قطری شہزادوں کی 300گاڑیاں،اندرونی کہانی میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے گودام سے برآمد ہونے والی لگژری گاڑیوں کے معاملے میں نیا موڑ، سینکڑوں گاڑیاں منگوا کر ساڑھے چار ارب کی ڈیوٹی بچائی گئی۔کسٹم ریکارڈ کے مطابق قطری شہزادوں کے نام پر 2012 سے اب تک 330 گاڑیاں منگوائی گئیں اور مبینہ طور پر سفارتی استثنا کا غلط استعمال کیا گیا۔ دو سو تیتیس گاڑیاں صرف جاسم فیملی کے نام پر منگوائی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق حماد بن جاسم 61، تمہیم بن حماد بیٹا 72، فیصل بن حماد 24 پوتا اور بھائی شیخ فلاح بن جاسم کے نام پر 101 گاڑیاں منگوائی گئیں جس سے ساڑھے چار ارب کی ڈیوٹی بچائی گئی۔ادھر اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود سے قطری شہزادوں کی مبینہ ملکیتی 2 مزید گاڑیاں ملی ہیں۔ یہ گاڑیاں کری روڈ پر ویئر ہاس کے باہر پارک کی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق ویئر ہاس کے مینیجر نے قطری شہزادوں کی ملکیت ہونے کی تصدیق کی ہے، پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ یہ گاڑیاں مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاس سے برآمد کی گئی تھیں۔ یہ معاملہ قطری خط سے حل ہونے کے بجائے الجھ گیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ان گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔نیا قطری خط ن لیگ کے سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاس سے 21 گاڑیاں برآمد ہونے پر لکھا گیا۔ پاکستان میں متعین قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ گاڑیاں پاکستان میں شکار کرنے کیلئے منگوائی گئی تھیں اور سابق سینیٹر سیف الرحمان کی لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں واقع عمارتوں میں رکھی گئیں۔ ان گاڑیوں کا تعلق قطری حکمران خاندان سے ہے۔

یکم اکتوبر سے جیل روڈکے ساتھ اور کونسی سڑکوں پر ہیلمٹ کی پابندی ہوگی،دیکھئے خبر

لاہور(کرائم رپورٹر)مال روڈ کے بعد یکم اکتوبر سے جیل روڈ پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی ، ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور چار روز میں مجموعی طو رپر 44ہزار455چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،ضلعی حکومت نے ہیلمٹ کی کنٹرولڈریٹ پر فروخت کےلئے مال روڈ پر تین سٹالز لگوا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے جیل روڈ پر بھی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ڈی ایس پیز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ جیل روڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر ناکے لگائے جائیں گے اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو جیل روڈ پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علاوہ ازیں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور مال روڈ پر چار روز میں 8284جبکہ مجموعی طور پر 44ہزار455چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مال روڈپر کنٹرولڈ ریٹ پر تین سٹالز لگا دئیے ہیں جہاں پر مقامی سطح پر تیار ہونے والا ہیلمٹ 500جبکہ چائنہ سے امپورٹ کیا گیا ہیلمٹ 1150روپے میں فروخت ہوتا رہا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں سٹالز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

نیب کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 13 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاو¿ں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ‘نیب کا قانون ایک موثر قانون ہے’۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ‘نیب آرڈیننس اس وقت لاگو ہے، اس کونہ تو ختم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے’۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا تھا کہ ‘نیب آرڈیننس ا±س وقت تک برقرار ہے، جب تک اس میں ترمیم نہ ہو’۔لائیرز فاو¿نڈیشن فار جسٹس کی جانب سے آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے نیب قانون سے متعلق فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، لہذا سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

قتل کے جرم میں سابق سیشن جج کو سزائے موت کا حکمنا مہ جا ری

کراچی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کے قتل کے جرم میں سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنادی۔پولیس کے مطابق سابق سیشن جج سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کے قتل کا الزام ہے۔عاقب شاہانی کو فروری 2014 میں جامشورو میں قتل کیا گیا تھا۔ سکندر لاشاری حیدرآباد جیل میں قید ہیں، جنہیں آج کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں آج سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو موت کی سزا سنادی۔عدالت نے کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنائی۔

مجلس وقت پر ختم ہوئی ، پولیس اہلکاروں کو خواتین والی سائیڈ پر بیٹھی اداکاراﺅں کو جھانکنے سے منع کیا ، معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی کی ” خبریں “ سے گفتگو

لاہور (کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں مشہور ڈریس ڈیزائنر “بی جی ” کی لائسنس یافتہ مجلس کے خلاف پولیس نے مبینہ طور پر خود ساختہ ایف آئی آر درج کر دی ، مجلس وقت پر ختم ہوئی ، پولیس اہلکاروں کو خواتین والی سائیڈ پر بیٹھی شوبز اداکاراﺅں کو نک جھانک سے منع کر نے کی پاداش میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی ،”بی جی “اور دیگر شوبز اداکاراﺅں کا الزام ،”بی جی “نے نہ صرف علم کو گھر سے باہر نکالا بلکہ روڈ بلاک بھی کیا جس سے علاقہ میں نقص امن خدشہ تھا جس وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی ، پولیس کا موقف ۔ بتایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ P/23گلبرگ 2 میں “بی جی ” کی رہائش گاہ پر گذشتہ 25سالوں سے مجلس کا اہتمام ہورہا ہے۔ رواں ماہ 25ستمبر ایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ کی جانب سے مشہور ڈریس ڈیزائنر “بی جی ” کی جانب سے گذشتہ 25سالوں سے منعقد کی جانے والے مجلس جو کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ P/23گلبرگ 2 میں کیپٹن ذوالفقار سیریل نمبر تھری مجلس کے نام سے لائسنس یافتہ ہے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر دیا جس پر “بی جی ” سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے اسے پولیس کی بدمعاشی قرار دیا ہے ۔واقعے کے متعلق “بی جی “کا کہنا تھا کہ ہماری اس 25سالہ پرانی مجلس میں کبھی مقررہ وقت اور حدود سمیت دیگر تمام ایسے عوامل کو ہمیشہ مد نظر رکھا گیا ہے۔ وقوعے کے روز بھی ہماری مجلس اپنے مقررہ وقت شام 6بجے شروع ہو کر رات 9بجے اختتام کو پہنچ گئی تھی لیکن اس میں پولیس کی جانب سے باقاعدہ بدمعاشی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ انتظامات کیئے گئے تھے اور مجلس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جس پر پولیس اہلکار نادیدوں کی طرح حرکتیں کررہے تھے اور بار بار خواتین والی سائیڈ پر تانک جھانک کر رہے تھے جس سے بے پردگی ہورہی تھی جس سے پولیس اہلکاروں کو جب منع کیا گیا تو وہ بدمعاشی پر اتر آئے اور پولیس کو ایسی بےہودہ بات سے منع کیا تو سب انسپکٹر ریاست علی ڈوگر، اے ایس آئی ثناءاللہ ، اے ایس آئی نشان اور کانسٹیبلز جن میں ارسلان ، فیصل کریم، شفاقت علی ،فیاض احمد ، صیام علی ، علی نقی ،شہزاد مبارک اور لیڈی کانسٹیبل سدرہ اشرف سمیت سرکاری گاڑی نمبر ی LEG-622جس کا ڈرائیور محمد اشرف وغیرہ مشتعل ہوگئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے اور ہمارے خلاف خود ساختہ اور مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی دفعہ 153 , 290 , 291 اور MPO-16کے تحت ہمارے خلاف ایف آئی آر نمبر 906/18 درج کر دی ہے جو کہ سراسر اختیارات کا غلط فائدہ اٹھانے اور مبینہ طور پر فرقہ وارانہ جانبدار اقدام ہے ۔ “بی جی ” کا مزیدکہنا تھا کہ میرے سمیت مجلس میں موجود تمام مرد و خواتین کی اس پولیس گردی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر نے اور درج ہونے والی ایف آئی آر کو خارج کر نے کی اپیل ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ25ستمبر کو “بی جی ” کے گھر پر ہونے والی مجلس اپنے مقررہ ٹائم 9بجے کی بجائے 10بجے تک جاری رہی اور علم کو بھی گھر کے اندر سے باہر گلی میں لایا گیا جس پر علم کو پولیس نے ممکنہ مذہبی کشیدگی کے پیش نظر فوری طور پر واپس گھر کے اندر بھجوایا گیا تو “بی جی ” سمیت مجلس کے دیگر شرکاءمشتعل ہوگئے اور روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہونے کے احتمال پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

پنجاب حکومت کاسانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ، استغاثہ کی ٹیم کوتبدیل کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انسداددہشت گردی عدالت میں استغاثہ کی ٹیم کوتبدیل کردیا ہے ۔پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں دہشت گردی عدالت میں دائرمقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کردی ہے، پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر، شیخ سعید اوروقارعابد بھٹی کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عبدالرو¿ف وٹو، امتیازسپرا اورآزر سلطان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری سے ٹیلی فونک گفتگوکی تھی ، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سرکاری وکلا کی ٹیم پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستانی سرحد سے آنیوا لے 4 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا،ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی سرحد سے داخل ہونے والے 4 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایرانی گارڈز نے بتایا کہ جنوبی مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں 2 حملہ آور زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر پڑوسی ملک (پاکستان) فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے‘۔واضح رہے کہ سیستان بلوچستان میں بلوچ برادری آباد ہے جو پاکستان کے صوبے بلوچستان کی سرحد سے ملتا ہے۔جنداللہ اور خدا کے سپاہی نامی تنظیمیں ایران کے سیکیورٹی فورسز اور افسران پر حملہ کرتی ہیں۔ جنداللہ کے ارکان نے ’جیش العدل‘ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی جس نے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے کیے۔ایران نے الزام لگایا ہے کہ دہشت گرد گروپ کو امریکا، برطانیہ اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو حمایت حاصل ہے جس میں پاکستان کی مشروط آمادگی ہے۔

فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے لیسٹر شائر کاﺅنٹی میں جھنڈے گاڑ دیئے

لاہور( ویب ڈیسک )پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاو¿نٹی کا بہترین باو¿لنگ پرفارمنس کا ایوارڈ مل گیا۔لیسٹر شائر کاو¿نٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے، اس موقع پر محمد عباس کو باو¿لنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔28 سالہ محمد عباس نے کاو¿نٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
شائر کاو¿نٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے۔

بھارت کے ساتھ جنگ ہو گی یا نہیں،شا ہ محمود قریشی کا دبنگ بیان آگیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات امریکی اعلیٰ سفارتی عہدیدار کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے پاکستان پر جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا تھا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو بھارت اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی ورثے میں ملی جسے بہتر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

نوابشاہ ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ، زخمی ملزم زیر حرا ست،دوسرا فرا ر

نوابشاہ (ویب ڈیسک) ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا، ایک زخمی ملزم کو حراست میں لے گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد جیسے ہی گبچانی میں ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ان کے پاس موجود بیگ میں دھماکا ہوگیا جس سے زوہیب جمالی نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جارہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا، تاہم ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔زخمی ہونے والے زوہیب جمالی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دھماکے کے مقام سے ایک پاسپورٹ بھی ملا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ فرار ملزم کا پاسپورٹ ہے۔

نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سےا علیٰ سطحی سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری منٹس کے مطابق 13 ستمبر کو جہانگیر ترین نے لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی، جسے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق مربوط پالیسی کے لیے منصوبہ ’زراعت کا فروغ اور پانی کا تحفظ‘ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گروپ کا اگلا اجلاس اکتوبر کے وسط میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو اثاثہ جات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا تھا، پاناما پیپرز کیس میں اسی آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری نے سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی، تاہم وہ 27 ستمبر کو مسترد کردی گئی۔لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر) کے سیکریٹری ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سنیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر جاوید ہمایوں، این ایف ایس آر کے ڈائریکٹر خورشید احمد، فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل محمد طارق اعوان، سابق پنجاب لائیو اسٹاک سیکریٹری نعیم صادق اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

افغان حکومتی وفد کی طالبان سے سعودی عرب میں ملاقات کا انکشا ف

پشاور(ویب ڈیسک)طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی امور کے پیش نظر افغان حکومتی وفد نے طالبان سے رواں ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کی۔اس حوالے سے 3 طالبان حکام نے بتایا کہ ملاقات میں افغان جیل میں زیر حراست قیدیوں کی محدود تعداد میں رہائی پر بھی بات ہوئی۔واضح رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے تاہم افغان طالبان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں اور انتخابی مہم کے دوران حملوں کا خطرہ ہے۔افغان حکومت اور امریکا انتخابی عمل پرامن ماحول میں کرانے کے خواہش مند ہیں۔ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ ’انہوں نے ہم سے الیکشن پرامن منعقد کرانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔‘

تھری ان ون ڈرون کی انوکھی ایجاد آب دوز ،کشتی ،ہوائی جہاز سب ساتھ

فلوریڈا( ویب ڈیسک ) ڈرون ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت سامنے آرہی ہے اور اب ایک کمپنی نے ایسا مکمل واٹر پروف ڈرون بنایا ہے جو پانی پر تیرسکتا ہے، آبدوز کی طرح غوطہ لگا سکتا ہے اور پرواز تو ہے ہی ڈرون کا کام! دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کنٹرولر بھی مکمل واٹر پروف ہے۔اسپرائے نامی یہ مشین دنیا کا پہلا واٹر پروف ڈرون بھی ہے جسے امریکی انجینئروں نے تیار کیا ہے جو فضا میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ فلوریڈا میں واقع سویل پرو کمپنی نے اسے بنایا ہے جس کی کراو¿ڈ فنڈنگ کا ہدف حیرت انگیز طور پر صرف ایک گھنٹے میں پورا ہوگیا۔اسپرائے ڈرون میں ’4 کے‘ کیمرا، ساکت (اسٹل) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے۔اسپرائے پانی سے تیرتے ہوئے اچانک ڈرون بن کر فضا میں بلند ہوسکتا ہے جس کا سارا منظر آپ ریموٹ کنٹرول کے مانیٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو بیک وقت کئی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی تیاری اور ڈیزائننگ میں انہیں دو برس لگے ہیں۔