جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی

کینیڈا (ویب ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹن بیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ماہ تک ساتھ رہنے کے بعد منگنی کرنے والا جوڑا منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرتا ہے یا پھر شادی میں مزید تاخیر کرتا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 3 دن قبل ہی اپنا نیا گانا ‘نو برینر‘ ریلیز کیا تھا، اس گانے کو اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد وفاق میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کا اعلان آج کرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں نے طے کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور مذکورہ عہدوں پر متفقہ امیدوار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ مشترکہ امیدواروں کے لیے اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکز میں حکومت سازی کے لیے کوشش کی تجویز پر پیپلز پارٹی نے فوری رضا مندی ظاہر نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے مو¿قف اختیار کیا کہ حکومت سازی کے فیصلے کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی۔ لیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لاہورکی باہمت بیٹی فجرکا پاکستان کی بھلائی اور انصاف سے متعلق پیغام وائرل ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں فجرنے روتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بھلائی کے لیے ووٹ ڈالنے آئی ہے، یہاں انصاف نہیں ملتا، میں نے بہت ساری جگہ نوکری کے لیے کوشش کی لیکن کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔آرمی چیف نے باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی ہے جب کہ فجرکومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے،سابق شو ہر کی نیک تمنائیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں اور اپنے تمام خاندان کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا ملک و قوم کیلئے عمران خان نے جو کہا اس سے زیادہ کر کے دکھائیں، اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے۔ ان کا کہنا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ بشری بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کیا آپ کے بچے وزیراعظم ہاوس میں رہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا اپنا گھر ہی وزیراعظم ہاوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشری بی بی سے چھوٹے اختلافات تھے جو بڑھ گئے اور اس وجہ سے علیحدگی ہوئی۔ آج بھی کہتا ہوں کہ بشری بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں ، لوگ باتیں بناتے رہیں گے، ان کی فکر نہ کریں۔

بڑا سیاسی دھماکہ مرد کی جگہ خاتون صدر مملکت پاکستان میں جلد نئی تاریخ رقم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو ستمبر 2018 میں صدر پاکستان منتخب کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی خاتون صدر ہو سکتی ہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومروکا نام بھی صدر کے لیے پیش کیا گیا تاہم ناصرہ اقبال کو صدر بنانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور نئی حکمران جماعت میں اس تجویز کو پذیرائی مل رہی ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا گیا ہے۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال سپریم کورٹ کے سابق جج، شاعر مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال محروم کی اہلیہ ہیں، صباح نیوز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت جو 8 ستمبر 2018 کو پوری ہو رہی ہے، کے بعد صدر منتخب کرنے کی تجویز پر مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کی جانب سے مثبت رائے کے اظہار کے بعد جسٹس (ر) ناصرہ کو بطور صدر منتخب کرنے کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف میں اس تجویز کو پذیرائی مل رہی ہے اورسنجیدگی سے اس معاملے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ بعض حلقے یہ بھی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ناصرہ جاوید اقبال کی بطور صدر مملکت نامزدگی کی مصور پاکستان کی بہو ہونے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں بھی حمایت کرسکتی ہیں۔

دنیا کا پر کشش وزیر اعظم عمرا ن خان یا کینیڈین جسٹن ٹروڈو،سو شل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہوں گے جس کے بعد سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ بحث جاری ہے کہ اب دنیا کے پر کشش اورخوبصورت وزیراعظم عمران خان ہوں گے یا جسٹن ٹروڈو۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی وجیہ اورپ±رکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اورکروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کسی سے کم نہیں، اپنی پرکشش شخصیت اور نرم مزاجی کے باعث وہ پہلے ہی دنیا کے خوبصورت اور ہردلعزیز وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔لیکن اب عمران خان کے پاکستان کےمتوقع وزیراعظم بننے کے بعد جسٹن ٹروڈو سے یہ اعزاز چھیننے والا ہے کیونکہ انتخابی نتائج کے منظر عام پر ا?نے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں کا موازنہ کیاجارہا ہے اورعمران خان کو دنیا کے پہلے اور جسٹن ٹروڈوکو دوسرے نمبر پر پ±رکشش ترین وزیر اعظم کہا جارہا ہے۔

عقبی راستوں کی لائٹیں بند،چھوٹے کی بڑے میاں سے ہسپتال میں ملاقات 15منٹ راز ونیاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف کارڈیک سینٹر کے عقبی دروازے سے ہسپتال کے اندر داخل ہوئے، ان کی آمد کے وقت عقبی راستہ کی لائٹیں بند کر دی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی بات کی۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف خاموشی سے واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ دو لوگ اور بھی تھے جن کو اوپر نہیں جانے دیا گیا۔خیال رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف ان دنوں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کی اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران طبعیت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بدلتی صورتحال میں بلاول بھی ڈٹ گئے آج ہنگامہ خیز اجلاس

کراچی(ویب ڈیسک ) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں پارٹی کی ہنگامی میٹنگ طلب کر لی ہے جس میں صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت سازی کے حوالے سے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی کی آج دوپہر 2 بجے ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں تمام اہم پارٹی رہنماﺅں کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ میٹنگ میں سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کی ایئربس تیار

پیرس( ویب ڈیسک ) فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔فرانس کی فضائی کمپنی ایئربس نے اس طیارے کا نام ‘بیلوگا ایکسل’ (Beluga XL) رکھا ہے۔ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔ یہ ایئربس 125 ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔جمعرات 19 جولائی کو اس طیارے نے فرانس کے ٹولوز (Toulouse) ایئرپورٹ سے پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس موقع پر 10 ہزار کے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔اس طیارے کے ‘ببل سیکشن’ میں اضافی جگہ بھی موجود ہے جبکہ ایک لوئرڈ کاک پٹ بھی ہے، جس سے مرکزی ڈیک کے لیے جگہ بنتی ہے اور ڈائریکٹ کارگو میں آسانی رہتی ہے۔اگلے 10 ماہ میں اس ایئر بس کی 600 گھنٹے طویل ٹیسٹ فلائٹ کا تجربہ کیا جائے گا، جبکہ ایسی مزید چار سے پانچ ایئر بسیں بھی تیار کی جائیں گی۔

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان

فلپائن( ویب ڈیسک ) یہ عجیب و غریب خبر فلپائن سے آئی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں اور ان پر موجود انگلیوں کے ناخن بھی بڑھتے ہیں جنہیں وہ باقاعدگی سے کاٹتی بھی ہے۔فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہےاور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈاکٹروں سے بھرپور رابطہ نہ کرسکیں لیکن وہ دو جڑواں بچوں کی امید کررہی تھیں۔اس کے برخلاف جڑواں خود ایک طفیلیہ بن کر ان کی بیٹی سے پیوست ہوگیا اور اب اس کے جسم کا حصہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب پڑوسیوں اور مخیر حضرات نے ویرونیکا کےلیے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائیں گی۔تھائی لینڈ کے ایک سرجن نے کہا ہے کہ ایک سادہ ا±ٓپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوو¿ں کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے اور وہ بہت جلد یہ آپریشن انجام دیں گے۔ فلپائنی ماہرین نے بھی اس آپریشن کی کامیابی کی نوید سنائی ہے۔

پاک فوج کا 20 ہزار فٹ کی بلندی پر کامیاب آپریشن، روسی کوہِ پیما کو بچالیا

ُُٓٓپاکستان (ویب ڈیسک )پاک فوج نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گلیشیئر میں پھنسنے والے روسی کوہِ پیما الیگزینڈر گوبیافو کو بحفاظت اتار لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسی کوہِ پیما شمالی علاقہ جات میں بیافو گلیشیئر میں 20 ہزار 6 سو 50 فٹ بلند چوٹی لوٹک پر پھنس گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے پائلیٹس نے نامساعد حالات کے باوجود غیر ملکی کوہِ پیما کو بچانے کے لیے 31 جولائی کی صبح کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے انہیں باحفاظت زمین پر اتار لیا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ غیر ملکی کوہِ پیما 25 جولائی سے لوٹک کی چوٹی پر پھنسا ہوا تھا جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی 3 روز پہلے ہی ختم ہوگیا تھا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کوہِ پیما کو بچانے کے لیے اس سے قبل 26 سے 30 جولائی کے درمیان 7 کوششیں کی گئیں تھیں تاہم، شدید برف اور بادل کی وجہ سے انہیں تلاش کرنا ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود دنیا کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے دنیا بھر سے کوہِ پیما یہاں آتے ہیں، جن میں سے کچھ خراب موسم کی وجہ سے چوٹی کو سر نہیں کر پاتے یا پھر یہاں پھنس جاتے ہیں اور اپنی جان گنوادیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے حال ہی میں ان چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کے دوران پھنس جانے والے کوہِ پیما کو کامیاب آپریشن کے ذریعے بچایا ہے۔رواں برس 29 جون کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہنزہ میں اولتر چوٹی سر کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماو¿ں کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں بچالیا تھا، تاہم ایک کوہِ پیما ریسکیو آپریشن سے قبل ہی ہلاک ہوگیا تھا۔