فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا

نیو یارک(ویب ڈیسک) ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا اوراپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔

ہوٹلوں سے مفت کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس چیف امیر شیخ نے ہوٹلوں سے مفت کھانا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔کراچی پولیس کے اہلکاروں کی شامت آگئی، ہوٹلوں پر کھانا ضرور کھائیں مگر پیسے بھی ادا کر دیں۔ کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے مفت کا کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کی اور ساتھ ہی بل خود ادا کرنے ہدایت کر دی۔ایڈیشنل آئی جی کے اس اقدام پر ہوٹل ملکان سے انکی رائے جانی تو انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار دھمکیاں دیتے ہیں اور زبردستی افسران کے نام پر کھانا لیکر چلے جاتے ہیں۔ ہوٹل ملکان نے کہا کہ کراچی پولیس کے ایسے اقدامات سے پولیس میں بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہوٹل ملکان کی شکایتیں سننے کے لئے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا۔ کوئی بھی اہلکار دھمکیاں دے تو متاثرہ شہری 03435142770 پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 80 پیسے اضافہ، 127 سے زائد کا ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک)اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 80 پیسے اضافے سے 127 روپے سے زائد گئی۔ایک ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران ایک روپے 20 پیسے بڑھی ہے۔ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ بڑی ایکسچینچ کمپنیوں میں 127 روپے جب کہ چھوٹی کمپنیوں میں 127 روپے 20 پیسے سے 127 روپے 40 پیسے کے درمیان فروخت کیا گیا۔

اپنی 8 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی خاتو ن جیل روانہ

کراچی(ویب ڈیسک)مقامی عدالت نے اپنی 8 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 12 ستمبر کو کراچی کے علاقے نیپئیر سے ایک 8 ماہ کی بچی فائزہ کی گمشدگی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ کا موقف تھا کہ فائزہ کو کوئی برقع پوش عورت ان کے ہاتھ سے چھین لے کر گئی جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ فائزہ کو جنات لے گئے ہیں اور وہ اسے خود واپس کر جائیں گے۔تاہم بچی کی والدہ نے پولیس کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے یہ کہانی خود بنائی ہے۔اس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری تھیں، جن کا خاتمہ گزشتہ روز ا±س وقت ہوا جب ڈی آئی جی ساو¿تھ جاوید عالم اوڈھو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچی کو اس کی والدہ نے اپنی رضامندی سے یوسف گوٹھ کے رہائشی عمران نامی ایک شخص کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس کو تفتیش میں گمراہ کرنے کے لیے جنات جیسی باتیں پھیلائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ماں کا جرم ہے کہ اس نے گھر کے دیگر افراد کو بچی کی حوالگی کے بارے میں نہیں بتایا۔

مالا کنڈ میں 8 ماہ کے دوران 346 افراد کی خودکشی ، زیادہ تعداد خواتین کی نکلی

مالاکنڈ(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویڑن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا۔پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔جبکہ تحصیل مٹہ میں 8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بےروزگاری بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوبے میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں طبی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کا مقصد خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنا تھا۔

عدالت کے باہر 2 خواتین وکلاء نے مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت کے باہر 2 خواتین وکلاء نے ایک مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی۔دونوں خواتین بہنیں تھیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔لڑائی میں ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کومارنے کی بھی کوشش کی جب کہ دونوں جانب سے بدزبانی بھی کی گئی۔خاتون وکیل نادیہ کا کہنا تھا کہ تجمل انہیں ہراساں اور ان کی کردار کشی کرتا تھا۔اس دوران وکلائ، میڈیا نمائندوں کو ویڈیوز بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

سربراہ کویتی وفد کا بریف کیس چرانے والا 20 گریڈ کا افسر گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقتصادی امور ڈویڑن میں ملاقات کے لیے آئے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چوری میں ملوث جوائنٹ سیکریٹری ای اے ڈی ضرار حیدر کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد حکام نے کویتی وفد سے معذرت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام اقتصادی امور ڈویڑن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ نے اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنا بریف کیس چوری ہونے کا انکشاف کیا۔ جس پر اجلاس کے شرکاءپریشان ہوگئے اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بریف کیس چرانے والے ای اے ڈی کے افسرکی نشاندہی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بریف کیس چرانے والے افسر کی شناخت جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن ضرار حیدر کے طور پر ہوئی جس پر سیکریٹری ای اے ڈی غضنفر جیلانی نے سخت ایکشن لیا اور کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چرانے والے جوائنٹ سیکریٹری ضرار حیدر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔دوسری جانب حکومت نے کویتی وفد سے معذرت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ادھر واقعے کے ذمہ دار افسر ضرار حیدر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں تھے اور اسی وجہ سے وہ کئی بار سپرسیڈ ہوچکے ہیں ان کے بیج میٹ ترقیاں پاچکے ہیں اور یہ گریڈ 20 میں جوائنٹ سیکریٹری ہی تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف محکمانہ اور تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر نے جیل قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

لاہور( ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے رات 3 بجے کوٹ لکھپت جیل کے اچانک دورے میں جیل قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔
سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کے اچانک دورے کے بارے میں شکایتی رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغرنے رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے بغیراطلاع کے رات 3 بج کر 15 منٹ پر جیل کا دورہ کیا اورقوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جیل کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس 6 افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات ملازم کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا۔ صوبائی وزیر اور ان کے گارڈز جیل کا مرکزی دروازہ زبردستی کھلوا کر جیل ڈیوڑھی میں داخل ہو گئے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر نے کسی بھی افسراور ملازم کو جیل کے اندرجانے سے منع کر دیا اور پاکستان پریزن رولز 1978 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیل ڈیوڑھی کی چابیاں دربان سے چھین کرایک مشکوک شخص کے حوالے کر دیں۔
مزید براں صوبائی وزیرکی ٹیم نے ڈیوٹی ملازمین سے واکی ٹاکی سیٹ بھی جمع کر لیے جب کہ پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول نمبر 922 کے تحت کوئی بھی وزیٹر جیل لاک اپ کے بعد جیل کا دورہ نہیں کرسکتا۔جیل قانون کے مطابق کسی بھی وزیٹر کو جیل کے اندر بغیر سیکیورٹی اسکواڈ جیل کا دورہ نہیں کروایا جاسکتا اور نہ ہی موبائل فون لے جا سکتے ہیں لیکن صوبائی وزیر ڈیوٹی آفیسرسے تلخ کلامی کرتے ہوئے نہ صرف موبائل فون اندر لے گئے بلکہ اپنے ساتھ 6 دیگر افراد کو بھی جیل کے اندر لے گئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق کوئی بھی وزیٹر سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر کسی قیدی کا انٹرویو نہیں کرسکتا۔ ہائی سیکورٹی بلاکس میں انتہائی خطرناک 109 قیدی ہیں جن میں کئی دہشت گردی اوردھماکوں کے ملزم بھی ہیں۔

فاٹا کے عوام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،وزیراعظم ڈٹ گئے

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ٹاسک فورس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے عمل میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، فاٹا کے عوام کو باقی شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، ان کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس ، فاٹا سیکرٹریٹ اور پاکستان آرمی کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے فاٹا کے عوام کو باقی شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں ، ان کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جاینگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں انتظامی ، قانونی، بلدیاتی اور ترقیاتی انضمام کےلئے تیز تر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضررور ت ہے کیونکہ سب کا مقصد فاٹا کے عوام کی فلاح وبہبود ہے ۔وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں تمام منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے نتیجے میں صوبے میں دوبارہ حکومت آنے کے بعد عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں جس کےلئے تمام وزراءکو محنت کرنی پڑےگی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں جاری تمام منصوبوں پر کام اپنے مقررہ مدت میں شفافیت کےساتھ مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی اور سوات موٹروے بر وقت مکمل کیا جائے ۔وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے مزید فروغ کےلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے نتیجے میں صوبے میں دوبارہ حکومت آنے کے بعد عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں جس کےلئے تمام وزراءکو محنت کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہسپتالوں کے بورڈز کی تشکیل اور انتظامی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبائی حکومت بھی ناجائز تجاوزات کےخلاف کارروائی کرے اور قومی صفائی مہم میں بھر پور طریقے سے ساتھ دے ۔ وزیر اعظم نے صوبائی کابینہ اراکین کو بلدیاتی نظام کے بارے میں اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

ایڈن فراڈ میں 12ہزار لوگوں کے اربوں کس نے ڈکارے،مشاہداللہ نے کس سرکاری ادارے میں بھائیوں کو بھرتی کروایا؟بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے۔ کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کی جائیدادیں نیلام ہونی چاہئیں۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بہت غصہ ہے لیکن ایڈن ہاسنگ سوسائٹی کا مقدمہ ہم نے فائل نہیں کیا، یہ مقدمہ نیب میں پہلے ہی چل رہا تھا، نیب نے ایڈن کے مالک سمیت دیگر ملوث لوگوں کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جو 12 ہزار لوگوں کے اربوں روپے کھا گئے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب ایوان میں چور ڈاکو پر ہاتھ ڈالنے کی بات کی جاتی ہے۔ تو اس پر اپوزیشن احتجاجا واک آٹ کرتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں۔ کہ ان کی طرف اشارہ ہے، اس حوالے سے پاکستان کی عدالتوں کو کام کرنا ہے۔ ہم کرپشن کے خلاف ہیں۔ لیکن جس کو پکڑنے کی کوشش کریں وہ کہتا ہے بڑا ظلم ہو گیا ہے۔ بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے، جن لوگوں نے پاکستان لوٹا ان کی جائیدادیں نیلام ہونی چاہئے، ہم ڈاکوں کو الٹا لٹکانا چاہتے ہیں لیکن ڈاکوں کے خلاف کارروائی پر اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے رکن تیمور علی خان تالپور نے بہت اہم انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر کچھ لوگ ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ووٹ خریدے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے یہ بات کی تھی کہ سینیٹ کے انتخابات کے طریقہ کار کو تبدیل ہونا چاہئے۔ ووٹ خرید نے کے معاملے پر مذکورہ انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ اور تحقیقات کا حکم جاری ہونا چاہئے۔ خیبر پختونخوا میں ہمارے 20 اراکین نے اس طرح کی حرکت کی تھی تو سب سے پہلے ان کی رکنیت معطل کی گئی اور انتخابات میں انہیں ٹکٹ بھی نہیں دیئے گئے، اب سندھ اسمبلی کے رکن کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے اور معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اپنے بھائیوں کو کس طرح بھرتی کروایا ان کو جواب دینا چاہئے۔ ریلوے میں خواجہ سعد رفیق نے بے شمار لوگوں کو بھرتی کیا ہے، وہ کام کرنے نہیں آتے صرف تنخواہ لینے آتے ہیں۔ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ترمیم نہیں لائی جاتی اور نہ ہی جہانگیر ترین کے فیصلے کے حوالے سے ترمیم لائی جائے گی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے ہاتھوں سے محبوب کے لئے کیک تیار کر لیا

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے قریبی تعلقات اور دونوں کی شادی کے چرچے تو میڈیا پر ہوتے ہی رہتے ہیں اور اب عالیہ نے رنبیر کی 36 ویں سالگرہ پر خود اپنے ہاتھوں سے کیک تیار کرکے سب کو حیران کردیا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز رنبیر کپور نے اپنی 36 ویں سالگرہ گھر پر اپنی والدہ نیتو اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، جن میں عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں۔رنبیر کی سالگرہ پر عالیہ بھٹ نے بھارتی شیف ہرش کے ساتھ مل کر خود کیک اور پیسٹریز بنائیں اور انہیں خوبصورتی سے سجایا۔شیف ہرش نے عالیہ کے ساتھ کیک بناتے وقت کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کیں۔ساتھ میں انہوں نے لکھا، ‘کیک تیار کرتے ہوئے سب سے اہم جزو مسکراہٹ ہے، اگر مسکرا نہیں سکتے تو پیسٹری کریم کو چکھ لیں اور مسکراہٹ بکھیریں’۔کیک تیار ہونے کے بعد ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شیف ہرش نے عالیہ بھٹ کے لیے لکھا، ’ زبردست! اب ٹاو¿ن میں ایک نیا پیسٹری شیف آگیا ہے جس نے بہترین پائن ایپل کیک تیار کیا ہے‘۔

نئی حکومت مگر پھر بھی کوٹ لکھپت جیل میں موبائل فون سروس،رشوت کا بازار گرم”خبریں “کی تحقیقاتی رپورٹ

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کا گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے دوران موبائل فون سروس چلنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قیدیوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل پر رشوت لینے کا بھی الزام عائد کر دیا۔دوسر ی جا نب ذرا ئع کا د عو ی ٰ ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجا ز اصغر نے اےک رپورٹ آئی جی جےل خا نہ جات کو دی ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ وزےر جیل خا نہ جا ت نے زبر دستی جیل کے تا لے کھلو ائے اور انتطا مےہ سے بد تمےزی سے پےش آئے ہیں اور بتا ےا ہے کہ جیل رو لز کی کی خلا ف ورزی کی گئی ہے ۔ ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ مزکو ر ہ سپرنٹنڈنٹ جیل با اثر ہے اور مبےنہ طو ر پر محکمہ جیل خا نہ جا ت کو لا کھو ں رو پے ہر ما ہا نہ د ےتا ہے اور اس کے خلا ف انکوائر ی میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو بچا لےا جا ئے گا۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے27ستمبر کی رات کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ کر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔کچن پہنچنے پر سب سے پہلے انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کیا۔رجسٹرکے مطابق 69قیدیوں میںسے صرف29قیدی کام پر لگے ہوئے تھے جبکہ باقی 40قیدی سورہے تھے۔روٹی کی چنگیربہت گند ی اور ناقص میٹریل کی بنی ہوئی تھی جبکہ قیدیوں کے لئے بنائی جانے والی روٹی کا پیڑا150گرام تھاجس کا قانون کے مطابق وزن200گرام ہونا چاہیے۔زوار حسین وڑائچ نے مشاہد ہ کیا کہ موبائل سروس رات 2بجکر55منٹ پر چل رہی تھی جس کو صبح4بجکر9منٹ پر بند کیا گیا جبکہ قانونا موبائل سروس جیل میں 24گھنٹے بند رہنی چاہیے۔اس دوران جائزہ لیا کہ وہ قیدی جو سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈٹ(ایگزیکٹو)کو ماہانہ رشوت دیتے ہیں ان کو وردی اور ریفریجٹر کی سہولت میسر آتی ہے جبکہ باقی سب قیدی اس سے محروم رہتے ہیں۔کوٹھی (چکاری)ہائی سکیورٹی سیل(جو کہ دہشت گردوں کے لئے مختص ہوتا ہے )کے معائنے کے دوران صوبائی وزیر نے دیکھا کہ عام قیدیوں کو بھی سیل میں رکھا گیا ہے جو کہ قیدیوں کے قوانین کے خلاف ہے۔اس موقع پر قیدیوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اگر وہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ماہانہ بنیادوں پر رشوت دیں گے تو تب ہی وہ انہیںبیرک میں بھیج دے گا۔قیدیوں نے مزید بتایا کہ تینوں ٹائم کے کھانے میں سبزی کی بجائے صرف آلو دئیے جاتے ہیں اورانہیں جیل میں ادویات بھی میسر نہیں۔صوبائی وزیر زورار حسین وڑائچ نے جیل میں سہولیات کی عدم موجودگی اور باقاعدگیوں پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شفٹ انچارج (ڈیوٹی آفیسر) محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھا۔دوسر ی جا نب ذرا ئع کا د عو ی ٰ ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجا ز اصغر نے اےک رپورٹ آئی جی جےل خا نہ جات کو دی ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ وزےر جیل خا نہ جا ت نے زبر دستی جیل کے تا لے کھلو ائے اور انتطا مےہ سے بد تمےزی سے پےش آئے ہیں اور بتا ےا ہے کہ جیل رو لز کی کی خلا ف ورزی کی گئی ہے ۔ ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ مزکو ر ہ سپرنٹنڈنٹ جیل با اثر ہے اور مبےنہ طو ر پر محکمہ جیل خا نہ جا ت کو لا کھو ں رو پے ہر ما ہا نہ د ےتا ہے اور اس کے خلا ف انکوائر ی میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو بچا لےا جا ئے گا ۔ اس حوالے سے ما ہر قانو ن کا کہنا ہے کہ وزےر جیل خا نہ کو ےہ حق ہے کہ کسی بھی جیل کا کسی بھی وقت خفےہ طو ر معا ئنہ کےا جا سکتا ہے اور قانون کے مطا بق سپرنٹنڈنٹ جیل سمےت انتظا مےہ کے خلا ف محکما نہ طو ر پر کا رروا ئی کی جا ئے ۔

ایک بار پھر”ڈومور“امریکہ کا نیا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے مذاکرات کی میز پر آنے سے خطے میں امن بحال ہوسکے گا جس کے لیے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ امریکا عمران خان کے امن کی بحالی اور ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے بارے میں بیانات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایلس ویلس نے ساتھ ہی پاکستان پر ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ یہ دہشت گرد افغانستان میں امریکی فوج کو نشانہ بناتے ہیں اس لیے ان محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے اسی طرح امریکا افغانستان میں ملا فضل اللہ جیسے دہشت گرد گروپس کا بھی مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔ امریکا پراکسی جنگوں کا خاتمہ چاہتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کو اور بھی بہتر بنا لیا جائے۔ ایلس ویلز نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کو خطے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بھی اقتصادی تعلقات کو بحال کریں اور پاکستان بھارت سے تجارت کے لیے افغانستان کو اجازت دے۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بحالی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعمیری اور مثبت مذاکرات کیے۔ ’ہم چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کا سلسلہ جاری رہے۔‘ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد پراکسی گروپ کے محفوظ مقامات ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ اس سوال کے جواب میں کیا پاکستان کی نئی حکومت نے امریکہ کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ جو افغانستان میں امریکی افواج کو نشانہ بناتے ہیں انھیں پاکستان میں پناہ نہیں دی جائے گی، ایلس ویلز نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ان بیانات جن میں انھوں نے اپنے ہمسائیوں کے ساتھ امن کی بات کی ہے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ’ہم پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔‘ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد پراکسی گروپ کے محفوظ مقامات ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد پراکسی گروپ کے محفوظ مقامات ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے حوالے سے امریکہ پاکستان سے کیا چاہتا ہے کے سوال پر نائب سیکریٹری نے کہا ’پاکستان کو خطے میں ایک ہمسائے کے طور پر بہت اہم کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان کو افغانستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کی حمایت کرنی ہے خاص طور پر افغانستان سے آنے والی اشیا کو انڈیا پہنچانے کی اجازت دینا ہے۔ ‘ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی سب سے زیادہ اہم ہے جس سے مشرق اور مغرب کی تجارت کو سینٹرل ایشین مارکیٹ تک رسائی ملے۔ امریکی نائب سیکریٹری کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینیجمنٹ کا ہونا ضروری ہے۔