ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس چھٹے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق 34 سالہ ہرپال سنگھ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہریانہ سے گرفتار کیا ہے اور اس کا تعلق بھی لارنس بشنوئی گروپ سے ہے۔
پولیس نے ہرپال سنگھ کو گرفتار کرکے ممبئی منتقل کردیا اور جلد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر میں فائرنگ کیس میں اب تک چھ افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔