تازہ تر ین
justice

نواز شریف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ تحریر کرنیوالے جج کی اگلے ہفتے ریٹا ئر منٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان 6 مئی کو ریٹائر ہورہے ہیں، جسٹس اعجاز افضل خان کو ستمبر 2000 میں مشرف دور میں پشاور ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ پشاور ہائیکورٹ کے واحد جج تھے جنہوں نے تین نمبر 2007ئ کے تحت پی سی او کے تحت حلف اٹھایا نہ پیپلزپارٹی کے دور میں نائیک فارمولہ قبول کیا وہ چند ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 16 مارچ 2009ئ کو کامیاب وکلا تحریک کے بعد معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کیا تھا۔جسٹس اعجاز افضل خان نو سال تک پشاور ہائیکورٹ کے جج رہے، اکتوبر 2009ئکو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے اور بعدازاں 17 نومبر 2011 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ تحریر کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv