ٹیم پختونز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان کی پہلی ڈیوٹی ٹورنامنٹ کیلئے آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب ہے۔

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں اُردو میں خطاب سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب سوشل میڈیا میں دھوم مچ گئی ہے پہلی مرتبہ پاکستانی لیڈر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دبنگ انداز میں دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ یو این کے فورم پر کسی پاکستانی لیڈر نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر اسے بے نقاب کیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں خطاب کو سراہا جا رہا ہے۔

نوابزادہ لیاقت علی خان کا 123 واں یوم ولادت آج منایا جائے گا

ملتان (سوشل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ءکو متحدہ ہندوستان کے علاقہ کرنال (ہریانہ) میں پیدا ہوئے تھے اور آج شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 123 واں یوام ولادت منایا جائے گا۔
لیاقت علی خان

لیوین نے اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ یونس خان کو دےدیا

دبئی (این این آئی) آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیوین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اپنی بہترین بولنگ کا کریڈٹ یونس خان کو دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لیوین نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف نے انہیں اسپن بولنگ کے گر سکھا دیئے ۔انہوںنے کہا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہے اور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔لیوین نے کہا کہ میرے لیئے یہ ایک عجیب تعریف تھی ۔انہوں نے کہا کہ پھر میں ایشیا میں بہتر بولنگ کرنے کے لیئے بڑی محنت کی ہے اب میں پہلے سے بہت پر اعتماد ہوں۔

ڈی جی آئی ایس آئی سمیت 5 جنرلز آج ریٹائر ہو جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت پاک فوج کے 5 تھری اسٹار جنرلز کل (یکم اکتوبر) کو اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی سربراہ لفٹننٹ جنرل نوید مختار کے علاوہ جو افسران یکم اکتبور کو ریٹائر ہوں گے ان میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (اے ایس ایف سی) کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین، جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن جی ایچ کیو، لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں۔پاک فوج کے ان افسران کی مدت ملازمت کی بات کی جائے تو لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے 1983 میں آرمڈ کوپس ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد اور یونائیٹڈ اسٹیٹس آرمی وار کالج سے گریجویٹ کیا۔ انہوں نے میکنائزڈ ڈویژن کی کمانڈ کی اور لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل آف رینجرز بھی رہے، اس کے بعد ستمبر 2014 میں انہیں کور کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ انہوں نے بطور کور کمانڈر کراچی 7 دسمبر 2016 تک فرائض انجام دیے اس کے بعد انہیں ملک کی سب سے اعلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی خدمات انجام دینے کے لیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا اور 11 دسمبر 2016 سے وہ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تقرر ہوئے۔ لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے 1983 میں فرنٹیئر فورس ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے فوجی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور امریکا میں پاکستان ڈیفنس اٹاچی بھی رہے۔اس کے علاوہ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں کمانڈنٹ بھی رہے اور فیڈرل ایڈمنسٹریٹو ٹرائبل ایجنسیز میں انفینٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی، اس کے بعد دسمبر 2016 میں پشاور کے کور کمانڈر کے طور پر ان کا تقرر کیا گیا۔ اسی طرح لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے بھی 1983 میں آزاد کشمیر ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، این ڈی یو اسلام آباد سے گریجویٹ کیا، بعد ازاں وہاں چیف انسٹرکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی سے قبل انہوں نے اینفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی جبکہ انہیں گلگلت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پہلے لیفٹننٹ جنرل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ لیفٹننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کی بات کریں تو انہوں نے 1982 میں آرٹلری میں کمیشن حاصل کیا اور ستمبر 2015 میں آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر ان کا تقرر ہوا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور صدر مملکت کے ملٹری سیکرٹری بھی رہے۔

عمران خان کی سوزوکی کار پر وزیر اعظم ہاﺅس میں جاتے تصویر وائرل ، ویڈیو میں انہیں کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ، ملک میں واقعی سادگی کا دور شروع ہوچکا ہے: پی ٹی آئی ورکرز کاموقف

لاہور(وقائع نگار)ملک میں واقعی ہی سادگی کا دور آچکا ہے؟سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان کے حامیوں کے مطابق وہ خود آٹھ سو سی سی کار ڈرائیو کرکے بنی گالہ سے پرائم منسٹر ہاﺅس جارہے ہیں ۔ویڈیو میں ایک کار کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں مکمل شناخت توممکن نہیں ہے لیکن ہو بہو وزیراعظم جیسے ایک شخص کو مہران کار ڈرائیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔23سیکنڈز کی اس ویڈیو میں اپنے کارکنان کے نعروں کے جواب میں انہیں ہاتھ ہلاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم پی ٹی آئی کے کسی بھی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا یہ واقعی ہی عمران خان تھے یا کوئی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین اسے جعلی قرار درہے ہیں انکا موقف ہے کہ اگر وزیراعظم ایسا کرتے تو حکومت نے خود اس کی تشہیر کرنی تھی جبکہ پی ٹی آئی ورکرز کا سوشل میڈیا پر موقف ہے کہ اس کو از خودنہ بتانے کی وجہ وزیراعظم کی سیکورٹی ہے۔

جارج گرووز ناک آو¿ٹ ،باکسنگ کا عالمی ٹائٹل کالم سمتھ کی نام

جدہ (بی این پی )جد ہ میں ہونیوالے مقابلے میں برٹش باکسرنے ہم وطن کو 7ویں راو¿نڈ میں ڈھیر کردیا جدہ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد باکسنگ کا عالمی ٹائٹل انگلینڈ کے کالم سمتھ نے جیت لیا، انہوں نے حریف ہم وطن باکسر جارج گرووز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساتویں راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ کر دیا اور اپنے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھاجبکہ گرووز کو چوتھی بار شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔دونوں گورے فائٹرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم ساتواں راو¿نڈ فیصلہ کن ثابت ہوا۔کالم سمتھ نے جارج گرووز کو زور کا مکا رسید کیا جو گرووز پر بھاری پڑا اور مقررہ وقت پر اِن ایکشن نہ ہونے پرکالم سمتھ فاتح قرار پائے۔