اسلام آباد/پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی کیلئے منظورآفریدی کا نام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مسترد کردیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلی کےلئے دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعلی پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے جبکہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ منظور آفرید ی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے نامزد نگران وزیراعلی منظورآفریدی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں کپتان نے بطورنگران وزیراعلی نامزدگی پرمنظورآفریدی کومبارکباد دی تھی۔
Monthly Archives: May 2018
کھانے کے بعد کچھ ‘میٹھے’ کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟
لاہور(ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کرنے لگتا ہے یا چینی کی طلب محسوس ہوتی ہے؟برصغیر میں تو یہ کافی عام رجحان ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں کھانے کے بعد کچھ میٹھا لازمی کھایا جاتا ہے۔تو میٹھے کی یہ طلب کیوں ستاتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب جاننا ضروری ہے۔ان ‘صحت مند’ غذاو¿ں سے دوری ہی بہتر
پیدائشی رجحان:اگر تو آپ کو میٹھا کھانا زیادہ ہی پسند ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی غلطی نہ ہو، درحقیقت لوگوں کے اندر پیدائش سے ہی میٹھی غذاوں کو ترجیح دینے کا رجحان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تلخ اور ترش غذائیں اکثر معدے کے لیے بھاری ثابت ہوتی ہیں، تو قدرتی طور پر انسان کے اندر اس سے بچنے کے لیے میٹھے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ توانائی والی غذا، جیسے چینی، غذائی قلت کے دوران بقاءفراہم کرتی ہے۔
فوجی خواتین کے مقابلہ حسن کا انعقاد
ماسکو (ویب ڈیسک ) روسی فوج کی طرف سے گزشتہ دنوں اپنی خواتین اہلکاروں کے مقابلہ حسن کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی اہلکاروں میں سے ہر ایک کو مختلف ٹاسک دیئے گئے تھے، جن کے ذریعے نہ صرف ان کے حسن کو جانچا گیا بلکہ ان کی دیگر کئی مہارتوں کو بھی مدنظر لایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں خواتین کی جنگ میں لڑنے کی صلاحیت، تخلیق کاری، کھانا پکانے میں مہارت اور عقل و دانش کے بھی ٹیسٹ لیے گئے۔ اس مقابلے کا نام ’میک اپ انڈر کیموفلاج‘ (Makeup under Camouflage)رکھا گیا تھا۔ اس میں شریک تمام خواتین اہلکاروں کا تعلق سٹریٹجک میزائل فورسز سے تھا جنہوں نے روایتی فوجی کیموفلاج کے ساتھ میک اپ بھی کر رکھا تھا۔
پی پی پھر سے تلوار بازی کریگی ،انتخابی نشان کی درخواست دیدی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستا ن پیپلز پارٹی کا انتخابی نشال تلوار حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہو گی چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تلوار نشانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست پہلے ہی جمع کرائیہو ئی ہے پارٹی کے بانی چیرمین زولفقارعلی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977 میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا بعد میں تلوار نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا اب الیکشن کمیشن نے تلوار نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
رمضان میں اس سے فرحت بخش پھل اورکوئی نہیں ہے
لاہور (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجیں؟اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں جن کے فوائد آپ کو حیران کردیں گے۔تربوز:تربوز میں 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے بہترین غذا ہے جو اس موسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔ سخت گرمی کے باعث زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے۔لیکن ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں، جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔اسی طرح تربوز کے ایک کپ میں 46 فیصد کیلوریز سمیت وٹامن سی اور وٹامن اے بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
حوبوزہ:خربوزوں میں بھی بیٹا کروٹین اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کے سر کے جلدی خلیات کی نشوونما کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جلد کی اوپری تہہ کی چمک بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ چہرے پر جلد کو مردہ ہوکر پرت کی شکل میں بھی تبدیل نہیں ہونے دیتے۔
فالسے:اس موسم میں فالسے آسانی بلکہ انتہائی سستے داموں دستیاب ہیں، یہ پھل ہیٹ اسٹروک سے بچاو¿ میں مدد دیتا ہے جبکہ معدے کے لیے بھی بہترین ہے جو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے۔
لیچی:چونکہ اس میں فائبر موجود ہے تو اسے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے، رمضان کے دوران ایک بڑا مسئلہ قبض کا ہوسکتا ہے جس کی وجہ غذا میں فائبر کی مناسب مقدار نہ ہونا ہوتی ہے۔ تو صحت مندانہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے یہ پھل فائدہ مند ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے غذا?ں کو ہضم کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
افغان فورسز کا انوکھا کارنامہ ، مثال ملنا مشکل، غلطی سے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9 شہریوں کو بھون ڈالا
کابل (ویب ڈیسک ) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک گھر پر افغان فورسز کی کارروائی میںغلطی سے 9 افراد مارے گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہے۔صوبائی گورنر حیات اللہ حیات کے مطابق رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں 8 شہری زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ جس گھر پر کارروائی کی گئی، وہاں سے فائرنگ کی آواز آرہی تھی، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کیوں ہوئی۔ننگرہار کے ایک اسپتال کے ترجمان انعام اللہ میاں خیل نے بھی تصدیق کی کہ فورسز کی کارروائی کے بعد 9 لاشیں لائی گئیں۔واضح رہے کہ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں طالبان اور شدت پسند تنظیم داعش کا کنٹرول ہے اور یہاں ان گروپوں کی جانب سے اکثر و بیشتر کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔
عام انتخاب سبوتاژہونے کا خطرہ ،کون کر رہا ہے ،سنسنی خیز خبر
اسلام آباد(آئی این پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سیکریٹری الیکشن بابر یعقوب فتح محمدنے انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خطرات ہیں جو الیکشن کمیشن کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔ عالمی طاقتیں عام انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ پولیس کی سیکیورٹی ناکافی ہے، صوبوں کی طرف سے سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات کا مطالبہ آ رہا ہے۔سیکیورٹی خطرات پر کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے یہ باتیںپیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہونے والے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں جس کی صدارت سینیٹر رحمان ملک نے کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمدنے کمیٹی کو عام انتخابات کے سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 20 ہزار پولنگ سٹیشن حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔حساس پولنگ سٹیشنوں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔کیمرے سے سیکیورٹی اور الیکشن عملے کے نظم و نسق کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات کا مطالبہ آ رہا ہے۔پاک فوج کے ساتھ سیکیورٹی پر اجلاس ہو چکے ہیں۔پاک فوج مشرقی اور مغربی بارڈر پر مصروف ہے۔کیمروں کی تنصیب کا طریقہ کار طے کرنا باقی ہے۔کیمروں کی تنصیب سے الیکشن میں شفافیت آئے گی۔الیکشن کے دوران بہت بڑے سیکیورٹی خطرات ہیں۔ سیکیورٹی خطرات الیکشن کمیشن کے لئے بڑی پریشانی کا باعث ہیں۔عالمی طور پر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات پر کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دوں گا۔صوبائی چیف سیکرٹریز نے پولنگ سٹیشنوں کے لئے کیمروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔کیمروں کی تنصیب کا ایس او پی مرتب کر لیا گیا ہے۔سیکیورٹی کے لئے پولیس ناکافی ہے۔غور کیا جا رہا ہے کہ پاک فوج کو صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کریں یا تمام سٹیشنوں پر تعینات کریں۔ایک تجویز ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے۔سینٹ داخلہ کمیٹی نے کہا کہ الیکشن میں نتائج تبدیل کئے جاتے ہیں ۔پولنگ سٹیشنوں سے نتائج ریٹرننگ افسروں کے دفاتر لے جاتے ہوئے تبدیل کئے جاتے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ لیکشن میں جھرلو نہیں پھرنا چاہیے۔ اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی وضع کر لیا گیا ہے،کسی کو نتائج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پریذائڈنگ افسر پولنگ سٹیشن سے ہی فارم 45 پر رزلٹ درج کر کے اس کی تصویر الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔ جو پریذائڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر نہیں بھیجے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صرف دس فیصد پریذائڈنگ افسر ایسے ہوتے ہیں جو گڑ بڑ کرتے ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں خیبر پختونخواہ نگران وزیراعلی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ سینٹر جاوید عباسی نے کہا کہ نامزد نگران وزیراعلی متنازعہ ہے، الزامات ہے کہ دھاندلی کریگا۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلی کے متعلق شور شرابا ہوا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ کے نگران وزیراعلی کی نامزدگی پر انکوائری کرائے۔ کسی متنازعہ شخص کو نگران وزیراعلی نامزد نہیں ہونا چاہئے۔ پاک و شفاف الیکشن کیلئے قابل و غیر متنازعہ نگران وزیراعلی کی تقرری کیا جائے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کو جیسے پتہ چلا اس نے نگران وزیراعلی کی نامزدگی معطل کر دی۔ رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن متنازعہ نامزدگی کیخلاف انکوائری کرکے کمیٹی کو مطلع کریں۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ الیکشن کروانے پر چار سال میں ہم نے بہت کام کیا ہے۔ آن لائن ووٹنگ کے لئے فنگر پرنٹ ڈوائسسز کم قیمت ہوں تو فنگر پرنٹ پہچاننے میں مسلہ ہو تا ہے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوج کی تعیناتی سے متعلق بر وقت آگاہ کرنا ہو گا۔وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔الیکشن کمیشن ووٹرز کے پولنگ سٹیشن تبدیل نہ کرنے کو یقینی بنائے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس باراضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپرز سرکاری پریس سے چھپوائے جا ئیں گے۔بیلٹ پیپرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جہاں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہو تو کمیٹی ساتھ دیگی۔
حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اٹارنی جنرل کا چونکا دینے والا اقدام عاصمہ حمید نئی اے جی پنجاب تعینات
لاہور (کورٹ رپورٹر) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتر اوصاف نے نگران حکومت کے قیام کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 31مئی تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اشتر اوصاف لاہور میں دوبارہ وکالت کی پریکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصمہ حامد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتونبن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئینی قانون میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اپنی قابلیت کے باعث وہ جنوری 2014میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔ عاصمہ حامد سپریم کورٹ کی وکیل ہیں اور وہ صوبہ پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں کیسز کی کامیاب بحث بھی کر چکی ہیں۔ عاصمہ حامد اب تک سرکاری اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے کئی کیسز میں صوبے کیلئے اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں۔
انٹر میں کشمیر سے ٹاپ کرنیوالی بہادر باپ کی بیٹی جیل کیوں جاتی ہیں ؟ پڑھائی کیسے مکمل کی ؟ تہلکہ خیز انکشافات
کشمیر (ویب ڈیسک ) سما شبیر عام کشمیری لڑکیوں سے محض اس لیے مختلف نہیں ہیں کہ انھوں نے انڈیا بھر میں منعقدہ بارہویں جماعت کے وفاقی امتحانات میں کشمیر سے ٹاپ کیا۔وہ اس لیے بھی مختلف ہیں کہ ان کے والد شبیر احمد شاہ سینیئر علیحدگی پسند رہنما ہیں جنھوں نے ک±ل ملا کر اب تک 31 سال مختلف جیلوں میں گزارے ہیں۔بارہویں جماعت میں داخلہ لیتے ہی سما کے والد شبیر شاہ کو قانون نافذ کرنے والے سرکاری ادارے (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے خفیہ ذرائع سے رقوم لے کر مسلح شورش کو فنڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔امتحانات کی تیاری کے دوران جب سما دلی کی تہاڑ جیل میں والد سے ملنے جاتیں تو انھیں پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا، لیکن وہ یہ وقت جیل کے باہر پڑھائی میں صرف کرتی تھیں۔سما کہتی ہیں: ویسے بھی کشمیر میں اگر آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوا پھر بھی حالات کا اثر آپ کے دل و دماغ پر پڑتا ہے، لیکن میں ذاتی طور پریشان تھی، میرے بابا جیل میں تھے اور ملاقات اس قدر مشکل تھی کہ ایک دن جیل کے باہر انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن میں کتابیں ساتھ لے جاتی تھی اور انتظار کے دوران جیل کے باہر پڑھتی تھی۔سما کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سے متاثر ہوئیں کہ وہ سالہاسال سے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود اپنے مقصد کے لیے کوشاں ہیں، اس لیے انھوں نے بھی طے کر لیا کہ وہ ا±ن کے لیے فخر کا باعث بن کر دکھائیں گی۔سما شاہ کی والدہ سرکاری ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ خود انصاف کی لڑائی لڑنے کے لیے وکالت کا پیشہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں لیکن انھوں نے سارا وقت امتحان کی تیاری میں صرف کیا۔ سما کہتی ہیں کہ انھوں نے بچپن سے اپنوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافیوں کا طویل سلسلہ دیکھا ہے۔ میری لڑائی قانونی ہو گی، اسی لیے میں نے ڈاکٹر یا انجنیئر بننا نہیں چاہا، میں وکیل بنوں گی، اور کشمیر ہو یا کوئی اور جگہ میں ناانصافیوں کے خلاف اپنی تعلیم اور اپنا ہنر بھرپور استعمال کروں گی۔سما کی والدہ ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ خاوند کے جیل میں قید ہونے کے بعد انھوں نے بچوں کی دیکھ بھال کا ذمہ لیا، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ’جیل کے اندر شبیر شاہ کا سر فخر سے اونچا ہو۔سما کو دکھ ہے کہ وہ اپنی شاندار کامیابی کی خبر سب سے پہلے اپنے والد کو نہیں سنا پائیں۔’انھوں نے اخبار میں پڑھا ہوگا، لیکن میں انہیں اس اہم موقع پر دیکھنا چاہتی تھی، وہ بہت خوش ہو جاتے۔ ہمیں تو جیل میں بھی انہیں شیشے کی آڑ سے دیکھنا ہوتا ہے اور بات بھی مائیکرو فون کے ذریعے ہوتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکثر علیحدگی پسند رہنماو¿ں کے بچوں نے تعلیم کے میدان میں اہم کارنامے کیے ہیں۔سید علی گیلانی کے ایک فرزند ڈاکٹر اور چھوٹے بیٹے زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، مسلح رہنما سید صلاح الدین کے چھوٹے بیٹے بھی ڈاکڑ ہیں، آسیہ انداربی کے فرزند ملیشیا میں اعلیٰ تعلیم میں مصروف ہیں۔ البتہ سید گیلانی کے دست راست اشرف صحرائی کے بیٹے جنید خان حالیہ دنوں تعلیم ادھوری چھوڑ کر مسلح گروپ حزب المجاہدین میں شریک ہوگئے۔
تباہی ،بے وطنی ،خوف شام کے تعاقب میں ہے مگر دنیا کی پہلی دُھن شام کا موسیقی کیلئے تحفہ ہے
عرب (ویب ڈیسک) عرب کا ملک شام فی الحال جنگ کے شعلوں میں گھرا ہے اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے جبکہ لاکھوں ترک وطن پر مجبور ہیں۔آج شام میں چہار جانب تباہی، بے وطنی، غریبی، بے روزگاری کا مایوس کن منظر پھیلا ہوا ہے۔ عدم تحفظ کا ایسا ماحول ہے کہ لوگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔ خوف ان کا ہمہ وقت تعاقب کر رہا ہے۔بہت سے شامی باشندے اپنا وطن چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ گزین ہیں۔ایسے حالات میں اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ موسیقی کی لے پر تیار کیا جانے والا دنیا پہلا گیت شام میں تیار ہوا تھا تو آپ کو یقین نہیں آئے گا۔’شدت پسندی کا مقابلہ صوفی موسیقی سے‘
سعودی عرب میں ’جاز موسیقی کے فیسٹیول کا اعلان‘آئیے اس حقیقت سے تاریخ کی دھول ہٹاتے ہیں۔
روح میں موسیقیشام ایک ایسا ملک ہے جس کی روح میں موسیقی بسی ہوئی ہے اور اسی نے دنیا کو موسیقی کی دلکشی سے روشناس کرایا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر پیار سے محبت سے رہنے کا سبق پڑھایا۔
جدید شام سنہ 1946 میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس سے قبل اس کا خطہ بہت وسیع تھا۔’موسیقی کو زندہ رکھنے کے لیے لائیو کانسرٹس ضروری’2016: موسیقی میں تجربوں کا سال یہاں مسلمانوں کے ساتھ یہودی، مسیحی اور کرد نسل کے لوگ آباد تھے اور سب نے اپنی اپنی سطح پر یہاں موسیقی کے ورثے کو بڑھانے میں حصہ لیا۔دنیا کے پہلے گیت کی دھن سنہ 1950 میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہاں سے تقریباً 3400 سال پرانی مٹی کی 29 تختیاں ملی ہیں۔اگرچہ ان میں سے اکثر تختیاں ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک سالم ہے۔ جس پر موسیقی کی کچھ دھنیں نقش ہیں اور اس پٹی کو ایچ 6 کا نام دیا گیا ہے۔
نماز کی ادائیگی کے دوران عمران خان کے پیچھے کھڑی خاتون کیا بشریٰ بی بی ہیں ؟
لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے پوری طرح پردے میں چھپی ہوئی ایک خاتون بھی نماز ادا کر رہی ہے جس کے بارے میں اندازہ قائم کیا جارہا ہے کہ یہ ان کی نئی دلہن بشریٰ بی بی ہیں تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے عمران خان کی نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے پیچھے پورے گاﺅن اور چادر کے ساتھ اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو ڈھانپے ہوئے ایک خاتون بھی نظر آتی ہے، اس خاتون کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی ہیں تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ درحقیقت یہ ویڈیو پرانی ہے اور عمران خان کے پیچھے نظر آنے والی خاتون ریحام خا ن ہیں۔عمران خان نے ریحام خان سے شادی کے بعد ان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تھی اور یہ ویڈیو اسی وقت بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جن میں ریحام خان کا گاﺅن بالکل ویسا ہی نظر آرہا ہے جیسا کہ ویڈیو میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں اس خبر میں سب سے اوپر لگی ہوئی تصویر میں بھی عمران خان کو آگے اور ریحام خان کو پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بغور جائزہ لینے پر ریحام خان کا چہرہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔
پا کستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ،توا ،جھاڑو ،چمچہ جیسے فضول ،مضحکہ خیز انتخابی نشانات
رحیم یار خان(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات 2018ءکیلئے 330 انتخابی نشانات کی جاری ہونے والی فہرست میں حیران کن طور پر 1977ءکے عام انتخابات میں پاکستان قومی اتحاد کو ملنے والا انتخابی نشان ”ہل“ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقبول نشان تلوار کی بجائے ”دو تلواریں “ کا انتخابی نشان بھی اس فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 انگریزی حروف تہجی اور توا ،جھاڑو ،آئیس کریم ،انسانی آنکھ ،چمچا ،پنجرا اور شہد کی مکھی جیسے مضحکہ خیز انتخابی نشانات بھی اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملتے جلتے انتخابی نشانان کی بھی اس فہرست میں بھرمار کی گئی ہے جس سے ووٹروں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنے امیدواروں کو مہر لگانے میں کافی پچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والی انتخابی نشانوں کی فہرست میں انگریزی حروف تہجی A,B,G,K,P اور S بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ چارپائی اور ڈبل بیڈ ،ایمرجنسی لائٹ ،انرجی سیور اور سٹریٹ لائٹ / پھول اور پھولوں کی مالا / گھوڑا اور گھوڑے کے پاﺅں کی کھریاں / چابی ،چابی والا اور چابی والا چھلا تالے کے ساتھ / عام جوتا اور کھسہ / عدسہ اور شیشہ / موبائل سیم ،موبائل فون اور موبائل چارجر / درخت اور کھجور کا درخت / اونٹ اور بے بی کوٹ / پین اور پنسل اور میز ،کرسی ،گول میز اور سٹڈی ٹیبل ود چیئر جیسے ملتے جلتے انتخابی نشانات بھی اس فہرست کا حصہ ہیں جبکہ تندور ،چمٹا ،پیاز ،انسانی آنکھ ،انسانی ہاتھ ،ہکا ،سبز مرچ ،سکے ،پنجرہ ،اینٹ ،پانی کا کٹورہ اور غبارے جیسے مضحکہ خیز انتخابات نشانات بھی اس فہرست کا حصہ بنائے گئے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کو کوئی سنجیدہ انتخابی نشان لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
جیمز بانڈ کی 25ویں فلم ،معاوضہ 7ارب لیں گے
امریکہ (ویب ڈیسک) جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کے مرکزی کردار کے لیے مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد ڈینیئل کریگ کا نام ظاہر کر دیا ہے۔لیکن کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو ان کی بانڈ سیریز کی پانچویں اور آخری فلم کے لیے کتنی رقم ملے گی؟
برطانوی اخبار ‘مرر’ میں شائع ایک خبر کے مطابق انھیں اس نئی فلم کے لیے پانچ کروڑ پاو¿نڈ کی خطیر رقم دی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کے پیکیج میں ایگزیکٹو فلمساز کا کریڈٹ، انڈورسمنٹ اور منافع میں حصہ بھی شامل ہے۔زیادہ کمانے والے اداکار، سکارلٹ جوہانسن سرفہرست
ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ
اطلاعات کے مطابق یہ فلم دو گھنٹے 20 منٹ دورانیے کی ہوگی اور اس طرح ہر منٹ کے لیے 50 سالہ اداکار کو تین لاکھ 57 ہزار پاو¿نڈ ملیں گے۔
اس سے قبل انھیں ان کی آخری بانڈ فلم ‘سپیکٹر’ کے لیے مبینہ طور پر تین کروڑ 70 لاکھ پاو¿نڈ دی گئی تھی۔
کریگ اور مونیکا بلوچیتصویر کے کاپی رائٹAFP/GETTY IMAGES
Image caption
اطلاعات کے مطابق ‘سپیکٹر’ فلم کے لیے ڈینیل کو تقریباً پونے چار کروڑ پاو¿نڈ دیے گئے تھے
اگر کریگ کو پانچ کروڑ پاو¿نڈ کی رقم ملتی ہے تو وہ دنیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ہو جائیں گے۔
ان کے مقابل میں بانڈ فلموں کے اداکاروں میں جارج لیزنبائی کو انڈین نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایک فلم کے لیے 72 ہزار پاو¿نڈ ملے تھے جبکہ راجر مور کو ساتھ فلموں میں معروف روایتی جاسوس کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ پاو¿نڈ ملے تھے۔
ان کے علاوہ ٹیموتھی ڈالٹن کو دو فلموں کے لیے 40 لاکھ پاو¿نڈ جکہ ڈینیل سے قبل بانڈ کا کردار ادا کرنے والے پیئرس بروسنن کو چار فلموں میں اداکاری کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ پاو¿نڈ ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
آسکر کا حصہ تھے، آج بھٹک رہے ہیں
’بھارتی ماو¿تھ فریشنر کمپنی نے دھوکا دیا‘
اس سے قبل اداکار ڈینیل کریگ نے کہا تھا کہ وہ پھر سے بانڈ کا کردار ادا کرنے کے بجائے ‘اپنی کلائی کاٹ لینا پسند کریں گے’ تاہم مسلسل انکار کے بعد انھوں نے بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم میں واپسی کے لیے ہامی بھر لی۔