تازہ تر ین
imran khan-jahngir tareen

نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سےا علیٰ سطحی سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری منٹس کے مطابق 13 ستمبر کو جہانگیر ترین نے لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی، جسے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق مربوط پالیسی کے لیے منصوبہ ’زراعت کا فروغ اور پانی کا تحفظ‘ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گروپ کا اگلا اجلاس اکتوبر کے وسط میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو اثاثہ جات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا تھا، پاناما پیپرز کیس میں اسی آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری نے سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی، تاہم وہ 27 ستمبر کو مسترد کردی گئی۔لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر) کے سیکریٹری ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سنیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر جاوید ہمایوں، این ایف ایس آر کے ڈائریکٹر خورشید احمد، فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل محمد طارق اعوان، سابق پنجاب لائیو اسٹاک سیکریٹری نعیم صادق اور دیگر نے شرکت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv