نوازشریف سوات آپریشن کے مخالف تھے کس منہ سے امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی

سوات (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف سوات ا?پریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے، وہ کس منہ سے وہاں امن کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا اور اسی وجہ سے ملالہ یوسفزئی وطن واپس آئی ہیں۔پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے بیان پر سخت رد عمل دیا ہے اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سوات ا?پریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے جب کہ اس ا?پریشن کے خلاف نواز شریف کے جلسے تاریخ میں درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف طالبان کو اپنے لوگ کہتے تھے جب کہ پیپلزپارٹی نے سوات ا?پریشن پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کروایا، ا?ج نواز شریف کس منہ سے سوات آپریشن کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر تھی جب کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، صرف ایک صوبے کا نہیں، ا?ج کے جلسے میں بھی نواز شریف نے لوگوں کو عدلیہ کے خلاف اکسایا۔

2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور آئندہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، پاناما کی وجہ سے نواز شریف کو کے پی کے میں تبدیلی نظر نہیں آئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی تھی لیکن ہم نے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیں، نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے کہ آج بہتر پولیس کی وجہ سے وہ سوات میں تقریر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے گاڈ فادر اور چھوٹے ڈان نے لاہور میں بڑی تباہی کی، ہر طرف سیمنٹ نظر آ رہا ہے، ہم اقتدار میں آ کر لاہور کو بھی ٹھیک کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور ہم ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور جب تبدیل ہوتا ہے تو پنجاب تبدیل ہوتا ہے اور پنجاب میں تبدیلی کا مطلب پاکستان میں تبدیلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر لاہور میں درخت لگائیں گے، شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ کون سا ملک ترقی کر سکتا ہے جب اس کا وزیراعظم اور سارے وزیر چوری کر رہے ہوں۔قبل ازیں یوحنا آباد میں ممبر سازی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں شریف 30 سال سے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شریف برادران سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا ڈان سب سے بڑا ڈرامہ ہے، کبھی ٹوپیاں پہن لیتا ہے اور کبھی بارش میں بوٹ پہن لیتا ہے، 2018 کا الیکشن جیت کر ان کا جو پیسا باہر پڑا ہے وہ ان سے نکلوا کر قوم پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنائیں گے لیکن الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ، تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں سب انسان برابر ہوں گے۔

22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے، شہباز شریف

لندن (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی کے دوران میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہوا تھا، لندن میں اسی کے علاج کے سلسلے میں آتا ہوں۔لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں امریکا میں آپریشن کے بعد 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، الزام خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے‘۔شہباز شریف نے ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کیے لیکن علاج کیلئے لندن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن قوم کی توقع اور ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ ا?ئندہ وزیراعظم بن گئے تو ان کی اولین ترجیح کیا ہوگی تو انہوں نے کہا کہ جب موقع ا?ئے گا تو تو ترجیحات کے بارے میں پوری قوم کو بتاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم سے سچ کی توقع کرتی ہے جھوٹ کی نہیں، میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن آیا تھا اور 2آفیشل میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی ا?ئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہواتھا، سعودی عرب سے امریکا گیا تھا جہاں میجر سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد میں 2003 کے اواخر اور 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، جب تک میں پاکستان نہیں گیا لندن میں اپنے معالج سے علاج کراتا رہا، معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے جس سےاللہ نے جان چھڑائی، عمران خان کو کچھ خیال ہونا چاہیے کچھ احساس ہونا چاہیے‘۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف چند روز قبل طبی معائنے کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کی میڈیکل چیک اپ ہوئے اور کچھ میٹنگز بھی ہوئیں۔

’الزام خان‘ کی حکومت نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا، نواز شریف

سوات(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے اور انہوں نے خیبر پختونخوا میں کچھ کام نہیں کیا۔سوات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا لیکن اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی دولت ختم کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آف شور کمپنی کو مانا لیکن اسے نہیں نکالا گیا، نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا۔

انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، مریم نواز

سوات(ویب ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، فیصلے اتنے ہی سچے ہوتے تو ا?پ کو توہین کا خوف نہیں ہوتا۔ سوات کے کبل گراو¿نڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں نواز شریف اداروں سے تصادم کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ڈیل کررہے ہیں، تمہاری کون سی بات درست ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں بلکہ دلیل کی ضرورت ہے جہاں بتایا جائے کہ الزام میں صداقت ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ زرداری اور عمران جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئے وہ عوام کا نہیں، سینیٹ انتخاب میں عمران نے زرداری کے قدموں میں ووٹ کی پرچی رکھ دی، آپ کے ووٹ کے خلاف سازش میں عمران خان اور کے پی کے حکمران مہرہ بن کر استعمال ہو رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ بہت مقبول ہو گیا ہے، یہ بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا بیانیہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وہ مشرف جس نے ملک کا آئین توڑا، ایک منتخب وزیراعظم کو برطرف کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور کمر کے درد کا بہانہ بنا کر آرام سے ملک سے فرار ہو گیا، بتایا جائے کہ ملک میں یہ دو نظام کیوں ہیں، کسی عدالت میں جر?ت نہیں کہ اسے لندن سے واپس بلایا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہم اس سوات میں کھڑے ہیں جہاں بم دھماکے ہوتے تھے، وہ مشرف اور زرداری کا پاکستان تھا جب روز لاشیں گرتی تھیں لیکن ا?ج یہ پاکستان نواز شریف کا پاکستان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کی گلیاں، بازار اور سڑکیں آباد ہوگئی ہیں، بم دھماکوں کا نشان مٹ چکا ہے، یہ ان لوگوں کا پاکستان ہے جو آئین اور قانون کے لیے کھڑے ہوئے اور یہ پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والوں کا پاکستان ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو 2013 میں ووٹ دیا انہوں نے صحت کے انصاف کا نعرہ لگایا اور بجائے صحت کا انصاف دیتے وہ اسلام آباد میں دھرنا دینے پہنچ گئے۔مریم نواز نے کہا کہ اِن لوگوں نے تعلیم کی ایمرجنسی کا نعرہ بھی لگایا لیکن وہ سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی ایمرجنسی لگوانے کے لیے اسلام آباد میں بیٹھ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان اور صوبے کے حکمران اس وقت کہاں تھے جب کے پی کے میں سیلاب اور ڈینگی آیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کے ووٹ کے خلاف جو سازش ہو رہی تھی اس میں خیبر پختونخوا کے حکمران اور عمران خان مہرہ بن کر استعمال ہو رہے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اب سے کچھ دیر بعد جلسے کے شرکائ سے خطاب کریں گے۔گراو¿نڈ کے اندر اور باہر نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ پارٹی رہنماو¿ں کے بیٹھنے کے لئے 80 فٹ اونچا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے مطابق جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ائیر پورٹ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برطانوی شہری کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز 785 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص آصف خان کی تلاشی کے دوران جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برا?مد ہوئی۔
اے ایس ایف نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش پر ملزم برطانوی شہری نکلا تاہم اے ایس ایف نے مزید کارروائی و تفتیش کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے پونے دو کلو ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف نے حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کر دیا

مسلم لیگ (ن) کا سوات میں پاور شو: نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

سوات (ویب ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔سوات کے کبل گراو¿نڈ میں (ن) لیگ کی جانب سے سیاسی پنڈال سجادیا گیا ہے اور جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز اور پینافلیکس ا?ویزاں کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے جو اب سے کچھ دیر بعد شرکائ سے خطاب کریں گے۔گراو¿نڈ کے اندر بھی نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ شرکائ کی بڑی تعداد گراو¿نڈ میں موجود ہے، پارٹی رہنماو¿ں کے بیٹھنے کے لئے 80 فٹ اونچا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے مطابق جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

رنویر زخمی ہوگئے، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم نہیں کرینگے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تاہم اس کے باوجود وہ اپنی نئی ا?نے والی فلم ‘گلی بوائے’ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار رنویر سنگھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبال کھیلتے ہوئے ان کا کندھا زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔اداکار رنویر نے فیصلہ کیا کہ وہ زخمی حالت میں بھی فلم کی شوٹنگ جاری رکھے گیں تاکہ فلم کو اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی 7 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے تھے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب پرفارم نہیں کرسکیں گے تاہم ٹورنامنٹ کے فنالے میں ان کے پرفارم کیے جانے کا امکان ہے۔زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گ±لی بوائے‘ میں پہلی دفعہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

عدلیہ اپنا کام کرے، سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں: بلاول بھٹو

حیدرآباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہیئے، اگر ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیئے، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضیائ الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لئے اسے ووٹ نہیں دیا گیا جب کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے، مک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔