تازہ تر ین

شوہر کی وفات پر سسرالیوں نے بیوی بچوں کو گھر سے نکال دیا ، متاثرہ نے خبریں ہیلپ لائن سے مدد مانگ لی

وہاڑی (شیخ خالد مسعودماجد معاون محمد مرزا ملک) شوہر کی وفات کے بعد سسرالیوں نے بہو بچوں کا جینا دوبھر کردیا۔ شوہر کے ملکیتی گھر اور سامان پر قبضہ کرکے 4 بچوں کی ماں کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا 4 سے ماہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارتے تنگ آگئی کوئی شنوائی نہ ہوئی بالا آخر تنگ آکر خبریں ہیلپ لائن سے مدد مانگ لی جس پر خبریں گروپ کے چیف ایگزیکٹو جناب ضیا شاہد کی ہدایت پر خبریں ٹیم وہاڑی سے 40 کلو میٹر دور بستی ممتاز آباد کچی پکی کے علاقہ میں پہنچ گئی 4 معصوم بچوں 6 سالہ ایمان فاطمہ، 4 سالہ کنیز فامطہ، 3 سالہ محمد انیس اور 10 ماہ کے بچے محمد علی کے ہمراہ انکی والدہ ممتاز بی بی بیوہ محمد شاہد قوم موچی نے بتایا کہ اسکا شوہر محمد شاہد محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا تھا کہ 5 ماہ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا میں نے لوگوں کے گھروں میں کام کرنا شروع کردیا اور بڑی مشکل سے لوگوں کے بچے کھچے کھانے سے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے کوشاں تھی کہ اچانک اسکے گھر واقع لڈن میں اسکے سسر غلام فرید ساس تسلیم بی بی اور دیور محمد زاہد آگئے اور مجھے میرے شوہر کے گھر سے نکال دیا میرے بچے چھین لیے میری منت سماجت پر میرے بچے دے دیئے اور بچوں سمیت گھر سے نکال دیا میں کھلے آسمان تلے بے یارو مدگار پڑی رہی پھر میرے میکے والے جو انتہائی غریب لوگ ہیں مجھے بستی ممتاز آباد کچی پکی لے گئے میرے گھر کو میرے دیور محمد زاہد نے تالے لگالیئے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی مجھے علاقہ کے کسی خدا ترسی شخص نے خبریں ہیلپ لائن پر بات کرنے کیلئے نمبر دیا جس پر خبریں ٹیم کو دیکھ کر حوصلہ ہوا ہے ممتاز بی بی بیوہ محمد شاہد نے خبریں کی وسالت سے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے گھر پر قبضہ کرنے والے میرے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے میرے گھر کا قبضہ واپس دلایا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ میرے سسرالی میری اور میرے بچوں کی جان کے دشمن بن جائینگے ممتاز بی بی، خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد اور انکی پوری ٹیم کیلئے جھولی اٹھاکر دعا کی۔ دوسری جانب خبریں کے لیگل ایڈیٹرز احتشام الحق صدیقی ایڈووکیٹ حکام بالا سے بذریعہ درخواست قانون کا مکان اور سامان واپس دلوانے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے آج درخواست دائر کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv