نامور شاعر مولانا حالی کی 104ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک)آفاق شاعری کی کتاب لکھنے والے نامور شاعر مولانا الطاف حسین حالی 1837ء میں پانی پت میں پیدا ہوئے۔ ابھی 9 سال کے تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا۔ بڑے بھائی امداد حسین نے پرورش کی۔ اسلامی دستور کے مطابق پہلے قرآن مجید حفظ کیا۔ 17 برس کی عمر میں کی مرضی کے خلاف شادی کر دی گئی۔ دلی میں 2 سال تک عربی صرف و نحو پڑھتے رہے۔1856ءمیں حصار کے کلکٹر کے دفتر میں ملازم ہوگئے لیکن 1857ء میں پانی پت آ گئے۔پھر دلی آکر مرزا غالب کے شاگرد ہوگئے۔ غالب کی وفات پر حالی لاہور چلے آئے اور گورنمنٹ بک ڈپو میں ملازمت اختیار کی۔ لاہور میں محمد حسین آزاد کے ساتھ مل کر انجمن پنجاب اور جدید شاعری کی بنیاد ڈالی۔4 سال لاہور میں رہنے کے بعد دلی چلے گئے اور اینگلو عربک کالج میں معلم ہوگئے۔ اسی دوران میں مسدس، مدوجزر اسلام لکھی۔ 1904ءمیں شمس العلماءکا خطاب ملا 30 ستمبر 1914ءکو پانی پت میں وفات پائی۔سرسید جس تحریک کے علمبردار تھے حالی اسی کے نقیب تھے۔ سرسید نے اردو نثر کو جو وقار اور اعلیٰ تنقید کے جوہر عطا کئے تھے۔ حالی کے مرصع قلم نے انہیں چمکایا۔

ایشیاکپ میں ٹائٹل کامیابی سخت محنت کا انعام ،روہت شرما

دبئی(یواین پی)بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور ایشیاءکپ میں ٹائٹل کامیابی سخت محنت کا انعام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے ایونٹ پر حکمران رہے اور کھلاڑیوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ وہ ایسے دلچسپ مقابلوں کا پہلے بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

قومی سکواش پلئیرزنے بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے

چنائی (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑیوں عباس زیب، حارث قاسم اور محمد حمزہ خان نے ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں بالترتیب انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 ٹائٹلز جیت لئے، انس علی شاہ کو انڈر 13 فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو بھارت میں منعقدہ پچیسویں ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 19 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہانگ کانگ کے کھلاڑی چیونگ یاٹ لونگ کو 11-4، 11-3 اور 11-4 سے ہرا کر ایشین چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، بوائز انڈر 17 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حارث قاسم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کو سخت مقابلے کے بعد 10-12، 8-11، 11-9، 11-5 اور 11-9 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، اسی طرح بوائز انڈر 15 فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے روایتی حریف بھارتی کھلاڑی ارناو سرین کو 11-6، 11-9 اور 11-7 سے شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، بوائز انڈر 13 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ کو بھارتی کھلاڑی یووراج کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں فالودہ فروش کے اکاﺅنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ منتقل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاو¿ن کا رہائشی عبدالقادر گھر بیٹھے ارب پتی بن گیا ہے، اسے معلوم ہی نہیں اس کے نام پر اکاو¿نٹ بنا اور اس میں 2 ارب 25کروڑ روپے بھی آگئے، اورنگی کے رہائشی عبدالقادر سڑک پر ریڑھی لگا کر فالودہ فروخت کرتے ہیں، انکو ایف آئی اے نے طلب کرکے بتایا ہے کہ آپ کے اکاو¿نٹ میں کسی نے 2ارب روپے منتقل کئے ہیں، متعلقہ آدمی نے بتایا کہ وہ کام پر تھے، بھائی کا فون آیا کہ گھر پر آپ کے نام ایف آئی اے کا خط آیا ہے جس میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے آپ کو اپنے دفتر طلب کیا ہے ، جب وہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تو پوچھا گیا کہ کیا کام کرتے ہو ؟ جس پر میں نے بتایا کہ فالودہ بیچتا ہوں، ایف آئی اے حکام نے استفسار کیا کہ اکاو¿نٹ میں 225کروڑ روپے کہاں سے آئے؟ جس پر کہا کہ مجھے اسکا علم نہیں، میں انگوٹھا چھاپ ہوں جبکہ اکاو¿نٹ کھولنے کیلئے انگریزی میں دستخط کئے گئے ہیں، عبدالقادر نے مزید کہا کہ ایف آئی اے والے ہر وقت یہاں آکر پوچھ گچھ کرتے ہیں، جسکی وجہ سے کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری جانب عبدالقادرکی حفاظت کیلئے بھی 4پولیس اہلکار انکے گھر کے باہر تعینات کردیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی بنک اکاو¿نٹ میں سوا دو ارب روپے کسی ٹرانزکشن کا نوٹس لے لیا ہے ، مرکزی بنک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مدد مانگی تو تعاون کیلئے تیار ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے ہ ایف آئی اے حکام ہی اس معاملے کی تصدیق کرسکتے ہیں، جبکہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ بے نامی اکاو¿نٹ کے حوالے سے جے آئی ٹی کام کررہی ہے تو وہی اس معاملے کی تصدیق کرسکتی ہے ۔

وسیم اکرم ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

کراچی (یواین پی) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ایشیاءکپ کے دوران گرین شرٹس کی کارکردگی نے بری طرح مایوس کیا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور کرکٹر ان کیلئے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس شرمندگی کا باعث ثابت ہوئی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہارنا اور جیتنا کھیل کا حصہ ہے لیکن ایسی کارکردگی کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ قومی کرکٹرز نے اپنے ناقص کھیل سے لوگوں کو بد دل کردیا جسے وہ ٹی وی کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کیلئے بھی بورنگ اور مایوس کن سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم نے پاکستان کی بھارت کیخلاف پہلے میچ کی شکست پر کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح محض ایک فلوک تھی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیاءکپ سے قبل سب ہی پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دے رہے تھے کیونکہ بہت عرصے سے متحدہ عرب امارات نہ صرف قومی ٹیم کا ہوم گراو¿نڈ ہے بلکہ قومی کرکٹرز یہاں پر بہت زیادہ کھیلے بھی ہیں مگر کسی نے نہیں سوچا تھا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی اس ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھائی حالانکہ ایونٹ کے آغاز سے قبل سب یہی سمجھ رہے تھے کہ فائنل سمیت پاک بھارت کے درمیان تین میچز ہوں گے اور چونکہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد روایتی حریفوں کا پہلی مرتبہ ٹکراو¿ ہو رہا تھا تو شائقین کرکٹ بہت پرجوش تھے تاہم گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی نے سب کو بری طرح مایوس کیا۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 6وکٹوں سے پچھاڑ ڑ دیا

چٹاگانگ (اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس نے 78 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں محض 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، نسیم شاہ نے 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں لیں، نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے ابتدائی روز گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33 اوورز میں 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی، گرین شرٹس کے باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 10 کھلاڑی دورا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، ہارون ارشد 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 5 جنید خان نے 3، فرخ عباس اور محمد آصف نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، محمد محسن خان 32 اور کپتان روحیل نذیر 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔گروپ بی کے ایک اورمیچ میں سری لنکانے بنگلہ دیش کیخلاف6وکٹوں سے کامیابی سمیٹی،گروپ اے میں بھارت نے نیپال کو171رنزسے ٹھکانے لگایا۔افغانستان نے یواے ای کو5وکٹوں سے ہرایا۔

امیدوار خود مہم چلائیں، ضمنی الیکشن میں مداخلت نہیں کرینگے : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم خود چلانے کی ہدایت کردی، عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے ضمنی الیکشنز میں مداخلت کی توقع نہ رکھی جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ضمنی الیکشنز میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران شریک ہوئے۔ اجلاس میں امیدواروں نے عمران خان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔ حلقہ این اے 131 لاہور کے امیدوار ہمایوں اختر نے ضمنی انتخاب میں پولیس اور بیوروکریسی کی مداخلت کی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے حامی افسران انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سے ضمنی انتخابات میں مداخلت کی امید نہ رکھیں، امیدوار ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم خود چلائیں اور پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔ حکومت ضمنی انتخابات میں کسی حلقے پر اثر انداز ہوگی نہ مداخلت کرے گی۔ وزیراعظم نے ہر امیدوار سے فردا فردا اس کی انتخابی مہم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تجاویزمانگ لیں اور ٹاسک فورس کے ٹی او آر ز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلان اور مقرر کردہ اہداف کےلئے ٹائم فریم مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی، وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے،سیاحت کا فروغ صوبائی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبوں کی استعداد بڑھانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی ، ٹورازم، مذہبی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹورارسٹ ریزارٹ کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزرا یاسر ہمایوں، محمد عاطف، عبدالخالق ہزارہ، مشتاق منہاس وزیر برائے سیاحت آزاد جموں و کشمیر،وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، علی توقیر شاہ، وقار ذکریا، سراج الملک، ذوالفقار علی خان ودیگر نے شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹاسک فورس میں شامل تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے اور آئندہ ایک ہفتے میں تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے بشمول آزاد جموں کشمیراور گلگت بلتستان ٹاسک فورس کے ٹی او آر ز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلان اور مقرر کردہ اہداف کےلئے ٹائم فریم مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے،سیاحت کا فروغ صوبائی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبوں کی استعداد بڑھانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکو ٹورازم، مذہبی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹورارسٹ ریزارٹ کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت سے منسلک تمام شعبے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کریں اوراس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جاسکے اور ملک میں موجود سرکاری ریسٹ ہاسزکا انتظام ایک شفاف طریقے اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کارکے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہاں ان اثاثوں کا صحیح استعمال بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے طول و ارض میں پھیلے سینکڑوں سیاحتی مقامات خصوصا شمالی علاقہ جات، ساحلی علاقوں، مذہبی مقامات، موہنجو داڑو جیسے تاریخی مقامات پر توجہ سے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا،جدید ٹیکنالوجی اور خصوصا سوشل میڈیا کو بروئے کار لا کر ملک کے سیاحتی پوٹینشل کو باآسانی ملک بھر اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کوصوبائی وزرا اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیاحت کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشان دہی کریں، پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو بھی فائدہ ہوگا، بیش تر ممالک سیاحت سے ریوینیو حاصل کرتے ہیں۔

عامر ڈومیسٹک کھیل کرٹیم میں واپسی کےلئے پرامید

لاہور(آئی این پی ) ایشیاء کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ٹیم سے باہر ہونےوالے فاسٹ باﺅلر محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے پرامید ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ محمد عامر نے کہا کہ کیرئیرمیں کئی بار ایسے مواقع آتے ہیں جب کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہتی۔کارکردگی میں اتار چڑھاﺅ کیر یئر کا حصہ ہے اور ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے اس لیے مداح افسردہ نہ ہوں۔ انشااللہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔قومی ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے جہاں ان کا پہلا سامنا سلمان بٹ کی کپتانی میں کھیلنے والی واپڈا کی مضبوط ٹیم سے ہوگا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر قائد اعظم ٹرافی سے قبل مزید چند روز یواے ی میں ہی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اور 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد 8 اکتوبر کو سوئی سدرن ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کی ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد عامر 11 اکتوبر سے شروع ہونےوالے قائد اعظم ٹرافی کے را?نڈ میں کھیلیں گے۔یہ میچ مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ میں واپڈا کے خلاف کھیلا جائے گا۔کوچ کبیر خان نے بتایا کہ عامر اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور واپڈا کے خلاف چار روزہ میچ کھیل سکیں گے۔ ان کی واپسی سے ہماری ٹیم کا بولنگ کمبی نیشن مضبوط ہوگا جب کہ ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے عامر کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔۔آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے بعد پاکستانی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلنا ہے اور اس وقت تک محمد عامر کے پاس بہترین موقع ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے 2 چار روزہ اور ایک ون ڈے میچ کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس کا ثبوت دے کر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کا اعتماد حاصل کرسکیں۔

اظہر علی آج انگلینڈ سے ہی براہ راست دبئی میں ٹیم کوجوائن کرینگے

دبئی( یواین پی )آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑی آج اتوار کو یواے ای میں اکٹھے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز 7 اکتوبر کو شروع ہوگی،کانٹی سیزن کھیلنے والے اظہر علی انگلینڈ سے ہی براہ راست دبئی میں رپورٹ کریں گے،محمد عباس کی وطن واپسی ہوگئی۔، پیسر کے ساتھ یاسر شاہ، بلال آصف اور میر حمزہ بھی اتوار کو دبئی پہنچ جائینگے۔،پریکٹس سیشنز کا باقاعدہ آغاز اگلے روز ہوگا۔ایشیا کپ میں شرکت کرنیوالے ون ڈے اسپیشلسٹ شعیب ملک،آصف علی، محمد عامر،جنید خان،محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کو ریلیز کردیا گیا۔کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل،شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کینگروز سے ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی میں ہی موجود ہیں،شان مسعود کو ٹور میچ کھیلنے والی اے ٹیم میں شمولیت کیلئے روک لیا گیا،اوپنر ایشیا کپ میں ایک میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔اسد شفیق،عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی اے ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے دبئی میں ہیں، دیگر کھلاڑی اتوار تک اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔کانٹی سیزن کھیلنے والے اظہر علی انگلینڈ سے ہی براہ راست دبئی میں رپورٹ کریں گے،محمد عباس کی وطن واپسی ہوگئی، پیسر کے ساتھ یاسر شاہ، بلال آصف اور میر حمزہ بھی اتوار کو دبئی پہنچ جائینگے،پریکٹس سیشنز کا باقاعدہ آغاز اگلے روز ہوگا۔

امید ہے خدا ہمارے ساتھ انصاف ضرور کریگا :نوازشریف

مری (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مری میں تعزیت کیلئے آنے والے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے خدا ہمارے ساتھ انصاف ضرور کریگا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں، لندن روانگی کے وقت نم آنکھوں کے ساتھ ہمیں دیکھا، بیماری کے دوران اور سانسوں کی رخصتی کے وقت ہم انکے ساتھ نہیں تھے، یہ دکھ زندگی بھر رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کی ذات یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مجھے امید ہے رب العزت ہمارے ساتھ انصاف ضرور کرینگے۔لیگی عہدیداروں نے نواز شریف سے تعزیت کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر میاں محمد نوازشریف نے تعزیت کرنے کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

پولیس وردی میں بندے مارنے والوںکا حساب لینے کیلئے اللہ نے عہدہ دیا : چیف جسٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق سی سی پی او امین وینس کا آفس میں پراپرٹی اونے پونے داموں فروخت کے معاملہ پر اکبری سٹورز کی چار برانچوں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ۔ عدالت نے سابق سی سی پی او امین وینس اور عمر ورک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس نے امین وینس اور عمر ورک کو انکوائری تک معطل کردیا ۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو پولیس افسران وردی میں بندے مارتے ہیں ان کا حساب لینے کے لیے اللہ نے مجھے عہدہ دیا ۔ چیف جسٹس نے عمر ورک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر ورک آپ ابھی تک میری ڈکیتی کا ملزم تو پکڑ نہیں سکے ۔ مجھے معلوم ہے آپ کن وجوہات کی بنا پر اس مقام تک پہنچے ۔ فاضل چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ مالدار شخص مرا تو سارے مامے چاچے اور کزن بن کر مال کھانے کے لیے گدھ بن گئے ۔اس ملک میں کیا یہ انصاف ہو رہا ہے ۔جس کے ہاتھ جو آیا لوٹ لے کھا گیا ۔ لوگ کہتے ہیں عمر ورک بندے مار دیتا ہے ۔ شہر ہر بڑے تنازعہ میں عمر ورک کا ہی نام کیوں آتا ہے ۔ عمر ورک نے بتایا کہ اکبری سٹور میں سی سی پی او امین وینس کے کہنے پر مداخلت کی ۔ عدالت نے اسٹور کے شیئر ہولڈر سابق چیف انجینئر شوکت شاہین سمیت دیگر کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹسں پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میںنجی یونیورسٹی کے ملحقہ کالج کے طلبہ کو ڈگری نہ ملنے کے کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔سماعت کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نجی یونیورسٹی نے بغیر اجازت کالجز کے ساتھ الحاق کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ‘صرف ڈگری نہیں، ادارے میں اساتذہ کا ہونا بھی ضروری ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں جبکہ تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، نجی یونیورسٹیوں کی جانب سے دکھاوے کے بورڈ لگا دیئے جہاں غیر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘بتایا جائے یہ یونیورسٹیاں کب سے کام کر رہی ہیں اور فیس کیا لیتی ہیں؟اس کے ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خلافِ قانون کیمپس کھولنے پر فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے اور میں دیکھوں گا کہ کون اب ان کی ضمانت لیتا ہے۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ چند پیسوں کی خاطر آپ لوگوں نے تعلیم کو برباد کر دیا، چیف جسٹس نے اسفتسار کیاکہ یونیورسٹیاں کب سے کام کر رہی ہیں اور فیس کیا لیتی ہیں؟،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں، انہوں نے تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نجی یونیورسٹیوں کو نوٹس دے کر آنکھیں بند کر لیںہیں لیکن اب بچوں کے مستقبل کا عدالت جائزہ لے گی، ڈگریاں نہ ملنے پر طالبعلم سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں، عدالت نے سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری اور عزیز بھنڈاری ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر تے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تمام یونیورسٹیوں کی تعداد انکے سات ملحقہ کالجز کی تفصیلات پیش کر نے کا حکم دے دیا۔

بھارت دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا ہے : شاہ محمود قریشی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے۔وقت آگیا ہے لوٹی ہوئی دولت عوام تک پہنچائی جائے۔کرپشن کرنیوالا اور اسکی معاونت کرنیوالا دونوں مجرم ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ کہ ایسا مضبوط پاکستان چاہتے ہیں جو عالمی برادری سے تعلقات استوار کرے۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی داغ بیل ڈال دی ہے۔ اقوام عالم کیساتھ ملکر نئے اہداف کے تعین میں کوشاں رہیں گے۔ پاکستان قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سودے بازی نہیں کرے گا۔ دنیا دوراہے پر کھڑی ہے ۔ سامراجیت کی نئی شکلیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ آج عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں۔ دنیا میں اندھی طاقت کی عمل داری قائم ہوتی جا رہی ہے۔ تجارتی جنگ کے بادل دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ عصر حاضر ایک قائدے کا متلاشی ہے۔ پاپولزم آئسولیشن ازم کی قوتیں غالب نظر آتی ہیں۔ مشرق وسطی ٰ کے حالات تشویشناک ہیں۔ مسئلہ فلسطین اپنی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے منصوبے سے امت مسلمہ کو شدید ٹھیس پہنچی۔اسلام دشمنی کا مقابلہ کرتے رہیں ۔ پاکستان نے غلامی میں جکڑی افریقی مسلمان قوموں کی حمایت کی۔ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری اور احترام کا رشتہ قائم کرنے پر تیار ہے۔کشمیریوں کو حق رائے دہی نا دینا مسئلے کی وجہ ہے مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا پائیدار امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔مسئلہ کشمیر 70 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ دہشتگردی کی آڑ میں بھار ت مقبوضہ کشمیر میںمظالم اور قتل و غارت چھپا نہیں سکے گا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو فروغ دیا۔ انسانی حقوق کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی رپورٹ پر جلد عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا امن نہیں آسکتا۔بھارتی وزیر اعظم مودی نے سیاست کو امن پر فوقیت دی۔نیو یارک میں ملاقات اچھا موقع تھا۔ مودی حکومت کے منفی رویے نے تیسری بارمذاکرات کا موقع گنوا دیا۔ پاکستان اس خظے میں ہے جہاں نوآبادیاتی نظام اور سرد جنگ نے اپنے اثر چھوڑے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے۔دو لاکھ افواج کی مدد سے دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے آپریشن کیے جن کی وجہ سے آج ہمارے شہروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ فوج اور عوام کی سے وجہ دہشتگردی کا زور ٹوٹ چکا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان میں دہشتگردی کی پلاننگ کی۔ جسکا اس نے اعتراف کیا ہے۔ بھارت تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشتگردی کی معاونت اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے ۔ کلبھوشن کی پاکستان میں گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ سانحہ اے پی سی اور سانحہ مستونگ کے ذمہ دار دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔پاکستان اے پی ایس پشاور حملہ کبھی نہیں بھولے گا۔سمجھوتہ ایکسپریس کے بے گناہ پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ جسکے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ کو پہلے ہی فراہم کر دئیے تھے۔ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔ بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے۔ بھارتی جارہیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کم از کم دفاعی صلاحیت ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ گفتگو کے ذریعے معاملات حل کرنے کا فارم ہے۔پاکستان اسلحے کے دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت کیساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔مربوط مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ افغانستان کی جنگ 17 سال نہیں جیتی جا سکی۔ افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کے خواہاں ہیں۔سلامتی کونسل کو مزید مضبوط اور جمہوری دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کا فعال رکن رہا ہے اور امن مشن میں سرفہرست ہے۔ آلودگی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے مگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ پاکستان نے 5 سالوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی پلاننگ کی ہے۔ سی پیک پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو معاشی ثمرات میں تبدیل کرے گا۔وسط ایشیا کو سمندر تک راہداری دیں گے۔ دہشتگردی کے مرض کی سب سے پر اثر دوا ترقی ہے۔