تازہ تر ین

اونچی دوکان پھیکا پکوان ۔۔۔ بندو خان بیکرز میں چوہوں کی بھرمار ، جراثیم ، خراب اشیاءفروخت ، شہری بیمار

لاہور(ملک مبارک سے) اونچی دوکان تے پھیکا پکوان ،مشہور ومعروف سویٹس بیکرز، بندو خان بیکرز میں چوہوں کی بھر مارشہریوں کو جراثیم زدہ اشیا ءفروخت کی جانے لگیں جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔بیکرز انتظامیہ نے فوڈاتھارٹی کی طرف سے واضع کردہ قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں شہریوں کی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کا مشہور ومعروف بیکرز سے اعتماد ختم ہونے لگا ہے لاہور کے مشہور بیکرز برانڈ بندو خان سویٹس بیکرز شہریوں میں ناقص میٹریل سے اشیا ءتیار کر کے دھڑلے سے سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے اگے فوڈ اتھارٹی بھی بے بس دیکھائی دیتی ہے ۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے بندو خان بیکرز اینڈ سویٹس واقع سنکھ پورہ شالیمار برانچ سے اشیا خرد خرید کیں جن میں کھانے کےلئے پف بھی خرید کئے شہری کے مطابق جب میں ان اشیا ءکو لے کر گھر گیا اور ان پف کو کھانے لگا تو ان میں مجھے چوہوں کی ریڈشیٹ نظر آئیں اور یہ اشیا مہنگے داموں فروخت کی گئیں ۔جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ بندوخان بیکرز اپنی بیکرز اشیا ءمیں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں دونمبر گھی استعمال کیا جاتا ہے زائد المیعاد انڈے استعمال کئے جاتے ہیں تیاری کے وقت کوئی تدبیری احتیاط نہیں کی جاتیں سویٹس سیکشن میں زنگ آلود برتنوں،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ناقص سٹوریج کے انتظامات کئے گئے ہیں جو انتہاہی مضر صحت ہیں چوہوں ریل پیل نظر آتی ہے لیکن انتظامیہ پیسے کے ہوس میں ان سب اصولوں کو بھول چکی ہے بندوں خان بیکری میں چوہوں کی حکومت ہے ۔طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کی موجودگی سے طاعون جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے جو انتہائی مہلک مرض ہے شہریوں نے فوڈ اتھارٹی و دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی بیکرز جو انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں کے خلاف فوری کاروائی کر کے بند کیا جائے ۔ بندو خان بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ کے خلاف پہلے بھی ناقص انتظامات اور ناقص اشیا ءکی فروخت پر مختلف ادارے کاروائی کر چکے ہیں لیکن بیکرزانتظامیہ پھر بھی باز نہ آئے ،جون 2018محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز ساجد علی اور محمد حسنین خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی سربراہی میںٹیم نے ویسٹ واٹر کو بغیر ٹریٹمنٹ کے خارج کرنے پر بندو خان سویٹس اینڈ بیکرز اور ہال مارک اپارل کو سیل کر دیاتھا۔ اسی طرح ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے لاہور کے معروف سویٹ ہاوس بندو خان کاپروڈکشن یونٹ زائدالمیعاداجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا،یونٹ سے 4 من زائدالمیعادکھویا بھی برآمد کر کے تلف کر دیا تھا۔ فروری 2018 ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سپیشل ریڈ کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاﺅن،مون مارکیٹ میں حشرات اورچوہوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر بندوخان ریسٹورنٹ کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا ۔ بندو خان بیکرز اینڈ سویٹس متعلقہ برانچ سے موقف لیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ بندو خان بیکرز ہے یہاں فوڈ اتھارٹی بھی کارروائی نہیں کر سکتی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv