بھارت میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے، سشما سوراج کی ہرزہ سرائی

نیویارک(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف شدید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے اور اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس کا ثبوت ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے لیکن بھارت میں دہشت گردی پاکستان کی طرف سے آتی ہے، القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے جب کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اب بھی آزاد ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے فرار کا الزام بھارت پر عائد کرنا درست نہیں، بھارت کے خلاف پراپیگنڈا کرنا پاکستان کی عادت ہے، مذاکرات کا عمل پاکستان ہی کے باعث ممکن نہ ہوا ہم نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کی مذاکرات کی دعوت قبول کی لیکن کشمیر کے حالات کے باعث مذاکرات ملتوی کیے۔سشما سوراج نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردوں کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے، اقوام متحدہ کا اثرو رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اس لیے اقوام متحدہ میں تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اورسونامی، 400 افراد ہلاک

جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پیٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات دیں کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔ اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو نہیں بٹھا سکتے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو کیسے بیٹھا دیں؟اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) پر اپوزیشن کا حق نہیں بنتا، بلے کو دودھ کی رکھوالی نہیں دے سکتے، نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ پر شہباز شریف کو کیسے بیٹھا دیں؟فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف (ن) لیگ کی طرح ضمنی الیکشن نہیں کرائے گی، ضمنی الیکشن کے موقع پر سرکاری اداروں میں تبدیلیاں نہیں کیں اور نہ ہی انتخابات میں کوئی سرکاری مداخلت ہوگی، ہمیں خود پر یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہماری جماعت کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے اور ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ بیورو کریسی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی لگائی ہوئی ہے اور ان کی اخلاقی تربیت بھی آصف زرداری اور نواز شریف والی ہے، تحریک انصاف کی بیورو کریسی آنے پر حالات تبدیل ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ نے میری غیر موجودگی میں بات کی لیکن میں ان کی بات کا جواب سینیٹ میں ہی دوں گا اور ایسی بات کروں گا کہ مشاہد اللہ کی طبیعت اپنی جگہ پر آجائے۔

بھارتی بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور

آسام(ویب ڈیسک) بھارت سے یہ عبرت انگیز خبر آئی ہے کہ پڑھنے کے جنون میں بہت چھوٹے بچے دیگچی نما برتن میں بیٹھ کر دریا عبور کرتے ہیں اور اسی طرح اسکول جاتے اور واپس آتے ہیں۔بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسوا ناتھ کے ایک علاقے ناڈوور میں تعلیم کے شوق میں بچے روزانہ صبح اپنی جان خطرے میں ڈال کر المونیم سے بنی بڑی دیگچیوں میں بیٹھ کر دریا یا ندی پار کرکے اسکول پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔بڑی دیگچیوں میں بیٹھنے کے بعد بچے اپنے ننھے منے ہاتھوں کو چپو کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی جس میں ابتدائی جماعتوں کے بچے یونیفارم میں ”برتن کشتیوں“ میں تیرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تمام خطروں کے باوجود، بچے بہت مہارت سے بڑے برتن کو کشتی کی طرح آگے لے کر جارہے ہیں۔ اس دوران ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بیگ اور کپڑے بھیگنے سے محفوظ رہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریا میں ایک چھوٹا جزیرہ نما ہے جہاں کوئی پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے مجبوراً اسی طریقے سے اسکول جارہے ہیں۔اس ویڈیو کے بعد مقامی حکام نے کہا ہے کہ وہ بچوں کےلیے یا تو کشتی کا انتظام کریں گے یا پھر اسکول کو کسی محفوظ اور آسان دسترس والے مقام تک منتقل کیا جائے گا۔

شہر کے ہر بڑے تنازعے میں عمر ورک کا ہی نام کیوں آتا ہے؟چیف جسٹس کے ریمارکس

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جو پولیس وردی میں بندے مارتے ہیں ان کا حساب لینے کے لیے اللہ نے مجھے عہدہ دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اکبری اسٹور کی اراضی اونے پونے داموں فروخت کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مالدار شخص مرا تو سارے مامے چاچے اور کزن بن کر مال کھانے کے لیے گدھ بن گئے کیا یہ انصاف ہو رہا ہے اس ملک میں جس کے ہاتھ جو آیا لوٹ کے کھا گیا۔چیف جسٹس نے سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شہر کے ہر بڑے تنازعے میں عمر ورک کا ہی نام کیوں آتا ہے؟ آپ ابھی تک میری ڈکیتی کا ملزم تو پکڑ نہیں سکے، مجھے معلوم ہے آپ کن وجوہات کی بنا ہر اس مقام تک پہنچے۔ عمرورک نے عدالت کو بتایا کہ اکبری اسٹور میں سی سی پی او امین وینس کے کہنے پر مداخلت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے ہیں عمر ورک بندے مار دیتا، جو پولیس وردی میں بندے مارتے ہیں ان کا حساب لینے کے لیے اللہ نے مجھے عہدہ دیا۔ عدالت نے سابق سی سی پی او امین وینس اور عمر ورک کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو انکوائری تک معطل کردیا۔
عدالت نے اکبری اسٹور کی اراضی اونے پونے داموں فروخت کرنے کے معاملے پر اکبری اسٹورز کی 4 برانچوں اور اسٹور کے شئیر ہولڈر سابق چیف انجینئر شوکت شاہین سمیت دیگر کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی

شربت فروش کے اکاﺅنٹ میں کتنے روپے ٹرانسفر ہو گئے جان کر پاو¿ں سے زمین نکل گئی

کراچی(ویب ڈیسک) شربت فروش کے اکاونٹ میں کتنے روپے ٹرانسفر ہو گئے جان کر شربت فروش کے پاو¿ں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔نجی ٹی وی چینل‘ کے مطابق کراچی میں شربت فروش کے اکاو¿نٹ میں 2 ارب روپے ٹرانسفرہونے کاانکشاف ہو ا جس نے شہری کو پریشانی مین مبتلا کر دیا ،اس حوالے سے شربت فروش شہری عبد القادر نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اکاو¿نٹ اور2ارب روپے کاپتاچلا ہے، معلوم نہیں میرے اکاو¿نٹ میں پیسے کیسے ٹرانسفرہوئے،پولیس بھی میرے گھرکے باہرموجودہے،مین ان پڑھ ہوں مشکل سے اردو میں دستخط کرتاہوں،مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے انگریزی میں دستخط کیے، 40گزکے مکان میں رہتاہوں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں شربت فروش کے اکاو¿نٹ میں 2 ارب روپے ٹرانسفرہونے کاانکشاف ہو ا جس نے شہری کو پریشانی مین مبتلا کر دیا ،اس حوالے سے شربت فروش شہری عبد القادر نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اکاو¿نٹ اور2ارب روپے کاپتاچلا ہے، معلوم نہیں میرے اکاو¿نٹ میں پیسے کیسے ٹرانسفرہوئے،پولیس بھی میرے گھرکے باہرموجودہے،مین ان پڑھ ہوں مشکل سے اردو میں دستخط کرتاہوں،مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے انگریزی میں دستخط کیے، 40گزکے مکان میں رہتاہوں۔

کیا چیف جسٹس سیاست کرنا چاہتے ہیں؟ خورشید شاہ

سکھر(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں۔سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا لیکن موجودہ حکومت روزگاردینے کے بجائے روزگار چھیننے جارہی ہے اورحکومت کے خلاف بولنے والوں پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں عام انتخابات میں 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں اورمجھ پرعوام کا اعتماد ہے، میں نے یا میرے اہل خانہ نے کسی کی ایک انچ زمین پرقبضہ نہیں کیا، میں نے 10 سے 15 ارب کی زمینی خالی کرائیں، اگرمیں نے کوئی کرپشن کی ہے تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائیں اورتحقیقات کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جوبھی حکومت آتی ہے خود کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے سرکلرڈیٹ کا سہارا لیتی ہے، سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جارہی ہے، چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں کیا ؟خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائرنہیں ہیں، پیپلزپارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیرکے حق میں ہے لیکن ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اوراس کو نہیں بننا چاہیے، ڈیم فنڈنگ اورجرمانوں سے نہیں بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان وفاقی حکومت کو بجٹ کا 15 فیصد ڈیم کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کا حکم دیں۔

شکار پر پابندی کے باوجود متحدہ عرب امارات کو 150 شاہین بھیجنے کی اجازت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شکار پر پابندی کے باوجود حکومت نے متحدہ عرب امارات کو 150 شاہین بھیجنے کی اجازت دے دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے 150 شاہین متحدہ عرب امارات بھیجنے کا باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ شاہین کراچی سے دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کے لیے متحدہ عرب امارات بھیجے جائیں گے۔پاکستان میں نایاب اور مہمان پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ خود وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شاہینوں کے شکار پرپابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود 150 شاہینوں کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ہر سال سائبریا سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی قیمتی اور نایاب مہمان پرندے آتے ہیں جن کا بسیرا سندھ کی ساحلی پٹی اور ریگستانی علاقہ ہوتا ہے۔ مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی عرب ممالک کے حکمراں پرندوں کے شکار کے لیے خصوصی طور پر پاکستان ا?تے ہیں۔عرب ممالک کے شہزادوں کا پسندیدہ مشغلہ پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پرندے تلور کا شکار بھی ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب مہمانوں کو لائسنس جاری کردیئے جاتے ہیں۔