اسامہ کی گرفتاری کا باعث بننے والے شکیل آفریدی کی رہائی بارے امریکی خفیہ ایجنسی کا گھناﺅنا منصوبہ بے نقاب، چونکا دینے والے انکشاف

امریکی (ویب ڈیسک ) خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرار کرانے کا منصوبہ آئی ایس آئی نے ناکام بنا دیا۔ سی آئی اے کے ایک مقامی مخبر نے پشاور جیل توڑ کر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے فرار کے منصوبے کی اطلاع دی جس کے ذریعے سی آئی اس کام کو مکمل کرنا چاہتی تھی۔رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع ملنے پر آئی ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل، ذرائع رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کو باقاعدہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حوالگی کی بھی پیشکش کی گئی تھی جسے پاکستان نے قومی مفادات اور قومی امیج کے لیے اس پیشکش کو بھی ماننے سے انکار کردیا تھا۔

نواز شریف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ تحریر کرنیوالے جج کی اگلے ہفتے ریٹا ئر منٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان 6 مئی کو ریٹائر ہورہے ہیں، جسٹس اعجاز افضل خان کو ستمبر 2000 میں مشرف دور میں پشاور ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ پشاور ہائیکورٹ کے واحد جج تھے جنہوں نے تین نمبر 2007ئ کے تحت پی سی او کے تحت حلف اٹھایا نہ پیپلزپارٹی کے دور میں نائیک فارمولہ قبول کیا وہ چند ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 16 مارچ 2009ئ کو کامیاب وکلا تحریک کے بعد معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کیا تھا۔جسٹس اعجاز افضل خان نو سال تک پشاور ہائیکورٹ کے جج رہے، اکتوبر 2009ئکو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے اور بعدازاں 17 نومبر 2011 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ تحریر کیا تھا۔

معروف اینکرشاہ زیب خانزادہ کا اپنی شادی پر والہانہ رقص، ویڈیو دیکھ کہ آپ بھی کہہ دینگے واہ بھئی واہ

لاہور (ویب ڈیسک ) معروف صحافی و اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں اور کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔تمام تقریبات کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد اب شاہ زیب خانزادہ کے ڈانس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ شاہ زیب خانزادہ نے ڈانس کرتے ہوئے جس توانائی کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھ کر سب ہی متاثر ہیں اور ان کی تعریف کرنےپر مجبور ہیں۔

وزیراعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی خا تو ن سر بر اہ کی 14 لاکھ تنخوا ہ کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ میں افسران کی بھاری معاوضوں پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایک نیا پنڈورا با کس بھی کھل گیا ہے۔2016 سے یونٹ کی سربراہ فاطمہ زیدی ہیں جو ماہانہ 14 لاکھ تنخواہ وصول کر رہی ہیں،سرکاری گاڑی اوردیگر مراعات بھی حاصل ہیں۔اس کی وجہ سے مقتدر حلقے حیرا ن بھی ہیں۔

ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں ، ملک بھر میں عارضی لوڈشیڈ نگ کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں جس کے باعث ملک بھر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا خدشہ ہے۔ترجمان پاور ڈویڑن کے مطابق سسٹم سے 1200 میگاواٹ بجلی نکل گئی جب کہ ایل این جی پاور پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں جن میں حویلی بہادرشاہ ، بھیکی پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ شامل ہیں، تینوں ایل این جی پاور پلانٹس 3600 میگا واٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ ون، ٹو، تھری اور فور بھی بند ہیں۔

میشاء شفیع نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے اکاﺅنٹ بند کر دئیے

لاہو ر (ویب ڈیسک)میشاءشفیع کے الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات میدان میں آ چکی ہیں اور کوئی علی ظفر کی حمایت کر رہا ہے تو کوئی میشائشفیع کے حق میں بول رہا ہے۔ علی ظفر نے میشائشفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میشاءشفیع ان الزامات کو واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق میشاءشفیع اور ان کے شوہر نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس سے قبل ہی میشاءشفیع نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے اکاﺅنٹ بند کر دئیے ہیں جس کے بعد پاکستانی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مختلف آراءسامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی امن معاہدہ قبول یا اپنی بکواس بند کریں ،سعودی ولی عہد

واشنگٹن (ویب ڈیسک) شہزادہ محمد بن سلمان نے بااثر یہودی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی یا تو امریکہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا امن معاہدہ قبول کریں یا اپنی بکواس بند کریں ، سعودی عرب کو اور بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس لیے فلسطین ہماری پہلی ترجیح نہیں ہے۔ محمد بن سلمان کی یہ بات سن کر شرکا تقریباً اپنی کرسیوں سے گر پڑے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ کے دورے کے دوران 27 مارچ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو یارک میں یہودیوں کی مختلف تنظیموں کے سربراہان سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ معلومات اسرائیلی وزارت خارجہ کی ایک سفارتی کیبل سے حاصل کی گئی ہیں جو نیو یارک میں قائم اسرائیلی قونصلیٹ سے بھجوائی گئی ، اس کے علاوہ ایسے 3 امریکی اور اسرائیلی افراد جنہیں اس میٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی ان سے بھی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

کیا آپ بھُول جاتے ہیں؟وٹامن بی 6بارے چونکا دینے والا انکشاف

میلبرن (ویب ڈیسک) بعض لوگوں کو خواب اچھی طرح یاد رہتے ہیں، کچھ کو خواب کی تفصیلات یاد نہیں رہتیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں خواب ہی نہیں آتے تاہم اگر آپ خواب کی تفصیلات یاد رکھنا چاہتے ہیں تو وٹامن بی 6 والی غذائیں یا اس کے سپلیمنٹ نسخے آپ کی کچھ مدد کرسکتے ہیں۔ایک تحقیقی مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی 6 ہمیں خوابوں کو یاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے قبل اس وٹامن کی کوئی خوراک یا سپلیمنٹ کھائی جائے۔
آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ اسکول آف سائیکولوجی کے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے بعد اسے پرسیپچوئل اینڈ موٹر اسکِلز نامی جرنل میں اپنی تحقیقات شائع کرائی ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ خواب لاشعوری طور پر ذہن میں ابھرنے والی ایسی تصاویر، مناظر اور آوازوں کو کہتے ہیں جنہیں ہم نیند میں محسوس کرتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق ایک صحت مند انسان کو رات میں چار سے چھ مرتبہ خوابوں کا تجربہ ہوتا ہے لیکن صبح اٹھتے ہی ان کی معلومات مبہم ہوجاتی ہے یا کبھی کبھار کوئی ایک خواب یاد رہ جاتا ہے۔ بسا اوقات اس کی کچھ معلومات بھی ہمارے حافظے میں رہ جاتی ہے۔ڈاکٹر ایسپائے کہتے ہیں کہ وٹامن بی 6 سے آپ اپنے خوابوں کو بہتر انداز میں یاد رکھ سکتے ہیں لیکن اس کی پشت پر سائنس کی ایک چھوٹی سی تحقیق ضرور موجود ہے۔ اس کے لیے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے 100 ایسے افراد کو بھرتی کیا جن کی اوسط عمر ساڑھے 27 برس تھی۔ واضح رہے کہ وٹامن بی 6 جسمانی دفاعی نظام اور دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مداح کی جانب سے ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھینکنے پر فٹبالر کا حیرت انگیز اقدا م

لندن(ویب ڈیسک)جرمن اسٹار فٹبالر میسوت اووزل نے میچ کے دوران گراو¿نڈ میں پڑے ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور ایک طرف رکھ دیا، ا±ن کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔یورپا لیگ کے سیمی فائنل میں انگلش کلب آرسینل کی نمائندگی کرنے والے جرمن فٹبالر میسوت اووزل کھیل کے دوران کارنر کک کی تیاری کر رہے تھے تو اس دوران مخالف ٹیم ایٹلیٹیکو کے مداح کی جانب سے ان کی جانب ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا پھینکا گیا۔جرمن فٹبالر نے ڈبل روٹی کے اس ٹکڑے کو اٹھا کر چوما اور تعزیماً ماتھے سے بھی لگایا جس کے بعد ایک طرف رکھ دیا۔ پہلے تو فینز کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے مذہب اسلام کے مطابق عمل کیا جو کھانا ضائع کرنے سے منع کرتا ہے۔