بہت جلد شام سے فوج واپس بلالیں گے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کی جلد واپسی چاہتے ہیں۔داعش کے خلاف مشترکہ کامیابی پر انہوں نے اپنی تقریر کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام سے بہت جلد واپس آئیں گے ¾ اب یہ معاملہ دوسروں کو دیکھنے دیں ¾بہت جلد، بہت جلد ہم واپس آئیں گے اور اپنے ملک کی حفاظت کریں گے جہاں ہم رہتے ہیں اور جہاں ہم رہنا چاہتے ہیں۔دو سینئر حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان کے تبصرے نے ان کی اندرونی مشیروں کے ساتھ مشاورت کی جھلک دکھا دی ہے ٹرمپ حیرت میں ہیں کہ امریکی فوج کو دہشت گردوں کے ساتھ کیوں رہنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ شامی فوج نے باغیوں کے زیر اثر رہنے والے علاقے غوطہ سے ان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔شامی فوج کے مطابق دار الخلافہ کے اطراف میں تقریباً تمام علاقہ خالی کرالیا گیا تاہم دومہ کے علاقے میں مذاکرات جاری ہیں۔حکومت نے علاقے کے سب سے بڑے شہر اور داعش کے مضبوط زیر اثر رہنے والے علاقے دومہ میں باغیوں کو خبردار کردیا کہ وہ ہفتے کی رات تک علاقہ خالی کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیں گے۔

بھارت وحشی ہو گیا 17کشمیری شہید

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا، جب کہ ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 15 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شوپیاں جب کہ 3 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں شہید کیا۔ فائرنگ سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ شہید نوجوانوں میں جان محمد لون، زبیر احمد بٹ، رف بشیر خندے، یاور ایٹو، ناظم نذیر، عادل ٹھوکر، عبیر شفیع ملا، رئیس ٹھوکر، اشفاق ملک، زبیر تورے اور مشتاق احمد ٹھوکر شامل ہیں۔ان میں سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ تاہم بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ یہ نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ شہید نوجوانوں میں اعلی مجاہد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ جنوبی کشمیر کے علاقے کچدورا میں ہونے والی جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے۔ ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس اور فوج نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں آنکھوں پر گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بینائی بھی ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔کٹھ پتلی حکومت نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر اتوار کو دن چار بجے پورے مقبوصہ علاقے میں جگہ جگہ شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ دریں اثناءاسلام آباد کےع لاقے دیال گام میں شہید ہونے والے نوجوان رﺅف بشیر کھانڈے کو آبائی گاﺅں دہرونہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور اازادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ادھر کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے بیسویں طلباءنے نوجوانوں کی شہادت پر مذکورہ کیمپس میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی طلباءنے اازادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”قبصہ ختم کرو“ ”کشمیریوں کو آزادی دو“ جیسے نعرے درج تھے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر سے مذاق ہے۔ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سفاک اور المناک دن ہے، معصوم کشمیریوں پر بھارت قابض فورسز کے مظالم جاری ہیں، بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں اور کشمیر لہو لہو ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک دن میں 15بے گناہ کشمیری شہید ہو گئے، قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جس کے نتتیجے میں انسانی حقوق کا عالمی چارٹر مذاق بن گیا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دیدی

کراچی(ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کی شاندار کاکردگی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 14ویں اوور میں صرف 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی سرزمین آج ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرنے جارہی ہے جس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ا?ج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ دیکھنے کے لئے ا?نے والے شائقین نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے جنہیں شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ ایریاز سے گراو¿نڈ تک لایا جارہا ہے جہاں سے وہ سیکیورٹی چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم کے اندر داخل ہورہے ہیں۔ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی نیشنل اسٹیڈیم چکی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد ، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں ا?ندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں۔