تازہ تر ین

دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی

 کوئٹہ: بلوچستان كے علاقے دکی ميں نجی كوئلے كان پر دہشت گردوں کے حملے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پوليس كے مطابق نجی كوئلہ كان ميں حملے کا واقعہ رات گئے پيش آيا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ كيا اورفائرنگ كے نتيجے ميں دو كان كن اور امن فورس كے دو اہلكار زخمي ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پوليس اورايف سی كي بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جبکہ جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے كان كنوں كو اغواكرنے كي بھي كوشش كي جسے ناکام بنادیا گیا ہے، زخمی كان كنوں اورامن فورس كے اہلكاروں كو اسپتال منتقل كرديا گيا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور حملہ آوروں كي تلاش كے لئے سرچ آپريشن شروع کردیا ہے، آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv