عامر خان کینڈین باکسر پر ٹوٹ پڑے ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی بیوی فریال مخدوم اور نجی زندگی کے بارے میں نازیبا کلمات کہنے پر پریس کانفرنس کے دوران سب کے سامنے کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے منہ پر پانی کا گلاس دے مارا۔گزشتہ روز باکسر عامر خان اور ان کے حریف باکسر  فل لو گریکو کے درمیان ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب گریکو نے سب کے سامنے نہ صرف عامر خان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنا شروع کردیا بلکہ ان کی بیوی فریال مخدوم اور اینتھنی جوشوا کے تعلقات کے بارے میں بھی نازیباکلمات کہنے شروع کردئیے۔ پہلے تو عامر خان گریکو کی بات پر مسکراتے رہے تاہم جب معاملہ ان کی برداشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے ٹیبل پر رکھا ہوا پانی کا گلاس گریکو کے منہ پر دے مارا اور اس کے بعد ان پر مکے برسانے کی کوشش کی تاہم تقریب میں موجود دیگرافراد نے بیچ بچاو¿ کرایا۔

راﺅ انوار کی دبنگ انٹری ، چونکا دینے والا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔راو¿ انوار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاو¿س میں ہوں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں، 1995 میں اچھا کام کیا اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔او¿ انوار کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں گھر پر چھاپے کے حوالے سے راو¿ انوار نے بتایا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا، جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ 25 سال پہلے فروخت کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کی اس بات سے متفق ہوں کہ فحش ویڈیو فلمیں بنانے میں منظم گروہ ملوث ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پیر سیالوی کی خدمت میں حاضری رنگ لے آئی ہے۔ ہمارے ملک میں مزارات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں موجود متولی پاور فل ہوتے ہیں۔ ہمارے عوام بھی پیروں، فقیروں کو ووٹ زیادہ دیتے ہیں اور اگر اس میں کسی سیاسی جماعت کا تڑکا لگ جائے تو بہت ”اعلیٰ“۔ مزارات صوبائی سبجیکٹ ہے۔ یہ وفاقی سطح پر لے جانے والا کام نہیں ہے۔ شاید پیر سیالوی نے یہ محسوس کیا ہو کہ کہیں مزارات کو حکومت اپنی تحویل میں نہ لے لے اس لئے انہوں نے میاں شہباز شریف کی بات مان لی۔ میاں شہباز شریف صاحب کی صوبے میں حکومت ہے اور مرکز میں بھی انہی کی حکومت ہے۔ لگتا یہی ہے کہ مشائخ حضرات اپنی شان و شوکت اس معاملے کی وجہ سے کھونا نہیں چاہتے۔ میاں شہباز شریف صاحب نے بڑی مہارت کے ساتھ اس معاملے کو ہینڈل کیا ہے۔ پہلے انہوں نے چھڑی دکھائی کہ تمام مزار وغیرہ قابو کر لوں گا۔ اگلے دن جا کر گھٹنوں کو ہاتھ لگا لیئے۔ استعفوں کی واپسی میاں شہباز شریف کی کامیابی ہے۔ ہمیری خبر یہ کہتی ہے کہ اس معاملے میں ڈیل ہوئی ہے۔ اور پیش کش کی گئی ہے کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو دو بڑی ”لیوکریٹوو“ سیٹیں، ایک وزارت مذہبی امور، جس کے ساتھ حج ہوتا ہے۔ کھربوں کا مسئلہ ہوتا ہے۔ ہر دور میں حج کے وزیر کے سکینڈل سامنے آتے رہے ہیں۔ ہمارے رپورٹر نے کہا ہے کہ پیر سیالوی کو میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ جس کو کہیں گے ہم حج کی وزارت اس کو دیں گے۔ دوسری اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ کی سیٹ ہے۔ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمن کا نامزد بندہ اس پر آتا تھا۔ پیر فقیر اچھے لوگ ہوتے ہیں یہ زیادہ لڑنے جھگڑنے والے نہیں ہوتے۔ جلد مان جاتے ہیں۔ ہر ایم پی اے اور ایم این اے جب استعفیٰ دیتا ہے۔ اس کا مقصد ہوتا ہے کہ ہمیں مناﺅ! یہ سیاسی لوگ ہوتے ہیں۔ وہ اپنا مفاد سامنے رکھتے ہیں۔ مجھے پہلے اندازہ تھا کہ یہ جس کان سے نکلے ہیں اس میں واپس جائیں گے۔ جن جن لوگوں نے استعفے دیئے ہیں یہ سب لوگ واپس کر لیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ اب ان میں سے کوئی پارٹی بھی تبدیل کر لے۔ ایک زمانے میں آصف علی زرداری کو سیاست کا پی ایچ ڈی ہولڈر کہا جاتا تھا۔ بظاہر شہباز شریف جو کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کے دور میںوزارت عظمیٰ کی پیش کش ٹھکرا دی تھی۔ انہیں مائنس نواز پر وزارت عظمیٰ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنے بھائی کو نہیں چھوڑا۔ دونوں بھائیوں میں ایک چھوٹا سا فرق ضرور ہے۔ جسے اکثر کوئی نہ کوئی اجاگر کرتا رہتا ہے شاہد خاقان عباسی نے بھی کہہ دیا ہے اور نوازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ شہبازشریف صاحب اگلے وزیراعظم ہوں گے لیکن اب وزیراعظم نے کہا ہے کہ وقت آنے پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔ لہٰذا یہ بات ضروری نہیں لگتی کہ وہی وزیراعظم ہوں گے عین وقت پر فیصلہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور مریم نواز بھی وزیراعظم کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔مظاہرے ہوں یا دھرنے ایک بات طے ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ”پاور بیس“ لاہور ہے جب تک شہباز شریف وزیراعلیٰ ہیں تب تک ان کے جلسے بھرپور ہوں گے۔ میری بات طاہر القادری، عمران خان سے بھی ہوئی۔ زرداری صاحب نے کہا پنجاب میں ان کی حکومت ہو گی۔ لوگ ووٹ دیں تو حکومت ان کی ہو گی۔ میں نے تمام پارٹیوں کے لوگوں کو کہا ہے کہ جب تک شہباز شریف اقتدار میں ہیں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت قائم رہے گی۔ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں۔ یا مریم نواز وزیراعظم بن جاتی ہیں۔ بنیادی طور پر نوازشریف اور مریم نواز کے لہجے میں جو تلخی آ رہی ہے اس سے اپوزیشن والوں نے ٹھیک اندازے لگائے ہیں کہ ان کی نااہلی والا کیس تاحیات ہی ہو گا۔ عدالتوں کے سارے فیصلے، جے آئی ٹی کی رپورٹیں سامنے رکھتے ہوئے ذرا مشکل نظرآتا ہے کہ عدالت اپنا فیصلہ واپس لے لے گی اور نوازشریف کو سیاست میں واپس آنے کی اجازت دے گی۔ نہیں لگتا کہ نوازشریف کو کلین چٹ ملے گی۔ میرے تجزیے کے مطابق نوازشریف عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود سے میری پرانی واقفیت ہے۔ اس زمانے میں یہ اے آر وائی پر لندن سے پروگرام کیا کرتے تھے۔ میں اس وقت ان کے پروگراموں میں گیا بھی ہوں۔ ایک پروگرام میں میں اور عشرت العباد اکٹھے ہو گئے اس وقت وہ ایم کیو ایم لندن کے دفتر کے انچارج ہوتے تھے۔ میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے کہا کہ بہادری کی ضرورت نہیں اگر کوئی خبر غلط ہو گئی ہے تو آپ معذرت کر لیں۔ عدالتوں کا تو میں بہت احترام کرتا ہوں۔ میں فوراً عدالت سے معافی مانگ لیتا ہوں۔ ڈاکٹر شاہد کو میں نے اتوار کی رات کو پی سی ہوٹل میں کھانے پر بلایا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اس پر اتنے تلے ہوئے کیوں ہو۔ میں نے انہیں ایک رپورٹ دکھائی۔ انہوں نے بتتایا کہ ان کی معلومات اس رپورٹ کے علاوہ ہیں۔ عمران علی کے اکاﺅنٹس کی رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ لیکن شاہد مسعود جو کہتا ہے کہ اس کے پیچھے گروہ ہے میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ وہ کہتا ہے کہ اس واقعہ کی ریڈیو بنائی۔ میں اس سے متفق ہوں۔ سرگودھا، چونیاں اور دہلی کی رادھا کے واقعات اٹھا کر دیکھ لیں۔ ایسا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے والی جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں تھے۔ وہ پولیس کی جے آئی ٹی تھی۔ اب نئی جے آئی ٹی، ایف آئی اے کی سربراہی میں بنی ہے۔ اس کے ارکان بھی پنجاب حکومت کے ملازم نہیں ہیں۔ انہوں نے مجھ سے بہت سی باتوں پر آف دی ریکارڈ بات کی اس لئے میں نہیں سمجھتا کہ اسے پبلک کروں۔ اکاﺅنٹس کو ایک طرف رکھ دیں، اسٹیٹ بینک نے بھی اس کی تردید کر دی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر باتوں میں کافی وزن ہے۔ سرگودھا والی خبر میں 600 بچوں کی ویڈیو کی خبر آئی ہے۔ وہ بندہ جو پکڑا گیا ہے اس نے قبول کیا ہے کہ ناروے کی ویب سائٹس کے لئے اس نے بنائی اور کروڑوں روپے اس سے حاصل کئے، یہ معمولی کیبل آپریٹر کی دکان نہیں ہے۔ اس کے پیچھے بہت اثرورسوخ رکھنے والا گروہ ہے۔ اس واقعہ میں ایک گرفتاری بھی نہیں ہوئی۔ 600 بچوں کا معاملہ ہے۔ یہ کیس ایف آئی اے کے پاس تھا۔ اس کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ ملزم والدین کی مرضی سے انہیں پیسے دیا کرتا تھا۔ کیا 600 میں سے ایک باپ بھی ایسا نہیں تھا جو اس پر اعتراض کرتا۔ ایک بندہ پکڑا گیا۔ اس نے قبول بھی کیا۔ یہ عمل قانوناً جرم ہے اور اس پر آئین میں بہت سخت سزا موجود ہے۔ اس کا ملزم منڈی بہاﺅالدین کا رہنے والا ہے اور وہ اتنا بااثر ہے کہ کوئی اس پر ہاتھ نہیں ڈالتا تھا۔ اس کی کمپیوٹر کی دکان تھی اور یہ پولیس کے کمپیوٹر بھی ٹھیک کیا کرتا تھا۔ ایئرفورس والوں کے دفتر کی بھی مرمت کرتا تھا۔ ان کے سافٹ ویئر بھی کیا کرتا تھا۔ اس شخص نے اب تک دو جج تبدیل کروا دیئے ہیں۔ چیف جسٹس صاحب بھی اس کی تصدیق کر لیں۔ ججوں کے تبادلے کیلئے کتنا پریشر آیا ہو گا۔ اس کے باوجود ایک بھی بندہ گرفتار نہیں ہوا جو یہ ویڈیو بنوایا کرتا تھا۔

اداکارہ زینت امان بھی جنسی ہراسگی کا شکار،مقدمہ درج

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے بھارتی بزنس مین کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔بھارت میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنا، ان کا پیچھا کرنا اور راہ چلتے انہیں پریشان کرنا معمول کی بات ہے، روزانہ ہزاروں خواتین اس پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتی ہیں جب کہ عام خواتین کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اور مقبول اداکارائیں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز اداکاراﺅں کے ساتھ زیادتی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے بھی بھارتی بزنس مین کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کےلیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں بھارتی بزنس مین امر کھنہ کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، بدسلوکی کرنے اور پیچھا کرنے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق امر کھنہ اور زینت امان بہت اچھے دوست رہ چکے ہیں تاہم کسی بات پر دونوں کا جھگڑا ہوا اور تعلقات میں کشیدگی آگئی، اسی وقت سے زینت امان کی امر کھنہ سے بات چیت بند کی ہوئی ہے تاہم امر کھنہ مسلسل اداکارہ کو فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کا پیچھا بھی کررہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں، ان کی فلم ہو، ماڈلنگ یا کوئی عام سی تصویر لوگوں کو کافی پسند آتی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک نئی تصویر جاری کی ہے جسے ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے۔مسز ویرات نے ٹویٹر پر اپنی نئی فلم سوئی دھاگا کی تیاریوں کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سوئی دھاگے سے کپڑے پر کڑھائی کرتے نظر آرہی ہیں، ان کی تصویر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور ری ٹوئٹ کیا۔انوشکا نے اپنی فلم سوئی دھاگا کی پروموشن کیلئے تصویر کے ساتھ ہندی زبان میں ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس کا ترجمہ کترن سے بنی کہانی، پیوند لگا کے ہے سنانی۔ سوئی دھاگا ہے۔بالی ووڈ کی نئی فلم سوئی دھاگا میں انوشکا کے ساتھ ورون دھون نظر آئیں گے۔

، فلم کیلئے بھارتی اداکارہ کڑھائی سیکھ رہی ہیں۔
جبکہ وہ اپنے لباس پر بھی کافی توجہ دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے جنوری میں دوبارہ اپنے کام کا آغاز کیا، وہ ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک بہتر ہورہا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمےراارشد نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ، جلد کامیابی کے لئے نئے آنے والے پہلے گلوکاری کی بنیادی تعلیم حاصل کریں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں جس کو سننے والے بہت پسند کر رہے ہیں ، گلوکاری کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آرہی ہیں جو یقینا گلوکاری کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے نئے گلوکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے آئیں تاکہ جلد کامیابی ان کا مقدر بن سکے ۔

فلم ”کرش4 “کی ہیروئن کیلئے کترینہ کیف زیر غور

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سائنس فکشن فلم سیریز کرش کا شمار کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے جس کی چوتھی فلم پر کام کرنے کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں ۔ اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے کرش سیریز کی چوتھی فلم کی کاسٹ اور اس کی شوٹنگ شروع کرنے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی شوٹنگ آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائے گی۔کرش 4 کی ہیروئن کے لیے پہلے پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کیوں کہ اب تک وہ اسی سیریز کی 2فلموں میں کام کرچکی ہیں۔پریانکا چوپڑا کرش کی آخری دونوں فلموں میں ایکشن میں دکھائی دی تھیں، اور خیال کیا جا رہا تھا کہ کرش 4 میں بھی انہیں کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم اب اطلا عا ت ہیں کہ فلم کی ٹیم ان کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرسکتی ہے ۔ دکن کیرونیکل کے مطابق راکیش روشن اور ریتک روشن کی اس چوتھی فلم کے لیے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔
نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسی فلم میں ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے والی کترینہ کو کرش 4 میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق فلم کی ٹیم سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم سمجھتی ہے کہ کترینہ کیف کے فلمی کیریئر کو اس وقت مصالحہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کی ضرورت ہے، جس وجہ سے انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ فلم کی ٹیم اور اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اداکارہ مایاعلی کی جانب سے صباقمرکیلئے پیاراورتحائف

لاہور(شوبز ڈیسک)معرود اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے لیے ان کی کامیابیوں پر خوبصورت پیغام کے ساتھ پھول اور کارڈز بھجوائے۔ مایا نے صبا کو “مائی سپراسٹار” کہتے ہوئے لکھا کہ “آپ کی کامیابیوں پر بہت مبارکباد اور میری جانب سے مستقبل کیلئے بھی نیک خواہشات۔ مجھے آپ پر فخرہے انسٹاگرام پرمایا کی جانب سے اس پیار بھرے تحفے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبا نے لکھا کہ ” تحفہ بھیجنے کے تہمارے اس اقدام کو میں بہت سراہتی ہوں،مجھے یہ بہت زیادہ پسند آیا۔ تمہارا بہت بہت شکریہ۔ مجھے یاد رکھنے اور ان خوبصورت پھولوں سے میرا دن خوبصورت بنانے کے لیے بہت بہت شکریہ”۔صبا قمر نے مزید لکھا کہ نیک خواہشات کے لیے ایک بار پھر تمہارا بہت شکریہ،تم سے بہت جلد ملوں گی۔
بہت سا پیار۔مایا علی نے جوابا لکھا کہ میری خواہش ہے میں آبھی آپ کا چہرہ دیکھ سکتی، اس بات پرصبا نے انہیں “آئی لویوسو مچ” کہا جس پر مایا علی نے جواب دی کہ “لویومور”۔مقابلے کی اس سخت دوڑ میں مایا کی جانب سے ساتھیوں کی کامیابیوں کو کھلے دل سے سراہناواقعی قابل تعریف ہے، اگر سب ایسا کرنے لگیں تو کیا ہی بات ہے۔

حالات کی ستم ظریفی، سٹیج اداکارہ نائلہ شاہ بھیک مانگنے پر مجبور

لاہور(شوبز ڈیسک)اس بات میں کوئی شک نہیں کہ زندگی عروج و زوال سے بھرپور ایک جدوجہد کا نام ہے، بعض اوقات زندگی میں سخت آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسا ہی کچھ ماضی کی معروف اداکارہ نائلہ شاہ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔نائلہ شاہ کا شمار ملک کی معروف اسٹیج اداکارہ کے طور پر ہوتا تھا تاہم ان کے پہلے شوہر کی موت کے بعد وہ دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن ان کی یہ شادی خوشگوار ثابت نہیں ہوئی۔میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دوسری شادی کے دوران نائلہ شاہ کو جذباتی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ اس رشتے کو ختم کرنے پر مجبور ہوئیں بلکہ یہاں ہی ان کے دکھ ختم نہیں ہوئے۔ طلاق کے بعد نائلہ شاہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہنا شروع کر دیا جہاں پر بھی نائلہ کے ساتھ ان کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ایسا ہی سلوک کیا گیا۔
تاہم اب وہ دربدر ہیں اور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

پی ایس ایل3 کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ 2018 کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر لیگ 2018 کا مکمل شیڈول پاکستانی ٹائم کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق جمعرات 22 فروری پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی، جمعہ 23 فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی، جمعہ 23 فروری ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی، ہفتہ 24 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی، ہفتہ 24 فروری کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی، اتوار 25 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی، اتوار 25 فروری کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی، پیر26 فروری کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔

، بدھ 28 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات یکم مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ، ہفتہ3 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے شارجہ، ہفتہ 3 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے، اتوار 4 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔

منگل 6 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9 بجے دبئی، بدھ 7 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی، جمعہ 9 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعہ 9 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے، اتوار 11 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی، پیر 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے شارجہ، بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعرات15 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے ہو گا۔اسی طرح پلے آف کے میچز اتوار 18 مارچ کوالیفائر ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی، منگل 20 مارچ کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4 ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، کوالیفائر ٹیم 1 لوزر بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 ونر ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، اتوار 25 مارچ فائنل کراچی میں ہو گا تاہم فائنل کا ٹائم کا تعین ابھی نہیں ہوا۔

انڈر19ٹیم کی شرمناک ہارپرسیٹھی بھی بول پڑے

اسلام آباد(آئی این پی)پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انڈر19ورلڈ کپ سیمی فائنل میںبھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی،پرانے دشمن بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لینگے ۔منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل بھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی ،پرانے دشمن بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لینگے ،2020ورلڈ کپ سے قبل خامیوں کی نشاندہی بھی کرینگے ، انڈر۔19ورلڈ کپ میں جونیئر ٹیم نے سیمی فائنل تک بہترین فائٹ کی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020ءکے وینیوزکا اعلان کردیاگیا

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کے وینیوزکا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچزمجموعی طورپر آسٹریلیا کے8شہروں کے13گراونڈزپرہوں گے۔مینزاورویمنزورلڈ ٹی 20 پہلی بارایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں میں ہوں گے،خواتین کا ایونٹ 21فروری سے 8مارچ تک ہوگا جبکہ مردوں کے میچز 18اکتوبر سے15نومبرتک کھیلے جائیں گے۔مینزٹی 20میں 16اورویمنزایونٹ میں 10ٹیمیں شریک ہوں گی، میچزکی میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، پرتھ، سڈنی، ہوبارٹ اورمیلبرن شامل ہیں۔دونوں ایونٹس کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گرانڈ کرے گا۔

ورلڈ باکسنگ چمپئن محمد وسیم کلاسک فٹبال لیگ کے ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) ورلڈ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کلاسک فٹبال لیگ کے ایمبیسڈر بن گئے۔فالکن خان کے نام سے جانے جانےوالے موجودہ ورلڈ سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم نے ایمبیسڈر کی حیثیت سے کلاسک فٹبال لیگ جوائن کرنے کا اعلان کردیا۔

، محمد وسیم پاکستان کی تاریخ کے واحد پروفیشنل باکسر ہیں جنھیں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔واضح رہے کہ فرنچائزکے ماڈل پر سی ایف ایل کا انعقاد روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے چند ہفتے بعد اگست میں کراچی میں متوقع ہے۔حیدر داد چیئرمین کلاسک فٹبال لیگ نے محمد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وسیم دنیا بھر اور پاکستان خصوصا منی برازیل کہلانے والے فٹبال کے گڑھ کراچی کے علاقے لیاری میں بے انتہا مقبول ہیں، وہ فٹبال اور باکسنگ کے نوجوان چاہنے والوں کے یکساں مقبول ہیرو ہیں۔قبل ازیں شاہدکھوکھر ڈائریکٹر کلاسک لیگ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے سی ایف ایل مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں ایمبیسڈر کی حیثیت سے شامل ہونا میرے لیے باعث افتخار ہے، پاکستان میں کھیلوں کا فروغ میرا مشن ہے، میں خود بھی فٹبال کھیلنا پسند کرتا ہوں۔