’بھارت‘ کو چھوڑ کر پریانکا کی نئی ہولی وڈ فلم

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اب اپنے بولی وڈ کیریئر کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ کیریئر پر بھی کافی فوکس کررہی ہیں۔وہ بہت جلد سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے جارہی تھیں، تاہم اب وہ اس فلم کا مزید حصہ نہیں، اور ان کی جگہ اداکارہ کترینہ کیف نے لے لی ہے۔تاہم پریانکا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ بہت سی رپورٹس میں اداکارہ کی شادی کو وجہ قرار دیا گیا، جبکہ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ پریانکا فلم کی ٹیم کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ناخوش تھیں۔فلم بھارت کے ہدایت کار نے پریانکا کے فلم سے الگ ہونے کی خبر کا اعلان ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا، جسے پڑھ کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں۔

فنون لطیفہ سے فنکار اہم معاشرتی مسائل اجاگر کر سکتے ہیں، سجل علی

لاہور( ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کا شعبہ جہاں لوگوں کوانٹرٹین کرتا ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ شخصیات کی یہ اولین ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں، فلموں اوردیگرپروگراموں کے ذریعے ناصرف اہم معاشرتی مسائل کواجاگرکریں بلکہ لوگوں کوان کے بنیادی سہولیات اورحقوق سے آگاہ بھی کریں۔ سجل علی نے کہا کہ ماضی کی بات کریں توبرصغیرمیں ایک عرصہ تک لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کیلیے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے ذریعے ایسے پروگرام پیش کیے جاتے تھے، جس کودیکھ کرجہاں لوگ اپنے مسائل کوسمجھتے بلکہ فنکاروں کی پرفارمنس سے اس میں سدھارلانے کی کوشش بھی کرتے۔اس لیے آج کے جدید دورمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں اس شعبے سے تفریح کے بہترین مواقع حاصل کیے جاتے ہیںِ ، وہیں اس شعبے میں دیے گئے سبق کواگراپنی عملی زندگی میں اپنا لیا جائے توواقعی ہی ہم لوگ بہت سے مسائل کا شکارہونے سے بچ سکتے ہیں۔

سونم کپور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بول پڑیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔گزشتہ روز انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹ کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں کی توجہ معاشرے میں رائج اس سنگین جرم کی طرف دلائی۔سونم کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”انسانی اسمگلنگ نہ صرف ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ انسانی وقار کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا شکار تقریباً 20 فیصد بچے ہوتے ہیں، جو اس صورتحال کو مزید گمبھیر بناتا ہے۔ ہم سب کو اس دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اس سنگین جرم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔“یاد رہے کہ سونم کپور اداکاری کے ساتھ متعدد این جی اوز کے ساتھ وابستہ ہیں۔

آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے سے با ز رہے امریکہ آڑے آنے لگا

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)  امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے.امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم دوسری جانب امریکہ نے آئی ایم ایف پیکج سے چین کیلئے پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے اور امریکی وزیرخارجہ کا ہی کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے سے باز رہے، اس کے تمام معاملات پر نظر ہے۔ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سےبات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔

جہانگیر کے جہاز کا کراچی میں چکر ، متحدہ سے الحاق

کراچی(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات میں وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ متحدہ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے تمام سیاسی معاملات پر ایک جیسے خیالات ہیں۔متحدہ رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیلئے ایم کیو ایم سب سے اہم جماعت ہے، اس لئے مرکز میں حکومت بنانے میں ایم کیو ایم کو دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمایں ہونے والے تمام امور رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے اس کے بعد ہونے والے فیصلوں سے پی ٹی ا?ئی قیادت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔درایں اثنا تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں 168 اور پنجاب اسمبلی میں 180 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان جلد وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلی کے پی کیلئے عاطف خان کو موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔

ڈالر 122روپے کا ہوگیا، مزید کمی کا امکان

لاہور (اپنے رپورٹرسے )ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے میں یک مشترک 5روپے سے زائد کی حد تک نیچے آئی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت بننے تک ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہونے کا امکان موجود ہے ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ذخیرہ اندزوں میں تشویش کی لہر کی دوڑ گئی ، اپنا منافع بچانے کےلئے بیشتر کرنسی ایکسچینج سے وابستہ ، ڈیلرز اور خفیہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں فروخت شروع کر دی ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واقع ہونے ساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے ، ادارہ شماریات کی جانب سے ڈالر کی قیمت میںکمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہونے کی نوید سنا ڈالی ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی جس کا تسلسل مزید جاری رہے گا ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور ذخیرہ کرنےوالے مافیہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر قیمت میں کمی کی وجہ سے وہ غم میں بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں حکومت کی جانب سے خوردنی تیل ، ڈیزل، پیٹرول اور دیگر امپورٹ کی جانے والی مصنوعات میں کمی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ، ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے غیر ملکی و ملکی قرضوں میں 450 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی دیگر قرضوں کا حجم کم ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر طرف ڈالرز کی قیمتوںمیں کمی کا تذکرہ عروج پر ہے اس کی وجوہات، اسباب اور ان کے سدباب کے حوالے سے مختلف معاشی ماہرین اورماہر سٹاک بروکرز اورملکی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے والی تاجر برادری کے علاوہ عوام نے بھی ڈالر کی قیمتوں میں کمی کوملکی معیشت کےلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔پاکستان میں ڈالر کی خفیہ طریقے سے خریدو فروخت کے باعث اور حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں کرنسیوں کے اتار چڑھاﺅ میں ذحیرہ اندوزوں کے غیر معمولی کردار ادا کرنے سے ملکی حالات میںمنفی تبدیلی رونما ہو تی ہے مگر اس مرتبہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث انکو بھی کرڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں توازن رکھنے کےلئے ٹھوس اور جامع معاشی پالیسی بنانا پڑے گی جس کے باعث معیشت کا پہیہ باآسانی چل سکے اس کے علاوہ ہمیں اپنی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے فرق کو برابرکرنے کی ضرورت ہیں۔ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ملک میں کرنسی ایکس چینج کے کاروبارکو خفیہ طریقے سے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ضرورت ہے بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت نے بھی کوئی قانون سازی نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کی روک تھام کے لئے کوئی قانون وضع نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ذخیرہ اندزوں کے حلاف کوئی منظم کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔منی ایکس چینجرز کی جانب سے ذیادہ منافع حاصل کرنے کی لالچ کی وجہ سے ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث حکومتی قرضوں کے بوجھ میں مزیداضافہ ، معاشی بدحالی ،مہنگائی اور بدامنی نے جنم لیتی ہے جن کے حلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ ان کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے۔

ووٹر نے گلا لئی کو اکلوتے ووٹ پر “آئی لو یو” لکھ دیا

لاہور (آن لائن) گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے “آئی لو یو” درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہو کر اپنی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی عائشہ گلالئی نے الیکشن 2018میں چاروں حلقوں سے اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں۔ عائشہ گلا لئی این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسال پور میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 1 پر عائشہ گلا لئی کو ایک ووٹ ملا، عائشہ گلا لئی کے اکلوتے ووٹر نے اپنے بیلٹ پیپر کے ذریعے سے عاشہ گلا لئی سے محبت کا اظہار کیا اور عائشہ گلائی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی بجائے ” آئی لو یو” لکھ کر ووٹ کاسٹ کر گیا،متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر نے مذکورہ ووٹ مسترد کر دیااور این اے 25کے ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرک اور سیشن جج دوست محمد خان کو بھجوا دیا۔

صحت بہتر نہ ہوئی تو نواز شریف لندن جا سکتے ہیں : پرویز رشید

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی‘ پی ٹی آئی مرکز میں اکثریتی جماعت ہے حکومت ان کا حق ہے، ہم اپوزیشن بنچوں پر جمہوری روایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے اپوزیشن لیڈر سمیت کسی بات پر اتحاد نہیں کریں گے۔ سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر ہمار ا بنے گا،چوہدری نثار اب ہار گئے اور ہارے ہوئے شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا میرا زیور نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظار انہوں نے ”آن لائن“ سے ٹیلیفونک گفتگو کرے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں تحریک انصاف کی وہی حیثیت ہے جو پنجاب میں ن لیگ کی ہے‘ پنجاب میں اصولی طور پر ن لیگ کو حکومت سازی کرنی چاہیے۔ 2013 کے انتخابات میں کے پی کے میں تحریک انصاف بڑی پارٹی تھی ہم جوڑ توڑ کرکے حکومت بنا سکتے تھے مگر ہم نے انہیں موقع دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ وفاق میں ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے سب سے زیادہ نشستیں ہیں اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا، ہم پیپلزپارٹی کو کیوں اپوزیشن لیڈر دیں ہاں وہ ہمارے ساتھ مل کر مضبوط اپوزیشن کر سکتے ہیں ۔ ن لیگ اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔ ہم اصولوں پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اصولوں کی بات کرتے ہیں تو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کی طرف ہاتھ کیوں بڑھا رہے ہیں ؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی اور ٹکٹ دو علیحدہ کام ہیں۔ ہم ”لوٹوں“ کو ٹکٹ دیں تو آپ یہ سوال کر سکتے ہیں وہ لوگ آزاد حیثیت سے جیت کر آئے ہیں ان سے ہم حکومت سازی میں مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جائیں گے اور حلف اٹھائیں گے ہم کسی بھی صورت میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور کسی کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کسی کا ساتھ دیں گے۔ ن لیگ میں اختلافات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ شہباز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے فیصلہ کرنے میں خود مختار ہیں مگر وہ اپنے قائد میاں نواز شریف سے رہنمائی لیتے ہیں میاں شہباز سریف کو میاں نواز شریف ہی نے اسمبلیوں سے بائیکاٹ نہ کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کانٹوں کی سیج ہوتی ہے پھولوں کی مالا نہیں‘ جو آج کہہ رہے ہیں کہ اقتدار ہمارے پاس آرہا ہے جب وہ حلف اٹھائیں گے تو لگ پتہ جائے گا کہ اقتدار کرنا کتنا مشکل کام ہے۔ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت بتدریج گر رہی ہے پاکستان میں تسلی بخش علاج نہ ہوا تو انہیں ڈاکٹروں کے مشورے سے لندن منتقل کیا جاسکتا ہے۔

شیخ رشید نے عمران خان سے وزارت داخلہ کا عہدہ مانگ لیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان سے وزارت داخلہ کا عہدہ مانگ لیا ۔ ایک دو روز میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا۔ عمران خان سے جب شیخ رشید ملاقات کے لئے پہنچے تو کپتان نے دیگر بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ہمارے وزیر ریلوے آ گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے اس موقع پر تو خاموشی اختیار کر لی مگر کپتان سے ون آن ون ملاقات میں انہوں نے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا جس پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ واضح رہے کہ داخلہ کا قلمدان ہمیشہ اس کو دیا جاتا ہے جو اداروں اور سول حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ شیخ رشید اداروں کے نزدیک ہو جاتے ہیں اور غالب امکان ہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان ان کو دیا جائے گا۔

پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں

لاہور(احسان ناز) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، کیونکہ پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کیلئے عندیہ دیا ہے اور یہ باتیں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد گردش کرنی شروع ہوئی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی مرکزی سیٹ چھوڑتے ہیں تو وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، کیونکہ وہ سپیکر یا وزیر بننے سے تو رہے ، سیاسی حلقے عمران خان کی طرف سے پرویز الٰہی کی تعریف کو بھی بڑی اہمیت دے رہے ہیں، انکا بھی خیال ہے کہ معلوم ہوتا ہے اگلے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہوسکتے ہیں۔

اونچی دوکان پھیکا پکوان ۔۔۔ بندو خان بیکرز میں چوہوں کی بھرمار ، جراثیم ، خراب اشیاءفروخت ، شہری بیمار

لاہور(ملک مبارک سے) اونچی دوکان تے پھیکا پکوان ،مشہور ومعروف سویٹس بیکرز، بندو خان بیکرز میں چوہوں کی بھر مارشہریوں کو جراثیم زدہ اشیا ءفروخت کی جانے لگیں جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔بیکرز انتظامیہ نے فوڈاتھارٹی کی طرف سے واضع کردہ قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں شہریوں کی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کا مشہور ومعروف بیکرز سے اعتماد ختم ہونے لگا ہے لاہور کے مشہور بیکرز برانڈ بندو خان سویٹس بیکرز شہریوں میں ناقص میٹریل سے اشیا ءتیار کر کے دھڑلے سے سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے اگے فوڈ اتھارٹی بھی بے بس دیکھائی دیتی ہے ۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے بندو خان بیکرز اینڈ سویٹس واقع سنکھ پورہ شالیمار برانچ سے اشیا خرد خرید کیں جن میں کھانے کےلئے پف بھی خرید کئے شہری کے مطابق جب میں ان اشیا ءکو لے کر گھر گیا اور ان پف کو کھانے لگا تو ان میں مجھے چوہوں کی ریڈشیٹ نظر آئیں اور یہ اشیا مہنگے داموں فروخت کی گئیں ۔جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ بندوخان بیکرز اپنی بیکرز اشیا ءمیں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں دونمبر گھی استعمال کیا جاتا ہے زائد المیعاد انڈے استعمال کئے جاتے ہیں تیاری کے وقت کوئی تدبیری احتیاط نہیں کی جاتیں سویٹس سیکشن میں زنگ آلود برتنوں،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ناقص سٹوریج کے انتظامات کئے گئے ہیں جو انتہاہی مضر صحت ہیں چوہوں ریل پیل نظر آتی ہے لیکن انتظامیہ پیسے کے ہوس میں ان سب اصولوں کو بھول چکی ہے بندوں خان بیکری میں چوہوں کی حکومت ہے ۔طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کی موجودگی سے طاعون جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے جو انتہائی مہلک مرض ہے شہریوں نے فوڈ اتھارٹی و دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی بیکرز جو انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں کے خلاف فوری کاروائی کر کے بند کیا جائے ۔ بندو خان بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ کے خلاف پہلے بھی ناقص انتظامات اور ناقص اشیا ءکی فروخت پر مختلف ادارے کاروائی کر چکے ہیں لیکن بیکرزانتظامیہ پھر بھی باز نہ آئے ،جون 2018محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز ساجد علی اور محمد حسنین خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی سربراہی میںٹیم نے ویسٹ واٹر کو بغیر ٹریٹمنٹ کے خارج کرنے پر بندو خان سویٹس اینڈ بیکرز اور ہال مارک اپارل کو سیل کر دیاتھا۔ اسی طرح ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے لاہور کے معروف سویٹ ہاوس بندو خان کاپروڈکشن یونٹ زائدالمیعاداجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا،یونٹ سے 4 من زائدالمیعادکھویا بھی برآمد کر کے تلف کر دیا تھا۔ فروری 2018 ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سپیشل ریڈ کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاﺅن،مون مارکیٹ میں حشرات اورچوہوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر بندوخان ریسٹورنٹ کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا ۔ بندو خان بیکرز اینڈ سویٹس متعلقہ برانچ سے موقف لیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ بندو خان بیکرز ہے یہاں فوڈ اتھارٹی بھی کارروائی نہیں کر سکتی ۔

شوہر کی وفات پر سسرالیوں نے بیوی بچوں کو گھر سے نکال دیا ، متاثرہ نے خبریں ہیلپ لائن سے مدد مانگ لی

وہاڑی (شیخ خالد مسعودماجد معاون محمد مرزا ملک) شوہر کی وفات کے بعد سسرالیوں نے بہو بچوں کا جینا دوبھر کردیا۔ شوہر کے ملکیتی گھر اور سامان پر قبضہ کرکے 4 بچوں کی ماں کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا 4 سے ماہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارتے تنگ آگئی کوئی شنوائی نہ ہوئی بالا آخر تنگ آکر خبریں ہیلپ لائن سے مدد مانگ لی جس پر خبریں گروپ کے چیف ایگزیکٹو جناب ضیا شاہد کی ہدایت پر خبریں ٹیم وہاڑی سے 40 کلو میٹر دور بستی ممتاز آباد کچی پکی کے علاقہ میں پہنچ گئی 4 معصوم بچوں 6 سالہ ایمان فاطمہ، 4 سالہ کنیز فامطہ، 3 سالہ محمد انیس اور 10 ماہ کے بچے محمد علی کے ہمراہ انکی والدہ ممتاز بی بی بیوہ محمد شاہد قوم موچی نے بتایا کہ اسکا شوہر محمد شاہد محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا تھا کہ 5 ماہ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا میں نے لوگوں کے گھروں میں کام کرنا شروع کردیا اور بڑی مشکل سے لوگوں کے بچے کھچے کھانے سے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے کوشاں تھی کہ اچانک اسکے گھر واقع لڈن میں اسکے سسر غلام فرید ساس تسلیم بی بی اور دیور محمد زاہد آگئے اور مجھے میرے شوہر کے گھر سے نکال دیا میرے بچے چھین لیے میری منت سماجت پر میرے بچے دے دیئے اور بچوں سمیت گھر سے نکال دیا میں کھلے آسمان تلے بے یارو مدگار پڑی رہی پھر میرے میکے والے جو انتہائی غریب لوگ ہیں مجھے بستی ممتاز آباد کچی پکی لے گئے میرے گھر کو میرے دیور محمد زاہد نے تالے لگالیئے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی مجھے علاقہ کے کسی خدا ترسی شخص نے خبریں ہیلپ لائن پر بات کرنے کیلئے نمبر دیا جس پر خبریں ٹیم کو دیکھ کر حوصلہ ہوا ہے ممتاز بی بی بیوہ محمد شاہد نے خبریں کی وسالت سے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے گھر پر قبضہ کرنے والے میرے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے میرے گھر کا قبضہ واپس دلایا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ میرے سسرالی میری اور میرے بچوں کی جان کے دشمن بن جائینگے ممتاز بی بی، خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد اور انکی پوری ٹیم کیلئے جھولی اٹھاکر دعا کی۔ دوسری جانب خبریں کے لیگل ایڈیٹرز احتشام الحق صدیقی ایڈووکیٹ حکام بالا سے بذریعہ درخواست قانون کا مکان اور سامان واپس دلوانے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے آج درخواست دائر کرینگے۔