تازہ تر ین

پی سی بی کا بھارت کیخلاف ہرجانہ کیس آئی سی سی آج سماعت کریگی

 دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ڈسپیوٹ کمیٹی (آج)پیر کو پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے بھارتی کر کٹ بورڈ پر ہرجانہ کیس کی سماعت کریگی۔آئی سی سی کی 3رکنی کمیٹی کیس کی سماعت کریگی ،پی سی بی کی جانب سے 4قانونی ٹیم پیش ہوگی ۔جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او پی سی بی سبحان احمد بھارتی بورڈ کے خلاف گواہی دیں گے۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس کی سماعت یکم سے 3اکتوبر تک ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مائیکل بیلوف ،جان پالسن اور اینابیل بینٹ کیس کی سماعت (آج)پیر کوکریں گے۔ کیس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈ کواٹر دبئی میں ہوگی۔پی سی بی کے وکلا میں لندن سے الیگزینڈر پینڈاز بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔قانونی ٹیم میں احمد حسین, ابراہیم حسین اور سلمان نصیر بھی شامل ہیں۔ چیف اپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی سماعت میں موجود ہوگے جبکہ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو دبئی بلایا ہے جو گواہ کے طور پر پیش ہوں گے۔ اس قانونی جنگ کا آغاز بھی نجم سیٹھی نے کیا تھا۔ جس کے لیئے دس کروڈ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہرجانے کے دعوے کیلئے تیاری مکمل کرلی۔پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی سی سی کے سامنے بھارت کے خلاف سخت مقف رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے خلاف کیس میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا بیان بھی لیا جائے گا جبکہ سی ای او پی سی بی سبحان احمد بھارتی بورڈ کے خلاف گواہی بھی دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کیس میں جیت کیلئے پرامید ہے۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس کی سماعت یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv