تازہ تر ین

انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، مریم نواز

سوات(ویب ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، فیصلے اتنے ہی سچے ہوتے تو ا?پ کو توہین کا خوف نہیں ہوتا۔ سوات کے کبل گراو¿نڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں نواز شریف اداروں سے تصادم کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ڈیل کررہے ہیں، تمہاری کون سی بات درست ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں بلکہ دلیل کی ضرورت ہے جہاں بتایا جائے کہ الزام میں صداقت ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ زرداری اور عمران جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئے وہ عوام کا نہیں، سینیٹ انتخاب میں عمران نے زرداری کے قدموں میں ووٹ کی پرچی رکھ دی، آپ کے ووٹ کے خلاف سازش میں عمران خان اور کے پی کے حکمران مہرہ بن کر استعمال ہو رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ بہت مقبول ہو گیا ہے، یہ بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا بیانیہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وہ مشرف جس نے ملک کا آئین توڑا، ایک منتخب وزیراعظم کو برطرف کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور کمر کے درد کا بہانہ بنا کر آرام سے ملک سے فرار ہو گیا، بتایا جائے کہ ملک میں یہ دو نظام کیوں ہیں، کسی عدالت میں جر?ت نہیں کہ اسے لندن سے واپس بلایا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہم اس سوات میں کھڑے ہیں جہاں بم دھماکے ہوتے تھے، وہ مشرف اور زرداری کا پاکستان تھا جب روز لاشیں گرتی تھیں لیکن ا?ج یہ پاکستان نواز شریف کا پاکستان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کی گلیاں، بازار اور سڑکیں آباد ہوگئی ہیں، بم دھماکوں کا نشان مٹ چکا ہے، یہ ان لوگوں کا پاکستان ہے جو آئین اور قانون کے لیے کھڑے ہوئے اور یہ پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والوں کا پاکستان ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو 2013 میں ووٹ دیا انہوں نے صحت کے انصاف کا نعرہ لگایا اور بجائے صحت کا انصاف دیتے وہ اسلام آباد میں دھرنا دینے پہنچ گئے۔مریم نواز نے کہا کہ اِن لوگوں نے تعلیم کی ایمرجنسی کا نعرہ بھی لگایا لیکن وہ سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی ایمرجنسی لگوانے کے لیے اسلام آباد میں بیٹھ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان اور صوبے کے حکمران اس وقت کہاں تھے جب کے پی کے میں سیلاب اور ڈینگی آیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کے ووٹ کے خلاف جو سازش ہو رہی تھی اس میں خیبر پختونخوا کے حکمران اور عمران خان مہرہ بن کر استعمال ہو رہے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اب سے کچھ دیر بعد جلسے کے شرکائ سے خطاب کریں گے۔گراو¿نڈ کے اندر اور باہر نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ پارٹی رہنماو¿ں کے بیٹھنے کے لئے 80 فٹ اونچا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے مطابق جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv