تازہ تر ین
US-dollar-rises

ڈالر 122روپے کا ہوگیا، مزید کمی کا امکان

لاہور (اپنے رپورٹرسے )ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے میں یک مشترک 5روپے سے زائد کی حد تک نیچے آئی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت بننے تک ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہونے کا امکان موجود ہے ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ذخیرہ اندزوں میں تشویش کی لہر کی دوڑ گئی ، اپنا منافع بچانے کےلئے بیشتر کرنسی ایکسچینج سے وابستہ ، ڈیلرز اور خفیہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں فروخت شروع کر دی ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واقع ہونے ساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے ، ادارہ شماریات کی جانب سے ڈالر کی قیمت میںکمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہونے کی نوید سنا ڈالی ، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی جس کا تسلسل مزید جاری رہے گا ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور ذخیرہ کرنےوالے مافیہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر قیمت میں کمی کی وجہ سے وہ غم میں بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں حکومت کی جانب سے خوردنی تیل ، ڈیزل، پیٹرول اور دیگر امپورٹ کی جانے والی مصنوعات میں کمی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ، ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے غیر ملکی و ملکی قرضوں میں 450 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی دیگر قرضوں کا حجم کم ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر طرف ڈالرز کی قیمتوںمیں کمی کا تذکرہ عروج پر ہے اس کی وجوہات، اسباب اور ان کے سدباب کے حوالے سے مختلف معاشی ماہرین اورماہر سٹاک بروکرز اورملکی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے والی تاجر برادری کے علاوہ عوام نے بھی ڈالر کی قیمتوں میں کمی کوملکی معیشت کےلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔پاکستان میں ڈالر کی خفیہ طریقے سے خریدو فروخت کے باعث اور حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں کرنسیوں کے اتار چڑھاﺅ میں ذحیرہ اندوزوں کے غیر معمولی کردار ادا کرنے سے ملکی حالات میںمنفی تبدیلی رونما ہو تی ہے مگر اس مرتبہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث انکو بھی کرڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں توازن رکھنے کےلئے ٹھوس اور جامع معاشی پالیسی بنانا پڑے گی جس کے باعث معیشت کا پہیہ باآسانی چل سکے اس کے علاوہ ہمیں اپنی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے فرق کو برابرکرنے کی ضرورت ہیں۔ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ملک میں کرنسی ایکس چینج کے کاروبارکو خفیہ طریقے سے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ضرورت ہے بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت نے بھی کوئی قانون سازی نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کی روک تھام کے لئے کوئی قانون وضع نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ذخیرہ اندزوں کے حلاف کوئی منظم کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔منی ایکس چینجرز کی جانب سے ذیادہ منافع حاصل کرنے کی لالچ کی وجہ سے ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث حکومتی قرضوں کے بوجھ میں مزیداضافہ ، معاشی بدحالی ،مہنگائی اور بدامنی نے جنم لیتی ہے جن کے حلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ ان کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv