تازہ تر ین

2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور آئندہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، پاناما کی وجہ سے نواز شریف کو کے پی کے میں تبدیلی نظر نہیں آئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی تھی لیکن ہم نے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیں، نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے کہ آج بہتر پولیس کی وجہ سے وہ سوات میں تقریر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے گاڈ فادر اور چھوٹے ڈان نے لاہور میں بڑی تباہی کی، ہر طرف سیمنٹ نظر آ رہا ہے، ہم اقتدار میں آ کر لاہور کو بھی ٹھیک کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور ہم ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور جب تبدیل ہوتا ہے تو پنجاب تبدیل ہوتا ہے اور پنجاب میں تبدیلی کا مطلب پاکستان میں تبدیلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر لاہور میں درخت لگائیں گے، شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ کون سا ملک ترقی کر سکتا ہے جب اس کا وزیراعظم اور سارے وزیر چوری کر رہے ہوں۔قبل ازیں یوحنا آباد میں ممبر سازی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں شریف 30 سال سے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شریف برادران سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا ڈان سب سے بڑا ڈرامہ ہے، کبھی ٹوپیاں پہن لیتا ہے اور کبھی بارش میں بوٹ پہن لیتا ہے، 2018 کا الیکشن جیت کر ان کا جو پیسا باہر پڑا ہے وہ ان سے نکلوا کر قوم پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنائیں گے لیکن الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ، تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں سب انسان برابر ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv