حیدرآباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہیئے، اگر ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیئے، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضیائ الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لئے اسے ووٹ نہیں دیا گیا جب کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے، مک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

