تازہ تر ین

شکار پر پابندی کے باوجود متحدہ عرب امارات کو 150 شاہین بھیجنے کی اجازت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شکار پر پابندی کے باوجود حکومت نے متحدہ عرب امارات کو 150 شاہین بھیجنے کی اجازت دے دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے 150 شاہین متحدہ عرب امارات بھیجنے کا باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ شاہین کراچی سے دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کے لیے متحدہ عرب امارات بھیجے جائیں گے۔پاکستان میں نایاب اور مہمان پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ خود وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شاہینوں کے شکار پرپابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود 150 شاہینوں کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ہر سال سائبریا سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی قیمتی اور نایاب مہمان پرندے آتے ہیں جن کا بسیرا سندھ کی ساحلی پٹی اور ریگستانی علاقہ ہوتا ہے۔ مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی عرب ممالک کے حکمراں پرندوں کے شکار کے لیے خصوصی طور پر پاکستان ا?تے ہیں۔عرب ممالک کے شہزادوں کا پسندیدہ مشغلہ پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پرندے تلور کا شکار بھی ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب مہمانوں کو لائسنس جاری کردیئے جاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv