تازہ تر ین

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی فائرنگ سے شدید زخمی، ملک بھر میں کشیدگی

 

لاہور / مریدکے: تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں انہیں متعدد گولیاں لگنے کی اطلاعات ہیں۔ پارٹی کے ترجمان کے مطابق رضوی کو تین گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو فوری طور پر قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔ تاہم واقعے کے مقام اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 

ٹی ایل پی کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور کئی مقامات پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اب تک ان کے 250 سے زائد کارکن اور رہنما جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 1,500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مریدکے کے علاقے میں قائم اینٹی ٹی ایل پی کیمپ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔ تحریکِ لبیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

 

پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصاً لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ پیر کے روز مریدکے میں ہونے والے شدید تصادم میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

 

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv