پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار

 دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے باوجود 7 ویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز برقرار ہیں۔ بھارت کی ٹیم نے4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ اب بھی دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔

زرداری پہلے میرے اشاروں پر چلتے رہے تو اب کس کی کٹھ پتلی ہیں، نواز شریف

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی حریف آصف زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا تازہ بیان قومی جماعت کے قائد کے شایان شان نہیں ہے۔سابق صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیچڑ اچھالنے اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں ،کیا زرداری صاحب اتنے ہی معصوم اور بھولے تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے، میں بڑے اصولی اور نظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں اس لیے سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔وازشریف نےکہا کہ زرداری صاحب نے اصرار کیا تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کردی جائےلیکن میں نے مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے انکار کیا تھا،زرداری صاحب نوشتہ دیوارپڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ آج آصف زرداری کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے اور میرا مشورہ ہے کہ بہتر ہوگا زرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی اپنی توجہ انتخابات پر مرکوز رکھیں۔مسلم لیگ(ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے یہ بتایا کہ وہ میرے اشاروں پرچل رہے تھے تو وہ قوم کو آج یہ بھی بتادیں کہ وہ کس کی کٹھ پتلی ہیں ہم نے حکومت کا حصہ بننے کیلیےمشرف کےمواخذے،ججوں کی بحالی اور سترہویں ترمیم کاخاتمہ شرائط رکھی تھیں تاہم مشرف سے اختلاف کا مقصدیہ نہیں ہوناچاہیے کہ ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے،آصف زرداری کو اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر اسی دن ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا اور اسی بیان پر آصف زرداری سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

سپریم کورٹ سمیت تمام طاقتور اداروں کی عقابی نظریں پنجاب پر مرکوز ہیں، شہباز شریف

 لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا سورج پنجاب کی دھرتی پر پورے زور و شور سے چمک رہا ہے لیکن دہرا معیار نہیں چلے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی پر پورے زور و شور سے چمک رہا ہے، سپریم کورٹ بھی بڑی گہرائی میں جاکر نوٹس لے رہی ہے، ریاست کے تمام طاقتور اداروں کی عقابی نظریں صرف پنجاب پر مرکوز ہیں، اگر پچھلے 10 سال میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان، قبر سے میری لاش نکال کر ٹانگ دیا جائے، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کے خلاف نیب کے کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہرا معیار نہیں چلے گا، ایک طرف تو آپ کرپشن کو نظر انداز کر رہے ہیں اور کوئی پوچھ نہیں ہورہی، لیکن دوسری طرف آپ ہر چیز کا جائزہ لے رہے ہیں، بتایا جائے کہ کیا آگ اور پانی مل سکتے ہیں؟ آگ اور پانی کبھی نہیں مل سکتے، دونوں میں سے ایک نے ختم ہونا ہے، اگر نیب نے کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے تو اچھی بات ہے لیکن بلاامتیاز سب کا احتساب ہونا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ اورنج لائن چین کا منصوبہ ہے جسے پی ٹی آئی نے 22 ماہ تک تاخیر کا شکار کرایا، لاہور والوں نے پی ٹی آئی سے بدلہ لیا جس پر انہیں سلام کرتا ہوں، اورنج لائن منصوبے میں ہم نے چین سے کہا کہ بڈنگ (بولی) کرانی ہے جس پر چین نے کہا کہ ہمارا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، 70 سال سے ہم نے پاکستان کو جتنے قرضے اور گرانٹس دیں ان کی کبھی ٹینڈرنگ نہیں ہوئی، تو آپ کہاں سے آگئے، لیکن میں نے چین سے کہا کہ عوام کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے ہم نے اس منصوبے کی بڈنگ کرانی ہے جس پر وہ آمادہ ہوگئے اور چین کی کمپنیاں نامزد کردیں جن کی بڈنگ ہوئی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سب سے کم بولی 2.1 ارب ڈالر (210 ارب روپے) کی دی گئی، میں نے کمپنی سے قیمت کم کرنے کا کہا، تو وہ کہنے لگے کہ 70 سال سے اس کی مثال نہیں ملتی، اس کام میں 7 ماہ لگ گئے، لیکن چینی کمپنی نے قیمت کم کرکے 165 ارب روپے کردی، اس طرح تقریبا 50 ارب روپے کی بچت ہوئی، پھر میں نے کہا کہ منصوبے کا سول ورکس ہم کریں گے، جس پر چین نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا پیسہ ہے ، اس لیے ہم چینی کمپنی کو ٹھیکہ دیں گے، باالآخر مذاکرات کے بعد چینی ہمارے مطالبے پر راضی ہوگئے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غریب قوم کے ساتھ اس سے بڑا جرم کیا ہوسکتا ہے کہ اشرافیہ نے چند دہائیوں میں کئی سو ارب کے قرضے معاف کرائے، مٹھی بھر لوگوں کو دنیا کی تمام نعمتیں حاصل ہیں جب کہ باقی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے نوجوانوں کو کھڑا ہونا ہوگا۔

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ: پی ٹی آئی کا نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ الزام میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کارروائی کے لیے ثبوت اسپیکر اسمبلی کو فراہم کردیے گئے ہیں۔ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جس پر بعض ارکان اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کیا  جبکہ بعض نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر اتفاق کیا میڈیا کے ذریعے جواب دینے پر پارٹی قیادت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی بجائے پارٹی کے خلاف بولنے پر انھیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں اسپیکر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی قیادت نے ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے جنہوں نے میڈیا پر آکر پارٹی کے خلاف بیان بازی کی ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو شوق ہے تو اسے ویڈیو ثبوت فراہم کرسکتے ہیں ہمیں حکومت کی بھی کوئی فکر نہیں اکثریت کھونے کے باوجود اسمبلی نہیں توڑرہے۔

بے باک ترین ادا کارہ نے شوہر سے چھٹکا را کیسے حا صل کیا،اہم انکشا فات

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی معروف رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ ’صوفیہ حیات ‘نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیرت کے سمندر میں مبتلا کر دیا ہے ،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”تم نے مجھے کہاتھا کہ تم انٹریر ڈیزائنر ہو اور محلوں کو خوبصورت بناتے ہوے لیکن تم نے جھوٹ بولا بلکہ تم تو قرض میں ڈوبے ہوئے ہو ،تم نے کہا تم مجھ سے محبت کرتے ہوے وہ بھی جھوٹ تھا ، محبت جھوٹ نہیں بولتی اور چوری نہیں کرتی ، میں نے ہر بل خود ادا کیا ، میں نے ہمارے کپڑوں اور کھانے کیلئے خرچ کیا اور تم مجھ سے مزید چوری کرنا چاہتے ہو ،تم وہ سب کچھ ہڑپ کرنا چاہتے ہو جو میرے پاس ہے ، جب میں تم سے ملی تو تم دکان پر نوکری کرتے تھے لیکن میں نے پرواہ نہیں کی ، میں تم سے اب بھی محبت کرتی ہوں ، ہر کسی نے مجھے خبردار کیا کہ کسی ایسے شخص سے شادی مت کرو جس کے پاس رہنے کیلئے گھر اور پیسہ نہیں ، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی ،میں محبت پر یقین رکھتی تھی لیکن تم نے مجھے غلط ثابت کر دیا تو اس لیے میں تمہیں اپنے گھر اور زندگی سے نکال رہی ہوں ، میں نے سبق سکھا ہے کہ اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا ۔

پاکستانی نژاد نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی تصویر پر شدید تنقید

لندن(ویب ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ایک تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس میں انہیں طاقت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز وزیرداخلہ ایمبررڈ کے استعفے کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے پر تعینات کیا اور آفس میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جب وہ وزارت داخلہ پہنچے تو انہوں نے ایک منفرد انداز سے فوٹوگرافرز کو پوز دیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔وزیر داخلہ ساجد جاوید نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل دونوں ٹانگوں کو پھیلا کر تصویر کھنچوانے کے لئے پوز دیا جسے ٹوئٹر صارفین طاقت کے اظہار اور مغروریت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ساجد خان اس طرح کا پوز دینے والے پہلے برطانوی سیاستدان نہیں، ان سے قبل موجودہ وزیراعظم تھریسامے، سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور کنزرویٹو پارٹی کے سابق پارلیمانی رکن جارج اوسبورن بھی اس قسم کا پوز دے چکے ہیں۔

شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھرمیں شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجادیاگیا، محافل، شبینہ کاانعقاد ہو گا، ملکی ترقی، امت مسلمہ کی سربلندی اور گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شبِ برات (آج) منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی شب برات پر ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجایا جائیگا جہاں رات بھر عبادات کی جائیں گی، خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سربلندی، گناہوں کی بخشش، آسودگی، بیماریوں سے شفایابی کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعاﺅں کے لئے قبرستان بھی جائیں گے۔ شہری انتظامیہ نے اس سلسلے میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔ بڑی رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں والی شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس رات عبادت کرنے سے اللہ تعالی انسان کو اپنی رحمت سے دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا کردیتا ہے۔

جلسہ میں بیچا رگی کی علا مت بنے عامر لیاقت،تصاویر نے سو شل میڈیا پرکھلبلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس جلسے میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماﺅں کیساتھ نئے شامل ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت بھی شریک ہوئے جن کا میڈیا کیرئیر تو متنازعہ ہے ہی لیکن جب وہ پی ٹی آئی میں شریک ہوئے تو عمران خان کو بھی اس فیصلے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب عامر لیاقت کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں وہ دلچسپی سے خالی نہیں۔