یشت
کھیل
اینٹرٹینمنٹ
ٹیکنالوجی
بین الاقوامی
صحت
کالم
بلاگز
دلچسپ و عجیب
ٹی وی پروگرام
search
Ad powered by advergic.com
سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کا بائیکاٹ
مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں، پرچی کے ذریعے وزیراعلیٰ نہیں بنا، سہیل آفریدی
Shahab Ur Rehman
Oct 13, 2025
whatsaap
سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کا بائیکاٹ
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
تحریک انصاف کے نامزد امیداوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر قائد ایوان خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہوگا۔ آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا، افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں۔ جب بھی کہا گیا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔ بانی کو جیل سے منتقل کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔ مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں، میں پرچی کے ذریعے وزیراعلیٰ نہیں بنا، سب سے پہلے پاکستانی ہوں،قبائلی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ قبائلی علاقوں پر حکومت کی جارہی ہے، قبائل باہر نکل کرپی ٹی آئی کاشکریہ ادا کررہے ہیں۔ میرے نام کے ساتھ زرداری ہے،بھٹو ہے نہ ہی شریف ہے، میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے،اس لیے تذلیل کی گئی، نام کےساتھ شریف، بھٹو، زرداری لکھ کر کوئی لیڈر نہیں بنتا۔
قبل ازیں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، اسپیکر بابرسلیم نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ ہی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتاہے، آئینی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے کہا کہ اب بھی علی امین گنڈاپور کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھتاہوں، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی،اس اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ایک حکومت ہوتے ہوئے دوسرے وزیراعلیٰ کاانتخاب غیرآئینی ہے، غیرآئینی اقدام پر ایوان سےواک آؤٹ کرتے ہیں۔
قبل ازیں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری مرضی، ہماری اکثریت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں امن اور انصاف ہو۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےجس دن حکم دیا، میں نےاستعفیٰ دے دیا، جمہوری عمل ہونے دیں، تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔
خیال رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔ جس میں کیے گئے دستظ میں مشابہت نہیں رکھتے۔ اس وقت میں پشاور سے باہر ہوں لہذا وزیر اعلی 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاوس آجائے تاکہ مبینہ استفعوں کی آئین کے مطابق تصدیق ہوسکے۔




























